RSS Feed

5 September, 2016 16:20

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

05-SEPTEMBER-2016

میں نے آج سپیکر صاحب کو کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی جیب کی گھڑی بن چکے ہیں۔ شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے سپیکر صاحب کو کہا کہ آپ کو صرف عمران خان کے خلاف ثبوت ملے ہیں۔ شیخ رشید

عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ وہ لال حویلی کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اب اینٹ سے اینٹ لال حویلی کی نہیں نواز شریف کی بجے گی۔ شیخ رشید

سپیکر نے میرا ریفرنس منسوخ کر دیا عمران خان کے خلاف قبول کر لیا اب کھلی لڑائی ہو گی۔ شیخ رشید

سپیکر کبھی بھی نواز شریف کے خلاف ریفرنس نہیں بھیجے گا ہم نے پورے ثبوت دئیے ہیں۔ شیخ رشید

عمران خان کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کی گئی تو پی ٹی آئی اور میں چپ کر کے نہیں بیٹھیں گے۔شیخ رشید

آرمی چیف اور چیف جسٹس بیٹھ جایں اور نواز شریف کو ساتھ بٹھایں اور مسئلے کا حل نکالیں۔ شیخ رشید

اگر اپوزیشن والے جاتی عمرہ جایں گے تو پھر لال حویلی اور بنی گالا بھی دور نہیں ہے۔ سلمان بلوچ

جاتی عمرہ میں نواز شریف کی فیملی رہتی ہے ہم اس کا گھیراؤ نہیں کریں گے۔ شہلا رضا

اگر حکومت نے ڈیلے کرنے کے موجودہ طریقہ کار کو جاری رکھا تو پھر ہم دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔ شہلا رضا

سپیکر نے عمران خان کے خلاف ریفرنس ثبوت ہونے کی وجہ سے قبول کیا ہے۔ خرم دستگیر خان

سپیکر نے ہمارا ایک ریفرنس نا منظور بھی کیا ہے سپیکر اپنے فیصلے میں خود مختار ہے۔ خرم دستگیر

اسی سپیکر نے پی ٹی آئی کے استعفے نامنظور کئیے تھے۔ خرم دستگیر

ایم کیو ایم نے استعفے دئیے لیکن نواز شریف ملک سے باہر تھے اس لئیے مریم نواز نے ہم سے ملاقات کی اور استعفے واپس ہو گئے تھے۔ سلمان بلوچ

سپیکر صاحب کی ہمدردیاں آج بھی ملسم لیگ ن کے ساتھ ہیں وہ انہی کے سپیکر ہیں۔ سلمان بلوچ

اس وقت چار گروپس مہاجروں کے نمائیندہ ہونے کا دعوی کر رہے ہیں۔ شہلا رضا

ہم نہیں جانتے کہ لوگ کس گروپ کے ساتھ ہیں اور کون اپنی سٹریٹ پاور دکھائے گا۔ شہلا رضا

ابھی یہ پتہ نہیں ہے کہ کراچی میں الطاف حسین کے حق میں کس نے بینرز لگائے ہیں۔ سلمان بلوچ

کراچی کے ریڈ زون میں جہاں ہائی کورٹ بھی ہے کوئی بینرز لگا جائے اور سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی نہ آئے یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ سلمان بلوچ

ایم کیو ایم کے تمام لوگوں کو ایک ہی برش سے رنگ دینا درست نہیں ہے ان کے جمہوری حق کا احترام کرتے ہیں۔ خرم دستگیر

ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ ہم ایم کیو ایم کے ووٹ کا احترام کرتے ہیں۔ شفقت محمود

جن لوگوں نے الطاف حسین کو ووٹ دیا تھا انہوں نے انہی کے ساتھ غداری کی ہے۔ شفقت محمود

سپیکر نے اپنے روئیے س یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے نہیں مسلم لیگ ن کے سپیکر ہیں۔ شفقت محمود

سپیکر اگر ایمانداری اور انصاف سے کام لیتے تو ان کا اپنی پارٹی میں مستقبل تاریک ہو جاتا۔ شفقت محمود

اگر حکومت عمران خان کو نا اہل کروانا چاہتی ہے تو یہ بھی کر کے دیکھ لے۔ شفقت محمود

اپوزیشن کے پاس ایک بھی ثبوت نہیں ہے جس سے یہ نواز شریف کی لندن اپارٹمنٹس کی ملکیت ثابت کر سکیں۔ خرم دستگیر

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ ٹی او آرز کے لئیے کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کا نتیجہ کوئی نہیں نکلے گا۔ شہلا رضا

آج بھی ورلڈ بنک نے کہا ہے کہ پاکستان سے پچھلے تین سالوں میں چودہ ارب سے زیادہ ڈالر بھارت جا چکے ہیں۔ شہلا رضا

آج خرم دستگیر نے پارلیمنٹ میں بتایا ہے کہ بھارت سے گوشت درآمد کیا جا رہا ہے ان کے پاس کیا ثبوت ہے کہ وہ حلال ہے۔ شفقت محمود

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: