RSS Feed

4 October, 2016 15:59

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

04-OCTOBER-2016

پارلیمنٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ کی وجہ یہ ہے کہ نواز شریف پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاکستان کی پارلیمنٹ نواز شریف کی پارلیمنٹ ہے اور نواز شریف کا سپیکر ہے۔شیخ رشید

میں سمجھتی ہوں کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ غیر مناسب ہے۔شیری رحمان

پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت کی تو پھر پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیوں شرکت نہیں کر رہی۔ شیری رحمان

پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت کر کے کشمیر کے موضوع پر اپنی حمایت دکھا دی اب پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنا ضروری نہیں ہے۔ حمزہ عباسی

پارلیمنٹ ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہوتا ہے جہاں ملک کی نمائیندگی ہوتی ہے جہاں وزیراعظم سے لے کر سب لوگ موجود ہوتے ہیں۔ شیری رحمان

پارلیمنٹ کے اجلاس کو کشمیر کے مسئلے سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ حمزہ عباسی

اس وقت جو حالات ہیں اس وقت پاکستان کے سب لوگوں کو بھارت کے خلاف ایک ہو جانا چاہئیے۔ سید نور

سیاست دان ہمیشہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہتے ہیں میں نے کبھی انہیں ایک دوسرے کی تعریف کرتے نہیں دیکھا۔ سید نور

کسی ملک کے فنکار ایمبیسیڈر ہوتے ہیں ہمارے ملک کے فنکاروں کو بھارت میں زلیل کیا گیا۔ سید نور

پہلے مجھے بھارت میں بہت عزت ملتی تھی لیکن پچھلے ایک مہینے سے میرے سمیت پاکستان کے سب لوگوں کےخلاف بہت گندی زبان استعمال کی گئی۔وسیم اکرم

ہمیں بحیثیت قوم ایک ہونا چاہئیے لیکن جنگ نہیں ہونی چاہئیے۔ وسیم اکرم

میں نے بھارت کے بہت سے باؤلرز کو بہت کچھ سکھایا ہے محمد شامی کو میں نے ہی کہا تھا کہ کھلایا جائے۔ وسیم اکرم

بھارت میں جو تبدیلی آئی ہے یہ سمجھ سے باہر ہے میڈیا نے وہاں نفرت کو بہت پھیلایا ہے۔ وسیم اکرم

مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ ہم نے ایک قوم کی حیثیت سے سارے معاملے کو جس طرح ہینڈل کیا ہے۔ وسیم اکرم

ہم نے کبھی بھارتی ایکٹرز کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا اس وقت بھی بھارت کے اداکار پاکستان میں موجود ہیں۔ حمزہ عباسی

فی الحال ہمارے فنکاروں کو رک جانا چاہئیے انہیں بھارت سے واپس آ جانا چاہئیے۔ سید نور

ہمارے فنکاروں کو واپس آ کر اپنی فلموں میں کام کرنا چاہئیے تا کہ پتہ چلے کہ پاکستان کے اندر ان کے پاس کام ہے۔ سید نور

جو فنکار بھارت کے خلاف بول رہا ہے اسے بولنے دیا جائے اور جو نہیں بول رہا اس پر غداری کا الزام نہ لگایا جائے۔ حمزہ عباسی

عدنان سمیع سو دفعہ بھارت کی شہریت لیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے لیکن پاکستان کے خلاف بات نہ کریں۔ حمزہ عباسی

پاکستان نے کبھی کسی انتہا پسند کو اپنا وزیراعظم نہیں چنا میں مودی کو شکر گزار ہوں کہ انہوں نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیا۔ حمزہ عباسی

ہم نے پریس کانفرنس کی ہے کہ ہمیں اپنے آرٹسٹو کی عزت نفس کی حفاظت کرنی چاہئیے۔ سید نور

ہمارے لئیے ملک سے آگے کوئی چیز نہیں ہے پاکستان کی عزت کو ہم کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچنے دیں۔ محسن حسن خان

ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم اپنے زاتی مفاد کے لئیے اپنے ملک کی عزت کو داؤ پر لگایں۔ محسن حسن خان

ہم کشمیر پر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ہم کبھی یہ نہیں کریں گے کہ بھارت کا کوئی فنکار یہاں آئے تو ہم اس کے ساتھ بد تمیزی کریں۔ حمزہ عباسی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: