RSS Feed

30 August, 2016 16:00

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

30-AUGUST-2016

برطانوی قانون کے مطابق الطاف حسین کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

برطانیہ کو ثبوت چاہئییں اور ان کی تقریر میں کافی ثبوت موجود ہیں۔ شاہ محمود قریشی

اب تو یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ میڈیا پر حملہ کی باقاعدہ منصوبہ کی گئی تھی۔ شاہ محمود قریشی

عمران خان نے برطانوی حکومت سے الطاف حسین کے خلاف کاروائی کرنے کو کہا تو وہ مقدمہ کرنے کا طریقہ کار بتانے لگے۔ شاہ محمود قریشی

میرا خیال ہے کہ اب برطانیہ کے پاس الطاف حسین کے خلاف کیس نہ کرنے کے لئیے کوئی جواز نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

میں نہیں سمجھتا کہ وفاقی حکومت الطاف حسین کے خلاف کوئی کاروائی کرے گی رانا ثنا اللہ کے بیان کے بعد اب شک کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ندیم افضل چن

الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کے علاوہ پاکستان میں بھی کیس چلایا جائے ہم تو خود کہہ رہے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

ہم الطاف حسین کی تقریر کی مزمت کر چکے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

پاکستان بنانے کے لئیے ہم نے بیس لاکھ لوگوں کی قربانی دی ہے پاکستان زندہ باد ہے۔ خالد مقبول صدیقی

پی ٹی آئی چھ ستمبر کو کراچی میں پاکستان زندہ باد کا جلسہ کرنے جا رہی ہے ہم ہر طبقے کے لوگوں کو اس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے سے لا قانونیت ختم نہیں ہو گی الطاف حسین اس قسم کے نعرے مشرف دور میہں بھی لگاتا رہا ہے۔ ندیم افضل چن

اصل بات یہ ہے کہ الطاف حسین کے بیان پر وفاقی حکومت حرکت میں آئے جج نوٹس لیں۔ ندیم افضل چن

مرکزی ملزم چاہے کوئی بھی ہو مجھے وہ بندہ چاہئیے جو امجد صابری کا قتل کروانے والا ہے۔ ثروت قادری

میں قانون دانوں سے مشورہ کر رہا ہوں کہ کیا امجد صابری کا کیس برطانیہ میں کیا جا سکتا ہے۔ ثروت قادری

لا اینڈ آرڈر کے اداروں نے امجد صابری کے قتل کے متعلق کچھ معلومات میرے ساتھ شئیر کی ہیں۔ثروت قادری

امجد صابری جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے۔ ندیم افضل چن

امجد صابری کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کو مارنا ظلم ہے وہ کوئی سیاسی آدمی نہیں تھی۔ شاہ محمود قریشی

جو لوگ امجد صابری کے قتل میں ملوث ہیں ہماری ان کے لئیے بد دعا ہے اور یہ کہ لوگ بھی ان کو دیکھیں۔ خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم نے متحدہ اپوزیشن کے موقف کی حمایت کی لیکن بعد میں ٹی او آر کمیٹی سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا۔ شاہ محمود قریشی

ہم ہر وہ جماعت جو ہمارے موقف سے متفق ہے اس کو تین ستمبر کو ہمارے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

امجد صابری کا قاتل اگر پکڑا گیا ہے تو اس کو جیل میں ہونا چاہئیے تھا لیکن کوئی بتائے کہ وہ کہاں ہے۔ خالد مقبول صدیقی

سب کو پتہ ہے کہ امجد صابری کے نعتیں پڑھنے پر کون دھمکیاں دے رہا تھا۔ خالد مقبول صدیقی

رینجرز اس طرح کاروائی نہیں کر رہی جیسے کرنی چاہئیے کوئٹہ والا واقع بہت بڑا تھا لیکن اب بتایں کہ وہ واقع کدھر گیا۔ ندیم افضل چن

نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی حکومت نے آگے بڑھنا تھا پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے مسئلے پر حکومت سے پورا تعاون کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

لوگ ہم سے دور نہیں ہوئے حکومت وقت کے خلاف کھڑے ہونا آسان نہیں ہوتا۔ شاہ محمود قریشی

تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھے ہونا پڑے گا اکیلی پی ٹی آئی کچھ نہیں کر سکتی کئی طریقوں سے کرپشن ہو رہی ہے۔ ندیم افضل چن

میری زرداری صاحب سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ جلدی جلدی تنظیم سازی کر کے اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں۔ ندیم افضل چن

سیاسی جماعتوں کو اعلان کرنا ہو گا کہ وہ کوئی فائدہ نہیں اٹھایں گی اور پارلیمنٹ کو سیاسی خاندانوں کی دوکان نہیں بنایں گے۔ خالد مقبول صدیقی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: