RSS Feed

31 August, 2016 15:55

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

31-AUGUST-2016

مسلم لیگ ن کے ضمنی الیکشن میں اڑتالیس ہزار ووٹ نکلے ہیں اور اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ بیلٹ باکس میں سے بھوسہ نکلا تھا۔ محمد زبیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے برطانیہ کی حکومت کو اس لئیے خط لکھا ہے کیونکہ الطاف حسین یہاں کا شہری ہے اور لوگوں کو تشدد پر ابھار رہا ہے۔یاسمین قریشی

میں سمجھتی ہوں کہ برطانوی حکومت کو الطاف حسین سے تحقیات کرنی چاہئییں۔ یاسمین قریشی

میں برطانوی حکومت سے پوچھ سکتی ہوں کہ وہ الطاف حسین کے بارے میں کیا کر رہی ہے یہ میرا حق ہے۔ یاسمین قریشی

مجھے میرے حلقے کے لوگوں نے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کو کہا۔ یاسمین قریشی

بائیس اگست کے بیان کے بعد ہم نے الطاف حسین کے ساتھ ایک لائین کھینچ دی ہے۔ سلمان بلوچ

الطاف حسین نے جو کچھ کہا ہے اس پر اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ سلمان بلوچ

پاکستان کے خلاف ہم کوئی بات نہیں سن سکتے پاکستان زندہ باد ہے۔سلمان بلوچ

ہم ایک سیاسی جماعت ہیں ہمیں کام کرنے کا موقع دینا ہو گا ہمارے دفاتر کھول دینے چاہئییں۔ سلمان بلوچ

میں ایم کیو ایم کا ممبر ہوں جو انیس سو اٹھہتر می بنی اور اب جس کے سربراہ فاروق ستار ہیں۔ سلیم شہزاد

پاکستان زندہ باد ہے میں نے یہ نعرہ شروع سے لگایا ہے ایم کیو ایم سے جرائم پیشہ افراد کو باہر نکال دینا چاہئیے۔ سلیم شہزاد

مصطفی کمال ہمارے پرانے ساتھی ہیں ہم نے لوگوں کو جوڑنا ہے پی ایس پی بھی پاکستان کی جماعت ہے۔ سلیم شہزاد

جس نے پاکستان کے خلاف نعرہ لگایا میں اس کے خلاف ہوں۔ سلیم شہزاد

میں نے تین سال پہلے کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے کرپٹ لوگوں کو نکالا جائے۔ سلیم شہزاد

الطاف حسین کے بیان پر ایم کیو ایم کے اندر بھی ایک بیچینی پیدا ہوئی۔ عارف علوی

چار پانچ سو لوگ الطاف حسین کے بیان کے مطابق عمل کر سکتے ہیں ہمیں اس پر چوکنا رہنا پڑے گا۔ عارف علوی

عارف علوی کا بیان بہت اہم ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ کچھ لوگ الطاف حسین کے بیان پر نہ چلیں۔ محمد زبیر

سندھ کے نئے وزیراعلی مراد علی شاہ کا رویہ اب تک بہت مثبت رہا ہے۔ محمد زبیر

میں اس بات کی نفی کرتا ہوں کہ الطاف حسین کے بیان پر چار پانچ سو لوگ تشدد کرنے پر آ سکتے ہیں۔ سلمان بلوچ

ایم کیو ایم ہمیشہ اپنی جماعت کے جرائم پیشہ افراد کا انکار کرتی رہی ہے یہ اچھا موقع ہے کہ یہ اپنی جماعت کو جرائم پیشہ لوگوں سے پاک کر لیں۔ عارف علوی

ایم کیو ایم میں اگر کوئی جرائم پیشہ ہے تو اس کو پکڑا جائے عدالت لے جا کر ثبوت دے کو اسے سزا دلوائی جائے۔ سلمان بلوچ

ہم فاروق ستار کو الطاف حسین سے علحیدہ ہو جانے کا کریڈٹ دیتے ہیں لیکن یہ ان کے لئیے آسان نہیں ہو گا۔ محمد زبیر

حکومت کے خلاف الیکشن لڑنا آسان نہیں ہوتا مجھے امید ہے کہ میں دو تین ہزار ووٹوں کی اکثریت سے جیت جاؤں گا۔ فواد چوہدری

جب تک الیکشن کی اصلاحات نہیں کی جایں گی پاکستان میں الیکشن پر اعتراضات ہوتے رہیں گے۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: