RSS Feed

6 September, 2016 16:03

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

06-SEPTEMBER-2016

ہم نے پی ٹی آئی کو کوئی این او سی نہیں دیا تھا سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ علی رضا زیدی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے جلسے میں بندے بھی نہیں بھیجے تھے بیک ڈور رابطہ تمام جماعتوں سے رہتا ہے۔ علی رضا زیدی

عمران خان نے دھرنے کے دنوں میں الطاف حسین کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا تھا۔ طلال چوہدری

ہمیں کہا گیا تھا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو لاہور سے نکلنے دیا جائے یہ ان کا آئینی حق ہے۔ طلال چوہدری

ہم نے الطاف حسین کے ساتھ عمران خان والا گٹھ جوڑ نہیں کیا۔ طلال چوہدری

صدر کے لئیے سپیکر کے لئیے ایم کیو ایم سے مسلم لیگ ن نے ووٹ مانگا تھا۔ علی رضا زیدی

چوہدرری نثار نے کہا تھا کہ عمران خان نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ یہ یہ کام نہیں کریں گے لیکن بعد میں وہ اپنا وعدہ بھول گئے۔ سعید غنی

ماضی میں عمران خان الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے پارلیمنٹ پر چڑھائی کر رہے تھے ہم نے ان سے کہا تھا کہ آپ کو موقف ٹھیک ہے لیکن طریقہ کا ٹھیک نہیں ہے۔ سعید غنی

اس وقت پاناما لیکس کی کرپشن کی وجہ سے مظاہرہ ہو رہا ہے جس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔ سعید غنی

عمران خان نے ایک آف شور کمپنی بنائی تھی ہم نے اس کی مصدقہ کاپی لگائی ہے۔ طلال چوہدری

سپیکر کوئی فائنل اتھارٹی نہیں ہے انہوں نے کیس کو آگے بھیجا ہے۔ طلال چوہدری

سپیکر صاحب کے پاس دو چشمے تھے ایک سپیکر کا اور ایک مسلم لیگ ن کے سپیکر کا انہوں نے فیصلہ کرنے کے لئیے مسلم لیگ ن کے سپیکر کا چشمہ استعمال کیا۔ اسد عمر

مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ نواز شریف پر ڈیپنڈنٹ ہیں ہم نے اس کا پورا ثبوت لگایا ہے۔ طلال چوہدری

پارلیمنٹ کی فنانس کمیٹی کو پانچ ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ پاناما لیکس کو ایجنڈا کا حصہ بنایں لیکن آج تک ایسا نہیں کیا گیا۔ اسد عمر

سپیکر صاحب کے لئیے بہتر ہوتا کہ وہ یا تو تمام کے تمام ریفرنس مان لیتے یا تمام کے تمام ریجیکٹ کر دیتے۔ سعید غنی

عمران خان نے اگر کوئی غلط کام کیا ہے تو اس پر ان کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئییں لیکن ایسا ہی کام مریم نواز کے معاملے میں نواز شریف نے کیا ہے۔ سعید غنی

پاکستان کا پیسہ لوٹا گیا ہے ہم عوام کو یہ بات بھولنے نہیں دیں گے۔ اسد عمر

پی ٹی آئی وعدہ کرے کہ وہ اب پارلیمنٹ یا پی ٹی وی پر حملہ نہیں کرے گی۔ طلال چوہدری

پی ٹی وی پر حملہ ہوئے دو سال ہو چکے ہیں میں طلال چوہدری سے پوچھتا ہوں کہ زمہ داروں کو گرفتار کیوں نہیں کرتے۔ اسد عمر

پی ٹی وی حملے پر عمران خان اور اسد عمر کو عدالت نوٹس بھجو اچکی ہے۔ طلال چوہدری

مجھے پی ٹی وی حملے کے سلسلے میں عدالت کا آج تک کوئی نوٹس نہیں ملا۔ اسد عمر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: