RSS Feed

8 September, 2016 15:44

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

08-SEPTEMBER-2016

پیپلز پارٹی کے پاس ملیر کے ضمنی الیکشن میں واضع برتری ہے۔ سعید غنی کی ندیم ملک لایو میں گفتگو

کراچی میں ایم کیو ایم ایک خاص طریقے سے جیتتی ہے لیکن اگر شفاف الیکشن ہو تو پیپلز پارٹی جیت جاتی ہے۔ سعید غنی

پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ مشورے سے چلنا ایک مثبت بات ہے پاناما لیکس پر دونوں جماعتوں کا موقف ایک جیسا ہے۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا اس وقت اتنا اتفاق ہے کہ سینٹ میں جو بل پیش کیا گیا ہے اس پر پیپلز پارٹی کے ہر سینیٹر کے دستخط موجود ہیں۔ شاہ محمود قریشی

جماعت اسلامی سے مجھے امید ہے کہ جب بل سینٹ میں پیش ہو گا تو وہ اپنے موقف کی تائید میں ووٹ دیں گے۔ شاہ محمود قریشی

سندھ کے ضمنی الیکشن میں مجھے امید ہے کہ پیپلز پارٹی جیت جائے گی لیکن لوگوں کا ٹرن آؤٹ بہت کم ہے۔ شاہ محمود قریشی

حکومت اگر ضمنی الیکشن میں حالات کنٹرول نہیں کر سکتی تو جنرل الیکشن میں کیسے کرے گی۔ شاہ محمود قریشی

ہم نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ ریلی نہ نکالیں بلکہ جلسہ کر لیں تا کہ آپ کو سکیورٹی دی جا سکے لیکن یہ نہیں مانے۔ رانا ثنا اللہ

میڈیا پر جو دکھایا گیا کہ ایک باپ منتیں کر رہا ہے کہ اس کے بیٹے نے زہر کھا لیا اسے ہسپتال جانے دیا جائے اس خود پولیس نے ہسپتال پہنچایا تھا اور بچہ زندہ ہے۔ رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی کا ہر گز نواز شریف پر حملہ آور ہونے کا رادہ نہیں ہے اسے غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی وی پر بھی ہم نے حملہ نہیں کیا تھا بلکہ مجھے خدشہ ہے کہ وہ حکومت کی ایما پر کیا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کی وڈیو موجود ہیں سب کو پتہ ہے کہ ان کے پاس کن کے جھنڈے تھے۔ رانا ثنا اللہ

پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کی وڈیو موجود ہے تو پھر ان کا پکڑا کیوں نہیں گیا۔ شاہ محمود قریشی

وڈیو میں موجود لوگوں کو اب نہیں پکڑا جا سکتا کیونکہ ان سب کی شناخت اب ممکن نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ

کراچی میں ہنگامہ کرنے والوں کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے ان کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔ مشتاق مہر

کراچی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کا مقصد سیاسی ہے۔ مشتاق مہر

امجد صابری کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ہم قریب پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی یقینی بات سامنے نہیں آئی۔ مشتاق مہر

مشتاق مہر صاحب کا اشارہ یقیناْ ایم کیو ایم کی طرف ہے۔ شاہ محمود قریشی

میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میرا احتجاج ایک شہری کے طور پر ہے اس کا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ فیصل واڈا

جج صاحب نے کہا ہے کہ فیصل واڈا کو اکیلے کیوں پکڑا گیا ہے باقی لوگ کہاں ہیں۔ فیصل واڈا

سڑک انتظامی ڈھانچہ فیل ہونے کی وجہ سے بند ہوئی اگر میری وجہ سےہوئی تو میں سزا کے لئیے تیار ہوں۔ فیصل واڈا

پی ٹی وی پر حملہ کے وقت وہاں پولیس موجود نہیں تھی لیکن اگر حملہ میں پی ٹی آئی کے لوگ شامل تھے تو ہمیں بتایں ہم ان کو پارٹی سے نکال دیں گے۔ شاہ محمود قریشی

ہمیں اس بات کا باکل کوئی خدشہ نہیں ہے کہ اگر پی ٹی آئی رائے ونڈ کی طرف جائے گی تو وہاں کوئی توڑ پھوڑ کرے گی۔ رانا ثنا اللہ

پنجاب کی روایت ہے کہ ہم کسی کی بیٹی کےگھر کو اپنی بیٹی کا گھر سمجھتے ہیں اگر یہ رائے ونڈ گئے تو پھر یہ اس روایت کا کیا کریں گے۔ رانا ثنا اللہ

میں رانا ثنا اللہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس روایت کے امین ہیں اور ہماری طرف سے کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں کی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی

رانا ثنا اللہ بھی مجھے یقین دلایں کہ پنجاب پولیس اور مقامی انتظامیہ ہمارے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ شاہ محمود قریشی

میں یقین دلاتا ہوں کہ شہباز شریف کی انتظامیہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ رانا ثنا اللہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: