RSS Feed

25 October, 2016 16:23

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

25-OCTOBER-2016

دہشت گردی کے حملے بہت افسوسناک ہیں یہ کسی نے نہیں کہا کہ اب کم حملے ہو رہے ہیں اس لئیے کوئی بات نہیں ہے۔ محمد زبیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

صرف ایک بات ہے کہ اس وقت سکیورٹی کی صورت حال بہت بہتر ہے۔ محمد زبیر

امریکہ میں نائن الیون ہوا انہوں نے آدھی دنیا کو تباہ کر دیا۔ فواد چوہدری

حکومت اور سکیورٹی کے اداروں کو بتانا چاہئیے کہ دہشت گرد کوئٹہ کیسے پہنچے۔ فواد چوہدری

کوئٹہ کا دہشت گردی کا حملہ حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

جوان ٹریننگ مکمل کر چکے تھے آج وہ اکیڈمی میں آئے ہوئے تھے کسی نے اطلاع کی ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

حکومت نے نیکٹا نہیں بنایا ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنی اپنی معلومات اپنے پاس رکھتی ہیں۔ فواد چوہدری

ہم پھوڑے کا علاج کرتے ہیں لیکن گندے خون کا علاج نہیں کرتے۔ جنید جمشید

پہلے شورش ہوتی ہے اور پھر بم دھماکے ہوتے ہیں۔ جنید جمشید

اللہ نے جب مسلمانوں کو سزا دینی ہوتی ہے تو دوسری قوموں کے دلوں سے ان کا رعب ختم کر دیتا ہے۔ جنید جمشید

اگر یہ کہا جاتا ہے کہ فیصلے فوج کرتی ہے تو میں پوچھتا ہوں کہ وزیرعظم آرمی چیف کا انچارج ہے یا آرمی چیف فوج کا انچارج ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

نواز شریف ملک کا سب سے زیادہ تجربہ کار وزیراعظم ہے اگر خارجہ پالیسی فوج چلا رہی ہے تو پھر وہ گھر چلا جائے۔ جنرلا عجاز اعوان

پاکستان اور بھارت کی سویلین سوپرمیسی میں بہت فرق ہے پاکستان میں فوج تین مرتبہ حکومت پر قبضہ کر چکی ہے۔ محمد زبیر

نواز شریف نے بھارت سے تعلقات ٹھیک کرنے کے لئیے مودی کو اپنے گھر بلا لیا اور اپنی پالیسی کو تباہ کر لیا۔ فواد چوہدری

فوج حکومت کو مدرسہ ریفارمز اور پولیس کی ٹریننگ سے نہیں روکتی جو نہیں کی گئیں۔ فواد چوہدری

میں دہشت گردی کی پرزور مزمت کرتا ہوں یہ لوگ انسان نہیں ہیں یہ اپنی مرضی کی زندگی گزارتے ہیں۔ جنید جمشید

جب قانون کی بالا دستی ہوتی ہے تو اللہ اس قوم کا رعب اس کے دشمنوں پر ڈال دیتا ہے۔ جنید جمشید

امریکہ کا صدر بھی غلط کام کرے تو وہ اس کو کبھی نہیں چھوڑیں۔ جنید جمشید

دہشت گردوں کو پکڑیں اور ان کو لٹکا دیں ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ جنید جمشید

ایک سو سے زیادہ دہشت گرد جن کو موت کی سزا ہو چکی ہے ان کی اپیل صدر کے پاس پڑی ہے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکے کیا صدر کو بھی فوج نے روکا ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

جب تک تھانے کو تگڑا نہیں کریں گے اس کو سکیور نہیں کریں گے امن نہیں ہو سکتا۔ فواد چوہدری

فوج، آئی ایس آئی، آئی بی کو زمہ در ٹھہرایں لیکن حکومت کو بھی زمہ دار ٹھہرایں۔ جنرل اعجاز اعوان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: