RSS Feed

21 September, 2016 17:14

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

21-SEPTEMBER-2016

میں پاناما لیکس پر اپنا کیس لے کر سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔ آج کے واحد مہمان شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں ججوں سے صرف ایک سوال کرنے جا رہا ہوں کہ نو بندوں کو غلط دستاویزات جمع کروانے کی وجہ سے گھر بھیجا گیا یا ان کو واپس بلاؤ یا نواز شریف کو بھی گھر بھیجو۔

جج ایک عزت اور تکریم کا نام ہے اسی لئیے وہ میڈیا میں نہیں آتے۔

میں عدالت میں اپنا کیس لڑنے خود جا رہا ہوں میرے پاس وکیل کرنے کے پیسے نہیں ہیں۔

ایاز صادق وہ سپیکر ہے جس نے مالشیا بننا پسند کیا وہ دونوں کی کیس بھیج دیتا۔

فاروق ستار کا کہہ دینا کہ الطاف حسین پر آرٹیکل چھ لگایا جائے بہت بڑی بات ہے۔

وفاقی حکومت کبھی الطاف حسین کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرے گی۔

بلوچستان میں ٹریلین آف ڈالرز کا تیل ہے بڑی طاقتوں کی اس پر نظر ہے گوادر کے مسئلے پر جنگ ہو سکتی ہے۔

افغانستان کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں رہا ماضی میں بھی پاکستان میں دہشت گردی کے حملے کرتا رہا ہے۔

نواز شریف کشمیری ہے وزیراعظم پاکستان ہے اقوام متحدہ میں کشمیر پر بولے گا یہ پتہ نہیں ہے کہ دل سے بولے گا یا دماغ سے یا زبان سے بولے گا۔

نواز شریف نے پٹھان کوٹ پر مودی کو فون کیا تھا تو پھر کشمیر پر ظلم رکوانے کے لئیے فون کیوں نہیں کرتے۔

عمران خان کی ریلی میں دو لاکھ بندے اکٹھے ہو گئے تو ان کا گراف نوے ڈگری سے اوپر اور نواز شریف کا نیچے آ جائے گا۔

نواز شریف نے معاشی طور پر پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔

حکومت پر صرف لوکل بنکوں کے پینتیس ہزار ارب روپے کے قرضے ہیں۔

طاہرالقادری سے رابطے میں ہوں یہ وقت ایسا ہے کہ انہیں ہمارا ساتھ دینا چاہئیے۔

ہماری ریلی میں نورانی گروپ اور سنی تحریک بھی شامل ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں اگر احتساب کا عمل شروع ہو گیا تو زرداری اور نواز شریف ضرور جیل میں جایں گے۔

عمران خان کی ریلی کامیاب ہو گئی تو پیپلز پارٹی ریلوے سٹیشن پر پکوڑے بیچے گی۔

میں نے تین دن پہلے کہہ دیا تھا کہ مرتضی بھٹو کو مار دیا جائے گا۔

مرتضی بھٹو کے ساتھ جن تین پولیس آفیسرز کی تصویریں ہیں وہ زرداری کے خاص آدمی تھے۔

پیپلز پارٹی اندر سے نواز شریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

ہماری ریلی میں دو لاکھ بندے آ گئے تو ہمیں خوشی ہو گی ہم سمجھیں گے کہ یہ ایک زندہ قوم ہے جو ملک لوٹنے والوں کے خلاف باہر نکلی ہے۔

پاکستان کی فوج کو بدنام کرنا ایک اینٹرنیشنل ایجنڈا ہے۔

نیا آرمی چیف کوئی بھی ہو کرپشن، کراچی، پاناما لیکس ماڈل ٹاؤن اور سی پیک پر فوج پیچھے نہیں ہٹے گی۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: