RSS Feed

26 August, 2016 07:12

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

25-AUGUST-2016

ایک لمحے میں بانیان پاکستان کی اولاد ایک طرف اور پورا پاکستان دوسری طرف ہو تو ہم نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل نہیں کرنا۔ آج کے واحد مہمان ڈاکٹر فاروق ستار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم پاکستان میں سیاست کرتی ہے اور پاکستان کے لئیے سیاست کرتی ہے اور ہم نے اپنے آئین کے خلاف یہ اختیار لے لیا ہے کہ فیصلے اب یہیں ہوں گے لندن سے نہیں ہوں گے۔

پارٹی کو پاکستان سے چلانے کا فیصلہ بھی ہم نے یہیں کیا ہے لندن سے یہ فیصلہ نہیں لیا گیا۔

قائد تحریک بھی چاہتے تھے کہ رابطہ کمیٹی کی بجائے پارٹی کی ایک سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ہونی چاہئیے۔

میرا پارٹی میں عہدہ سینئیر ڈپٹی کنوینر کا ہی ہے اوراس کے اختیارات پارٹی سربراہ کی توثیق کے تابع ہیں لیکن ہم نے پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

ہمارے فیصلے کو لندن سے توثیق نہیں ملی لیکن تائید ملی ہے اس کو خوش آئین سمجھنا چاہئیے۔

میں نے اور عامر خان نے الطاف حسین کی امریکہ اور کینیڈا والی تقریر کی مزمت کی ہے ہم اس پر شرمندہ ہیں اور معافی مانگتے ہیں۔

میں عوام کے سامنے یہ کہتا ہوں کہ جو کچھ ہوا یہ آئیندہ نہیں ہو گا۔

اگر ضروت ہوئی تو ہم اپنی پارٹی کے انتخابات بھی کروایں گے اور بانی تحریک بھی کبھی اس کے خلاف نہیں رہے۔

الطاف حسین کی تصاویر نہیں اتارنی چاہئیے تھیں اگر پاکستان کے خلاف بیان دینے سے لوگوں کے دلوں سے ان کی محبت ختم نہیں ہوئی تو تصاویر اتارنے سےبھی نہیں ہو گی۔

الطاف حسین کی تصاویر اتارنے کی بجائے اور نائن زیرو کو سیل کرنے کی بجائے اسے ہمارے حوالے کیا جائے تا کہ ہم کھل کر کام کر سکیں۔

الطاف حسین کی تصاویر ہٹانے کی بجائے ایم کیو ایم کے لوگوں کو یہ موقع دیں کہ وہ خود کہیں کہ یہ غلط ہے۔

میرا گمان یہ ہے کہ شیراز وحید کو اس لئیے گرفتار کیا گیا کیونکہ اس نے وفاداری تبدیل کر کے کسی اور پارٹی میں جانے سے انکار کیا تھا۔

آصف حسنین کل میرے ساتھ پریس کانفرنس میں کھڑا تھا لیکن بعد میں اس کو اسلام آباد جاتے ہوئے طیارے سے گرفتار کر لیا گیا۔

مکا چوک کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے یہ وہ مکا ہے جو لیاقت علی خان نے پاکستان کے دشمنوں کو دکھایا تھا۔

ایسا کرنے سے آپ اس سوچ کو مظبوط کریں گے جس کے خلاف آپ کہتے ہیں کہ آپ لڑ رہے ہیں۔

مکا چوک میں لیاقت علی خان کا مجسمہ لگایں مکا بھی رہنے دیں اور ان کا کشمیر پر بیان بھی لکھیں کہ انہوں نے یہ مکا دکھایا کیوں تھا۔

الطاف حسین کی بائیس اگست والی تقریر کے وقت میں وہیں موجود تھا اور میں نے ان نعروں کی تائید نہیں کی۔

وسیم اختر پر مئیر منتخب ہونے سے پہلے کوئی کیس نہیں تھا بعد میں قائم کر دیا گیا وسیم اختر بھی الطاف حسین کے بیان کی مزمت کرتے ہیں۔

انیس مئی دو ہزار تیرہ کو میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ غیر مناسب تھا اور اس پر الطاف حسین نے مجھ سے معافی مانگی تھی۔

الطاف حسین ایک پالیسی بنایں یا تو پاکستان زندہ باد یا پھر مردہ باد ایک بیان دے کر بعد میں اس پر معافی مانگ لیتے ہیں۔

میں نے جو لکیر کھینچی ہے وہ پکی ہے۔

کراچی میں امن قائم کرنے کے عمل میں ہمیں شامل کیا جائے امن قائم نہ ہو تو چور کی سزا وہ ہماری سزا۔

کراچی کی ترقی کے عمل میں اگر ہمیں شامل کیا جاتا تو شاید الطاف حسین کی تصاویر اتارنے کا عمل نہ کرنا پڑتا۔

اس وقت حکومت میں شامل ہونا بعید از قیاس ہے لیکن ورکنگ ریلیشنشپ ہم ہر سیاسی جماعت کے ساتھ قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

پاک سر زمین پارٹی میں خوف کی وجہ سے شامل ہونے والے بہت سے لوگ ایم کیو ایم میں واپس آ چکے ہیں جو کسی اور وجہ سے گئے اس پر ہمیں سوچ بچار کرنا ہو گا۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: