RSS Feed

7 September, 2016 16:05

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

07-SEPTEMBER-2016

میں نے کہا کہ سیاست دانوں کو چھوڑ بھی دیں تو کیا جو غیر سیاست دان ہیں جن کے نام پاناما لیکس میں ہیں کیا ان کو بھی چھوڑ دیں گے۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرے کہنے پر این ڈی ایس سی نے لوگوں کو نوٹسز جاری کئیے ہیں۔ عارف علوی

کراچی کی زندگی ایسے ہی ہے پولیس یا کسی کو بھی کراچی کے لوگوں کا خیال نہیں ہے جو بولے اس کی حب الوطنی مشکوک ہو جاتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی کے ریڈ زون میں اشتہار کون لگا رہا ہے یہ معلوم نہیں ہے چند دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ کون یہ اشتہار لگا رہا ہے۔خالد مقبول صدیقی

موجودہ حکمرانوں کو جیل میں ہونا چاہئیے یہ خادم اعلی نہیں قاتل اعلی ہیں۔ لطیف کھوسہ

حکمران صرف ایک کام میں لگے ہیں کہ کسی طرح پاناما لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن سے نواز شریف کو بچایا جائے۔ لطیف کھوسہ

ملک کے تمام ادارے شریف خاندان کے گھر کی لونڈی ہیں۔ لطیف کھوسہ

اس بات کا کافی امکان ہے کہ چوبیس ستمبر کو پیپلز پارٹی بھی پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہو جائے۔ لطیف کھوسہ

پاناما لیکس میں میں ہی وکیل ہوں اور اس میں نواز شریف کے خلاف اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وہ نا اہل ہو جایں۔ لطیف کھوسہ

مجھے فیصل واڈا کے کراچی میں احتجاج کا علم نہیں تھا اور میں احتجاج کی وجہ سے حاملہ عورت کی موت کی بھر پور مزمت کرتا ہوں۔ عارف علوی

چھ ستمبر کو پی ٹی آئی کے کراچی میں جلسہ سے پہلے میں نے آئی جو سندھ کو کہا تھا کہ ایم اے جناح روڈ کو بند نہ کرنا لوگوں کو تکلیف ہو گی۔ عارف علوی

ہمارے حکمرانوں کے لئیے عوام اجناس کی طرح ہیں جن کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی

احتجاج کرنا جمہوری حق ہے لیکن پنجاب پولیس کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کر دیتی ہے۔ لطیف کھوسہ

ایک باپ لاہور میں پولیس کی منتیں کرتا رہا کہ اسے جانا دیا جائے لیکن پنجاب پولیس ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ لطیف کھوسہ

صرف احتجاج نہیں پروٹوکول کے لئیے بھی سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں اور اب تو حکمرانوں کے بھانجوں اور بھتیجوں کے لئیے بھی سڑکیں بند کی جاتی ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: