RSS Feed

6 October, 2016 15:52

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

06-OCTOBER-2016

اے پی سی میں میں نے جو کچھ کہا اعتزاز احسن میرے ساتھ بیٹھے تھے انہوں نے سب کچھ سنا۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل نے ہماری اے پی سی کی گفتگو کو اپنے میڈیا سیل میں بیٹھ کر مانیٹر کیا اور غلط انداز میں پیش کیا۔ شاہ محمود قریشی

میں اے پی سی سے باہر آیا تو صحافیوں نے مجھے کہا کہ آپ نے اندر یہ کہا وہ کہا میں نے کہا آپ کو کیسے پتہ چلا تو انہوں نے کہا کہ سٹکر چل رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

اللہ زبیر عمر کو لمبی عمر دے جنہوں نے اقرار کر لیا کہ وہ ہماری میٹنگ کو مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل سے مانیٹر کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی

ان کیمرہ میٹنگ کو کوئی مانیٹر نہیں کر سکتا یہ غیر قانونی بات ہے۔ سعید غنی

آئیندہ وزیراعظم اگر ان کیمرہ میٹنگ بلایں تو ہم کیسے یقین کریں گے کہ وہ اس کو مانیٹر نہیں کریں گے۔ سعید غنی

مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل میں کسی میٹنگ کو مانیٹر کرنے کا کوئی میکن ازم نہیں ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

اگر مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل میٹنگ مانیٹر نہیں کر سکتا تو پھر مسلم لیگ ن کا کوئی زمہ دار کاروائی کو ٹیکسٹ کر رہا تھا وہ بھی غیر قانونی ہے۔ شاہ محمود قریشی

محمد زبیر نے خود مانا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل سے اے پی سی میٹنگ کو مانیٹر کر رہے تھے۔ سعید غنی

حکومت اے پی سی کا جو ریزولیوشن لے کر آئی تھی وہ بہت پھسپھسا تھا اس میں شیریں مزاری اور شیری رحمان نے جان ڈالی کلبوش یادیو کا معاملہ اپوزیشن نے اس میں شامل کروایا۔ شاہ محمود قریشی

کوئی پانی لانے والا یا کوئی اور شخص بھی اے پی سی کی کاروائی کو باہر بتا سکتا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

آج پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جو کچھ ہوا اس پر سپیکر نے کہا کہ انہیں اجلاس ملتوی کرنا پڑے گا۔ شاہ محمود قریشی

پارلیمنٹ کے آج کے اجلاس نے عمران خان کے نقطہ نظر کو درست ثابت کر دیا۔ شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کی کچھ ایگزیکٹو میٹنگز تھیں اس لئیے وہ آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں نہیں گئے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

جب پاکستان اور بھارت کی فوجیں ایک دوسرے کے سامنے کھڑی تھیں اس وقت عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بزدل ہیں یہ یکجہتی کا وقت تھا۔ ڈاکٹر مصدق ملک

جب مودی پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہوتا ہے تو نواز شریف صاحب خاموش رہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

اڑی حملے کے بعد تین دن تک ہماری حکومت خاموش رہی۔ شاہ محمود قریشی

پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جا کر ٹھیک فیصلہ کیا۔ سعید غنی

نواز شریف نے یو این او میں پاکستان کی پالیسی بیان کی اور اپنے ہر ڈوزئیر میں کلبھوش یادیو کی تصویر کو ڈالا۔ ڈاکٹ مصدق ملک

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: