RSS Feed

27 October, 2016 02:22

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

26-OCTOBER-2016

میں شہباز شریف کو دو ہزار آٹھ سے جانتا ہوں اور میری ایک کمیونی کیشن کمپنی زیڈ ٹی کے نام سے ہے۔ جاوید صادق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

زیڈ ٹی نے اب تک جتنے بھی پراجیکٹس کے لئیے کوش کی وہ اسے نہیں ملے۔ جاوید صادق

زیڈ ٹی نے قائداعظم سولر پارک میں ایک پراجیکٹ لینے کی کوشش کی لیکن وہ چین کی ایک کمپنی کے دیا گیا ہمیں نہیں ملا۔ جاوید صادق

میں قائداعظم سولر پارک کے ایک منصوبے کے لئیے سرمایہ کاری لے کر آیا۔ جاوید صادق

مجھے منصوبے کے منافع میں سے حصہ ملے گا جو کہ ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہو گا۔ جاوید صادق

اسلام آباد ائیر پورٹ کے لئیے تین کمپنیاں مل کر کام کر رہی ہیں جن میں ہماری کمپنی بھی حصہ لے رہی ہے جاوید صادق

ارفع کریم ٹاور پراجیکٹ بھی میری کمپنی کے پاس ہے۔ جاوید صادق

میں چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن کا ڈائریکٹر ہوں اور ملتان سکھر سی پیک موٹر وے پراجیکٹ چین کی فنانسنگ کا پراجیکٹ ہے۔ جاوید صادق

ملتان سکھر موٹر وے پراجیکٹ تیس ارب ڈالر کا پراجیکٹ ہے اور مجھے اس میں سے اعشاریہ پچیس فیصد کمشن ملے گی۔ جاوید صادق

جاوید صادق نے مختلف منصوبوں سے شریف خاندان سے تعلقات کا فائدہ اٹھا کر جتنی کمشن بنائی ہے اتنی آج تک کسی نے نہیں بنائی۔ نعیم الحق

جاوید صادق جن منصوبوں سے منسلک ہیں ان کا آج تک آڈٹ نہیں ہوا ان کی کرپشن صرف آڈٹ ہونے سے ہی پکڑی جائے گی۔ نعیم الحق

اس سے زیادہ خوشی کی کوئی اور بات نہیں ہو سکتی کہ شہباز شریف نے ہمیں ہرجانے کا نوٹس دیا ہے اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ نعیم الحق

جاوید صادق نے چند سالوں میں اربوں روپے بنائے ہیں اور یہ پنجاب حکومت کی ہر میٹنگ میں موجود ہوتے ہیں۔ نعیم الحق

میں صرف چار منصوبوں پر کام کر رہا ہوں اور کسی پر نہیں کر رہا۔ جاوید صادق

آڈیٹر جنرل نے پانچ سو دو ارب روپے کی کرپشن کی تفصیلات بتائی ہیں۔ نعیم الحق

شہباز شریف نے آج ایک پریس کانفرنس کر کے پی ٹی آئی کو چھبیس ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ طارق فضل چوہدری

پی ٹی آئی نے آج تک مسلم لیگ ن پر جو الزام بھی لگایا ہے اس ثابت بھی کیا ہے۔ یار محمد رند

میں نے پنجاب میں کئی منصوبے حاصل کرنے کے لئیے اپلائی کیا لیکن وہ مجھے نہیں مل سکے۔ جاوید صادق

میں زیادہ تر کاروبار چینیوں کے ساتھ مل کرکرتا ہوں اور ان کےساتھ اکثر پنجاب حکومت سے ملاقاتیں کرتا رہتا ہوں۔ جاوید صادق

میرے کاروبار میں شریف خاندان کا کوئی فرد شامل نہیں ہے۔ جاوید صادق

میں چین کے ساتھ مل کر جن منصوبوں پر کام کر رہا ہوں وہ سافٹ لونز ہیں۔ جاوید صادق

میں ملتان سکھر موٹر وے اور قائداعظم سولر منصوبوں پر کام کر رہا ہوں۔ جاوید صادق

سینٹ کی قائمہ کمیٹی کی میٹنگ تھی وہاں کرکٹ بورڈ کے لوگ بھی موجود تھے تو پش اپس کی بات زیر بحث آّئی تھی۔ رانا افضل

میں نے کرکٹ بورڈ والوں سے پوچھا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر ہماری ٹیم نے پش اپس لگائیں لیکن دوسرا ہارنے کے بعد کیوں نہیں لگایں۔ رانا افضل

مجھے پاکستان ٹیم کا جیتنے کے بعد پش اپس لگانا اچھا نہیں لگتا۔ رانا افضل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمارے کھلاڑیوں کو فوج سے ٹریننگ دلوائی جس سے ان کی فٹنس بہت بہتر ہو گئی ہے۔ جاوید میانداد

پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کے بعد سیلیوٹ کر کے اور پش اپس کر کے فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ جاوید میانداد

انگلینڈ کے موسم اور یو اے ای کی گرمی میں کرکٹ کھیل کر ہماری ٹیم نے اپنی فٹنس ثابت کی ہے۔ جاوید میانداد

لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ آئیندہ پش اپس نہ لگایا کریں۔ جاوید میانداد

دنیا کی مختلف ٹیمیں جیتنے ک بعد مختلف انداز میں جشن مناتی ہیں ہماری ٹیم پش اپس لگاتی ہے اس میں حرج کیا ہے۔ محسن حسن خان

فوج کی ٹریننگ کے بعد ہماری کرکٹ ٹیم کی فٹنس بہت بہتر ہو گئی ہے۔ محسن حسن خان

ہم پوری دنیا میں کرپشن کی وجہ سے بدنام ہو چکے ہیں حکومت کو اپنی توجہ کرپشن کی طرف دینی چاہئیے۔ محسن حسن خان

وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ کے معاملات خود بخود سامنے آتے چلے جایں گے۔ جاوید میانداد

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو پش اپس لگا کر اپنی جیت کی خوشی منانے کا پورا حق ہے۔ طارق فضل چوہدری

نجم سیٹھی کو دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں کردار ادا کرنے پر انعام کے طور پر کرکٹ بورڈ کا چیرمین لگا دیا گیا۔ یار محمد رند

نجم سیٹھی کا کرکٹ کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں ہے۔ یار محمد رند

پاکستان کرکٹ ٹیم کو باقاعدہ پیغام دیا گیا ہے کہ آئیندہ سے پش اپس نہیں لگانی یں۔ یار محمد رند

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: