RSS Feed

12 September, 2016 15:55

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

12-SEPTEMBER-2016

میں ڈاکٹر فاروق ستار کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئیے دعا کی ہے۔ آج کے واحد مہمان مصطفی کمال کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

فاروق ستار کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اگر کچھ اور ہوتا تو اس طرح نہیں ہوتا دوسرا طریقہ اختیار کیا جاتا۔

ایم کیو ایم اب کھالیں اکٹھی نہیں کر سکتی ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس کھالیں اکٹھی کرنے کے لئیے کارکن موجود نہیں ہیں۔

ایم کیو ایم کے آئین کو تبدیل کرنا کوئی مشکل کام نہیں کسی بچے نے کمپیوٹر پر بیٹھ کر چند الفاظ کو ڈیلیٹ کر دیا ہو گا۔

ایم کیو ایم جب چاہے گی دوبارہ پرانے الفاظ دوبارہ شامل کر لے گی اس کے لئیے کونسی پارلیمنٹ کی ٹو تھرڈ اکثریت چاہئیے۔

ایم کیو ایم اس وقت ٹھیک اور غلط کی بنیاد پر فیصلے نہیں کر رہی بلکہ فائدے اور نقصان کی بنیاد پر فیصلے کر رہی ہیں۔

فاروق ستار کو کل راستے میں نصرت ندیم کی کال آئی جو ثابت کرتی ہے کہ ایم کیو ایم الطاف حسین سے رابطے میں ہے۔

ایم کیو ایم اس وقت مشکل میں ہے یہ ختم ہو جائے تو ایم کیو ایم ماضی کی طرح ہی چلے گی۔

جب اللہ تعالی کسی کی قسمت میں رسوائی لکھ دے تو ان کی عقل پر پردے ڈال دیتا ہے۔

آج بھی نائن زیرو چلے جایں تو الطاف حسین کی کال آئے گی لندن میں بھی وہی لوگ ہیں اور وہی رابطہ کمیٹی ہے کچھ نہیں بدلا۔

میرے خیال سے ایم کیو ایم آج بھی الطاف حسین کی ہے یہ خام خیالی ہے کہ وہ اب پارٹی میں نہیں رہیں گے ایسا نہیں ہو سکتا۔

پی ایس پی اگر کبھی باہر نکلے گی تو لوگوں کے مسائل پر باہر نکلے گی جیسے پانی اور کچرا وغیرہ جس کا عام آدمی کی زندگی کے ساتھ تعلق ہے۔

ہم نے کہا ہے کہ ہتھیار پھینکو اور کتابیں اور کمپیوٹر خریدو ہم نوجوانوں کو جاہل نہیں بنانا چاہتے۔

ہمارے پاس نوجوان آیں تو ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ والدین سے اجازت لے کر آئے ہو یا نہیں۔

ہم کہتے ہیں کہ آپس میں اختلافات رکھو لیکن دشمنی نہیں پالو ہم نے لوگوں کو ملانا ہے ایک جھنڈے کے نیچے اکٹھا کرنا ہے۔

مہاجروں کے ساتھ امتیاز برتا جاتا تھا کہ فلاں نوکری کے لئیے کراچی حیدرآباد اور سکھر کے لوگ زحمت نہ کریں الطاف حسین نے اس چیز کا فائدہ اٹھایا۔

الطاف حسین نے پڑھی لکھی قوم سے کتاب چھڑوا کر اسے جاہل بنا دیا ہاتھ میں ہتھیار دے دیا۔

الطاف حسین نے ٹی وی پر بیٹھ کو نوجوان بچیوں اور خواتین کے سامنے سیکس اور بچے کیسے پیدا کئیے جاتے ہیں جیسی باتیں کیں۔

میں نہیں سمجھتا کہ الطاف حسین کے خلاف لندن میں کوئی کاروائی ہو گی برطانوی حکومت ان سے پچھلے بیس سالوں سے واقف ہے۔

ارشد وہرہ صاحب لندن نہیں جایں گے وہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں وہ جایں گے تو پکڑے جایں گے سکاٹ لینڈ یارڈ انہیں بلا رہی ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ سیاہ کو سیاہ اور سفید کو سفید کہیں تجربات سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: