RSS Feed

26 September, 2016 16:19

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

26-SEPTEMBER-2016

بھارت اگر کہتا ہے کہ اب اس کی فوج پاکستان کوجواب دے گی تو پھر ہماری فوج بھی اللہ کے فضل سے بھر پور جواب دے گی۔ آج کے واحد مہمان خواجہ محمد آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہماری فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے یہ بھارت کی طرح نہتے کشمیری بچوں اور عورتوں پر گولیاں نہیں چلا رہی۔

بھارت نے اگر ڈپلومیٹ فرنٹ پر بات کی تو ہم بھی بھر پورجواب دیں گے۔

بھارت نے سرجیکل سٹرائک کے لئیے جو طریقہ بھی اختیار کیا ہم اس کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

بھارت سو فیصد پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے برایمداغ کے افغانی پاسپورٹ پر ابراہیم کے نام سے بھارتی ویزہ لگا ہوا ہے۔

بھارت ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئیے استعامل کرتا ہے۔

اڑی حملے کو واقع بھارت نے خود کیا ہے کئی اور ممالک بھی یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں۔

بھارت کے اندر بھی بہت سی علحیدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔

بھارت اب تک اڑی حملہ آوروں کی شناخت تک نہیں بتا سکا۔

یہ بھی ممکن ہے کہ اڑی حملہ آوروں کو بھارت نے پہلے کہیں مار دیا ہو اور بعد میں اپنے بیس پر آگ لگا کر اپنے فوجی مار دئیے ہوں۔

دنیا کے کسی ملک نے اڑی حملے پر بھارت کے موقف کی حمایت نہیں کی ہے۔

پاکستان کی نیوکلئیر ڈیوائسز کوئی شو پیس نہیں ہیں ضرورت ہوئی تو ان کا استعمال کیا جائے گا اور بھارت کو اللہ کے فضل سے نیست و نابود کر دیں گے۔

الطاف حسین نے مشرف کے دور میں بھارت کے اندر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی لیکن مشرف نے اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

الطاف حسین کبھی بھی پاکستان کے ساتھ وفادار نہیں رہا۔

ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اسے کام کرنے کا موقع ملنا چاہئیے۔

فاروق ستار نے خود کو ایم کیو ایم لندن سے علحیدہ کر لیا ہے ہمیں ان کی حمایت کرنی چاہئیے۔

مہاجر وہ ہیں جنہوں نے پاکستان بننے کے وقت پاکستان اور دو قومی نظریہ کی محبت میں اپنے گھر بار چھوڑے۔

جو لوگ پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں پاکستان آئے انہوں نے معاشی ہجرت کی میں انہیں مہاجر نہیں مانتا۔

ہجرت کی ایک اپنی حرمت ہے اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئیے۔

پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی کو ہمارا میڈیا ایک مسئلہ بنا دیتا ہے ماضی میں ایسا نہیں تھا۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں ابھی دو ماہ باقی ہیں جنرل راحیل نے دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جب جنرل راحیل نے فوج کا چارج لیا تھا آج فوج کا امیج اس وقت سے بہت مختلف ہے۔

رائے ونڈ مارچ عمران خان کا اپنا فیصلہ ہے وہ ماضی میں بھی ایسے کام کرتے رہے ہیں۔

عمران خان اگر دھرنا نہ دیتے تو سی پیک منصوبہ اپنے آخری مراحل میں ہوتا۔

عمران خان کی سیاست پاکستان کی آج کی صورت حال اور قوم مفاد سے باہر ہے۔

عمران خان کے دھرنے میں اگر ایک لاکھ لوگ آ بھی گئے تو مسلم لیگ ن کی حکومت کو کچھ نہیں ہو گا۔

پاناما لیکس کوئی اشو نہیں ہے اسے صرف میڈیا نے اشو بنایا ہوا ہے۔

پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات پچھلے دو ڈھائی سالوں میں بہت بہتر ہوئے ہیں۔

پاکستان بھی روس کے اندر جنگی مشقوں میں حصہ لے چکا ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: