RSS Feed

5 October, 2016 16:06

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

05-OCTOBER-2016

ہم پوری قوم کو بتانا چاہتے تھے کہ عمران خان وہ شخص ہے جو اپنی پاور اور اپنی خواہش کے مطابق چلتا ہے۔ محمد زبیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم نے عمران خان کو منا کر واپس پارلیمنٹ میں لانے کے لئیے کوئی کوشش نہیں کی۔ محمد زبیر

میں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نہ آنے کا فیصلہ بہت خطرناک ہے ایسا لگتا ہے کہ کوئی بہت جلدی میں ہے۔ خالد مقبول صدیقی

ہم چاہتے ہیں کہ یہ دیمک زدہ جمہوریت ختم ہو کر ٹھیک معنوں میں جمہوریت آ جائے۔ خالد مقبول صدیقی

اگر عمران خان ٹھیک معنوں میں ملک میں جمہوریت لانے کی کوشش کریں گے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے استعفے بھی دیں گے۔ خالد مقبول صدیقی

پاکستان وہ ملک ہے جہاں جاگیردار کہتا ہے کہ وہ کسان کے لئیے کام کرے گا۔ خالد مقبول صدیقی

پاناما لیکس ایک اشو ہے کہ اسے اس کے منتقی انجام تک پہنچانا لازمی ہو گیا ہے۔ شوکت یوسفزئی

پاناما لیکس عمران خان کا اشو نہیں ہے یہ ایک انٹرنیشنل اشو ہے جس کی وجہ سے کئی وزرا اعظم جا چکے ہیں۔ شوکت یوسفزئی

عمران خان نے حکومت کو گھر جانے کا نہیں کہا انہوں نے یہ کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں سے ہی کسی اور کو وزیراعظم بنا لیں۔شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی نے پہلے پارلیمنٹ کے اجلاس میں آنا تھا لیکن پھر شیخ رشید ایک پیغام لے کر آئے اور فیصلہ تبدیل ہو گیا۔ محمد زبیر

اگر ایم کیو ایم آج پارلیمنٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی تو اس پر را کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگا دیا جاتا۔ خالد مقبول صدیقی

آج کراچی سے برآمد ہونے والا اسلحہ سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے۔ مشتاق مہر

آج کی کاروائی انٹیلی جنس کی اطلاع پر ایک حساس ادارے کے ساتھ مل کر کی گئی۔ مشتاق مہر

یہ اسلحہ ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک اور کچھ لوکل لوگوں نے یہاں اکٹھا کیا ہوا تھا۔ مشتاق مہر

برآمد ہونے والے اسلحے سے نیٹو کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مشتاق مہر

امجد صابری کے کیس میں کافی پراگرس ہو چکی ہے ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ کونسا گروپ ملوث ہے اب ہمیں صرف شوٹر کی تلاش ہے۔ مشتاق مہر

جہاں سے اسلحہ برآمد ہوا ہے وہاں ایم کیو ایم کے ایم این ایز موجود ہوتے ہیں اور لوگوں کے مسائل سنتے ہیں وہاں اسلحہ کیسے جا سکتا ہے۔ خالد مقبول صدیقی

امریکہ کہہ چکا ہے کہ نیٹو کا کوئی اسلحہ چوری نہیں ہوا۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی سے اتنا زیادہ اسلحہ پکڑا گیا ہے حکومت کو کھل کر بتانا چاہئیے کہ اس میں کون لوگ ملوث ہیں۔ شوکت یوسفزئی

بلدیہ ٹاؤن کے واقعے کو بھی ایم کیو ایم کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی کے جرائم میں اگر کوئی سچائی ہوتی تو آج زوالفقار مرزا جیل میں ہوتا۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی میں انصاف برابری کی بنیاد پر نظر آنا چاہئیے اسٹیبلشمنٹ انصاف میں برابری سے کام نہیں لیتی۔ محمد زبیر

پہلے ایم کیو ایم کے لوگوں کو گناہ گار کہہ کر پکڑا جاتا ہے بعد میں انہی کو بیگناہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ شوکت یوسفزئی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: