RSS Feed

20 September, 2016 15:56

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

20-SEPTEMBER-2016

ہندوستان ہمشہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے۔ آج کے واحد مہمان جنرل پرویز مشرف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بھارت کہتا ہے کہ دہشت گردوں سے پاکستانی ہتھیار ملے ہیں ہتھیار تو کوئی ثبوت نہیں ہیں امریکی ہتھیار مل جایں تو کیا اس میں امریکہ اور اوبامہ ملوث ہوں گے۔

پاکستان کو سخت جواب دینا چاہئیے ہماری بھارت کے ساتھ جنگ ہو سکتی ہے۔

بھارت کے وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع کو پتہ ہونا چاہئیے کہ جنگ کوئی حل نہیں ہے۔

بھارت کشمیر میں جو ظلم کر رہا ہے تو اس کے جواب میں پٹھان کوٹ اور اڑی بیس جیسے واقعات ہوتے ہیں۔

بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا لیکن جیش محمد پر الزام لگا دیتا ہے۔

اس وقت ہمارا میڈیا بھارت کو اچھا جواب دے رہا ہے ماضی میں بھارتی میڈیا بہت پرپیگنڈہ کرتا تھا ہمارے پاس صرف پی ٹی وی تھا۔

بھارت ہم کو نان سٹیٹ ایکٹرز کو پکڑنے کا کہتا ہے بھارت کے سٹیٹ ایکٹرز بلوچستان میں سر گرم عمل ہیں۔

افسوس کی بات ہے کہ امریکی کانگریس کا ایک شخص بلوچستان اور سندھ کی باتیں کر رہا ہے۔

بھارت کے وزیراعظم واجپائی اور من موہن سنگھ بہت سنجیدگی سے پاکستان سے مزاکرات کر رہے تھے لیکن اب مودی آ گئے ہیں جو نفرت پھیلا رہے ہیں۔

بھارت خود کو سیکیولر جمہوریت کہتا ہے جبکہ بھارت میں سکھوں کے ساتھ نہایت برا سلوک کر رہا ہے۔

میں نے بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات کی یہ نہیں کہ وہ ہمیں گالیاں دے رہا ہے اور ہم ساڑھیاں بھیج رہے ہیں۔

نواز شریف نے بھارت کے ساتھ جو ڈیکلیریشن سائن کیا تھا اس میں تو کشمیر کا زکر تک نہیں تھا۔

نواز شریف جو کہتے ہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ ٹریڈ کریں گے اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

الطاف حسین نے جو تقریر کی ہے اور پاکستان کے خلاف نعرہ لگایا ہے تو اس کے بعد اب ان کا سیاست میں کردار دکھائی نہیں دیتا۔

کراچی کا یہ حل نہیں کہ کچھ بندے مار دیں اس سے سارا کراچی بند ہو جائے گا کراچی اکنامک ہب ہے اسے بند نہیں کیا جا سکتا۔

ہمارے بعد پیلز پارٹی کی حکومت آ گئی جو خود کہتے ہیں ک انہوں نے دو تین ہزار اسلحہ لائسنس بانٹ دئیے۔

کراچی میں ایتھنو پولیٹیکل وار کروائی جا رہی ہے پٹھان اور مہاجر اور سندھی اور بلوچی کو لڑایا جا رہا ہے۔

تحقیقات ہونی چاہئییں کہ کون را کے ساتھ ملوث ہے یہ بہت سنجیدہ الزام ہے۔

ایم کیو ایم لندن آفس کی کریڈیبیلٹی ختم ہو گئی ہے میں ایم کیو ایم کے لئیے نہیں مہاجروں کے لئیے کوئی رول ادا کرنا چاہوں گا۔

بد قسمتی سے مہاجروں کے بارے میں یہ تاثر بن گیا ہے کہ یہ تمام را کے ایجنٹ ہیں میں اس کو ختم کرنا چاہوں گا سب پاکستانی ہیں۔

میں تین سال پاکستان میں رہا اور پندرہ بار عدالت میں پیش ہوا۔

مجھے فخر ہے کہ چالیس سال آرمی کی خدمت کی انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اگر نہ کرتے تو میں سمجھتا کہ مجھ میں کسی قسم کا کوئی نقص ہے جو انہوں نے مجھے سپورٹ نہیں کیا۔

مجھے اپنے لئیے کچھ نہیں چاہئیے صرف عدل اور انصاف چاہئیے۔

بھارت کے برایمداغ بگٹی کو سپورٹ کرنے کی ہمیں بھر پور مزمت کرنی چاہئیے یہ شخص کچھ بھی نہیں ہے اسے بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔

براہمداغ بگٹی ایک دفعہ کابل میں بھی رہتا تھا میں نے کارزئی کو کہا کہ اسے ہمارے حوالے کریں کارزئی نے کہا کہ اس پتہ نہیں وہ کہاں رہتا ہے۔

میں نے کارزئی کو کہا کہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ براہمداغ کہاں رہتا ہے اسے ہمارے حوالے کریں۔

نئے آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے میں اس پر اپنی رائے نہیں دوں گا۔

میں خود کو بہت مقبول سمجھتا ہوں لیکن جنرل راحیل مجھ سے بہت زیادہ مقبول ہے۔

افغانستان اس وقت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے امریکہ سے ہمارے تعلقات خراب ہو چکے ہیں جنرل راحیل کا اپنا کام جاری رکھنا بہت ضروری ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: