RSS Feed

23 August, 2016 06:18

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

22-AUGUST-2016

ایم کیو ایم نے آج جو کچھ کیا ہے یہ انتہائی قابل مزمت ہے کوئی آزاد ملک اس طرح نہیں چلتا۔ اسحق ڈار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم نے پرویز رشید کو ایم کیو ایم سے بات کرنے کے لئیے بھیجا کہ وہ ہڑتال ختم کر دیں اور بیٹھ کر بات کر لیں۔اسحق ڈار

ایم کیو ایم نے کہا کہ پہلے ایک وفد آئے ہم سے بیٹھ کر بات کرے پھر ہم ہڑتال ختم کرنے کا سوچیں گے۔ اسحق ڈار

ایم کیو ایم نے کہا کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات پر کوئی با ضابطہ اعلان نہیں کرے گی وہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔ اسحق ڈار

پونے چار بجے پرویز رشید ایم کیو ایم سے مل کر آئے اور دو گھنٹے کے بعد انہوں نے حملہ کر دیا۔ سحق ڈار

کراچی میں حملہ کرنے والے وہ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے اور سی پیک بنے۔ اسحق ڈار

کیا ہم سب پاکستان کے لئیے ہیں یا مصالحت، مفاہمت اور جمہوریت کے نام پر سیاست کرنے والے ہیں۔ رضا ہارون

ایم کیو ایم نے پاکسان کے خلاف وہ نعرے لگائے ہیں جو میں اپنی زبان سےدہرا بھی نہیں سکتا۔رضا ہارون

الطاف حسین نے لوگوں کو اشتعال دلایا جرنیلوں اور اداروں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ رضا ہارون

ہم ایم کیو ایم کے بارے میں باتیں بتاتے تھے تو کہا جاتا تھا کہ ثبوت دو آج سارے ثبوت کیمرے نے ریکارڈ کر لئیے ہیں۔ رضا ہارون

ایم کیو ایم نے آج جو باتیں کی ہیں وہ آئین اور قانون کے خلاف ہیں وفاقی حکومت اس کے خلاف کاروائی کرے گی۔ اسحق ڈار

ایم کیو ایم نے آج جو باتیں کیں وہ لوگوں کو دہشت گردی کی دعوت دینا ہے اور پھر ایسا ہی ہوا۔ سعید غنی

ایم کیو ایم اس وقت کرائسز میں ہے اسے دوسری سیاسی جماعتوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ سعید غنی

ایم کیو ایم کے جن لوگوں کی شکلیں وڈیو میں دکھائی دے رہی ہیں ان کو ضرور پکڑا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔ سعید غنی

ایم کیو ایم کے جن لوگوں نے آج دہشت گردی کی ہے ان کے خلاف دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔ سعید غنی

ہم یہ کر رہے ہیں کہ دوکانوں سے جعلی مشروب تو پکڑ رہے ہیں لیکن بنانے والی فیکٹری کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہے۔ رضا ہارون

اسحق ڈار اور سعید غنی مجھے بتایں کہ آج پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والے ایم کیو ایم کے لوگوں کے خلاف وہ کیا کاروائی کریں گے۔ رضا ہارون

جن لوگوں نے پاکستان کے خلاف نعرے لگائے ہیں ان کے خلاف قاون کی مطابق کاروائی ہو گی ابھی یہاں بیٹھ کر کوئی اعلان نہیں کر سکتا۔ اسحق ڈار

وزارت داخلہ ایم کیو ایم کے دہشت گردی کرنے والے لوگوں کے خلاف حرکت میں آ بھی چکی ہو گی۔اسحق ڈار

وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے خلاف کسی مائنس ون فارمولے پر کام نہیں کر رہی ہے۔ اسحق ڈار

ایم کیو ایم اور الطاف حسین ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ایک کو دوسرے سے علحیدہ نہیں کیا جا سکتا۔ رضا ہارون

مجھے لگ رہا ہے کہ ایف آئی آر کٹے گی تو اس میں الطاف حسین کا نام بھی ضرور ہو گا۔ سعید غنی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: