RSS Feed

31 October, 2016 16:09

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

31-OCTOBER-2016

صحافت آجکل کاروبار بھی ہے بلکہ زیادہ کاروبار ہی بن چکی ہے۔ آج کے واحد مہمان خواجہ آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم سے بار بار پوچھا جاتا ہے کہ کیا فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں ہاں ایک پیج پر ہیں۔

فوج نے پچھلے ڈھائی سالوں میں دفاع پاکستان کے لئیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

جنرل کیانی اور جنرل راحیل نے جو کردار ادا کیا ہے وہ جمہوریت کے لئیے تقویت کا باعث بنا ہے۔

جنرل ظہیر کا دھرنے میں کردار ماضی کا حصہ بن چکا ہے میں اب اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

فوج کے کچھ لوگ انفرادی طور پر اپنی پسند کا کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن ایک ادارے کی حیثیت سے ایسا نہیں ہے۔

پرویز رشید کو اس لئیے وزارت سے ہٹایا گیا ہے تا کہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ وہ تفتیش پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

ڈان نیوز کی خبر پر تفتیش کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اس وقت جو لوگ سڑکوں پر دھرنا دے رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ نہیں ہے۔

نواز شریف نے ڈگڈگی بجانے اور ناچنے کے الفاظ صرف عمران خان کے لئیے استعمال کیے تھے۔

عمران خان میں اتنا سا حوصلہ ہے کہ انہیں آج سپریم کورٹ نے بلایا لیکن وہ وہاں نہیں گئے۔

نوا زشریف نے عدلیہ بحالی کی تحریک میں تمام رکاوٹیں اور بیرئیر توڑ دئیے تو جنرل کیانی کو مداخلت کرنی پڑی۔

عمران خان بنی گالا میں بیٹھے ہیں باہر نکل کر اپنی طاقت اور اوقات دکھایں۔

آئی جی پولیس کو عدلیہ بحالی کی تحریک کے دران کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو ڈنڈے مارو۔

جنرل راحیل شریف نے ایک ایسی لیگیسی بنائی ہے کہ جسے آئندہ آنے والے اپنایں گے۔

عمران خان کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں سے لاشیں اٹھائی جایں۔

عمران خان چاہتے ہیں کہ کسی طرح نواز شریف گھر چلا جائے وہ اپنے مقدر سے تین بات وزیراعظم بنا ہے۔

امریکہ میں بھی پولیس آنسو گیس کا استعمال کرتی ہے اور مظاہریں پر گولیاں چلاتی ہے۔

پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے میری اوقات اتنی نہیں ہے کہ میں اس پر تبصرہ کروں۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: