RSS Feed

29 August, 2016 15:56

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

29-AUGUST-2016

اگر ایم کیو ایم کا میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنا ایک منظم سازش تھی تو میں اس پر معافی مانگتا ہوں۔ ندیم ملک لائیو کے واحد مہمان ڈاکٹر فاروق ستار کی گفتگو

اگر حملہ کرنے والے ایم کیو ایم کے کارکن تھے تو ہماری زمہ داری ہے کہ ہم انہیں تحریک سے فارغ کر دیں۔

میں دعوت دے رہا ہوں کہ ہماری نگرانی کی جائے کہ ہمارے کس کس سے رابطے ہیں ہمارے اب لندن سے کوئی رابطے نہیں ہیں۔

جو کچھ ہو رہا ہے اس پر ایسا نہ ہو کہ لندن واے اپنی تائید واپس لے لیں۔

لندن نے اپنی تائید واپس لے لی تو ایم کیو ایم دوبارہ لندن سے کنٹرول ہو سکتی ہے۔

ایم کیو ایم کے جو دو گروپس بن چکے ہیں انہیں پر قناعت کی جائے مزید بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔

آصف حسنین اور دوسرے لوگ ڈر اور خوف کی وجہ سے پی ایس پی میں گئے ہیں ہمارے دروازے ا نکے لئیے کھلے ہیں۔

میں نے الطاف حسین سے علحیدگی کا بیان ہمیشہ کے لئیے دیا ہے بیان دینا اور واپس لے لینا اب نہیں چلے گا۔

ہم نے الطاف حسین کو اپنی پالیسی سے اور فیصلوں سے علحیدہ کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم کا آئین الیکشن کمشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے میں نے اسے آئینی ماہرین کو بھیجا ہے کہ اس میں کیا تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

اتنی جلدی مجھ پر ایم کیو ایم کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کرنے کا بوجھ مجھ پر نہ ڈالیں۔

جب تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد رابطہ کمیٹی کو تبدیل کر دیا جاتا تھا ہم اس وقت بھی اس سے اختلاف کرتے تھے۔

مصطفی کمال کو بھی اب ہمارے الطاف حسین سے علحیدگی کےعمل کو شک و شبہے کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہئیے ہم اپنے عمل سے ثابت کردیں گے۔

پارٹی کا لیڈر وہ ہوتا ہے جو فیصلے کرتا ہے اور اب فیصلے ہم کرتے ہیں۔

دبئی میں ہونے والی ایم کیو ایم کی میٹنگ جس میں رحمان ملک بھی شامل تھے میں اس میں بالکل شامل نہیں تھا۔

یہ بات میرے علم میں نہیں ہے کہ ایم کیو ایم کو بھارت سے فنڈنگ ہو رہی تھی یا نہیں۔

بھارت سے پیسے لینے کے متعلق جو ڈاکیومینٹس پیش کئیے گئے تھے سکاٹ لینڈ یارڈ اس سے انکار کر چکا ہے۔

الطاف حسین کے بیان پر آئین اور قانون کے مطابق عدل و انصاف کے تقاضے پورے کئیے جایں تو پھر جو بھی فیصلہ ہو ہم اس کی حمایت کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر کے ایک ایکی لفظ کا حساب لیا جائےگا میں بھی اس حد تک رہنا چاہتا ہوں۔

میں مصطفی کمال سے کہوں گا کہ وہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن تک انتظار کرلیں۔

پی ایس پی اور پی ٹی آئی کو ایک موقع نظر آ رہا ہے باقی سیاسی جماعتیں مچیور سیاسی جماعتیں ہیں۔

ایم کیو ایم اس وقر ایک گری ہوئی گائے کی طرح ہے جس پر ہو کوئی چھری چلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: