RSS Feed

1 November, 2016 16:10

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

01-NOVEMBER-2016

حکومت کی ساری طاقت پی ٹی آئی کے خلاف استعمال ہو رہی ہے ہم کس طرح مقابلہ کرسکتے ہیں۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حکومت گولیاں چلا رہی ہے آّنسو گیس کا استعما ل کر رہی ہے راستے بند ہیں ہم صرف پتھر ہی اٹھا سکتے ہیں۔ عارف علوی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس دھرنا ختم کرنے کے علاوہ اب کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا۔ عبدالقادر بلوچ

حکومت نے پی ٹی آئی کے دھرنے کو جمہوری طریقے سے ہینڈل کیا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

ہمارے پاس شواہد ہیں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جماعت خون خرابہ چاہتی تھی۔ عبدالقادر بلوچ

پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وزیراعظم استعفی دیں یا تلاشی دیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے تلاشی کا بہترین راستہ کھل گیا ہے۔ عارف علوی

میں نے اسلام آباد کے بند کرنے کے اعلان ہوتے ہی کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے دھرنے کے ساتھ زیادتی کر لی ہے۔ قمرزمان کائرہ

حکومت اپنے اختیارات کو غلط استعمال کرے تو زیادتی ہے لیکن ہم اگر اپنے آئینی حق کو غلط استعمال کریں تو وہ بھی زیادتی ہے۔ کائرہ

آج سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس ملک میں ایک نیا بحران شروع ہو گیا ہے۔ کائرہ

تحقیقات کروانے کا نیا بل پارلیمنٹ اور سینٹ میں ہے اس کا انتظار کیا جانا چاہئیے۔ کائرہ

نیب ایف بی آر کے سامنے کوئی شکایت رکھے تو وہ کاروائی کرتے ہیں وہ ایسے ہی کسی کے خلاف کاروائی نہیں کرتے۔ بلوچ

نیب کے چیرمین نے کہا کہ وہ اخباری رپورٹ پر کسی کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتے تو میں نے اسے ایگزیکٹ کا کیس یاد دلایا۔ عارف علوی

نیب نے ایک اخباری رپورٹ پر ایگزیکٹ کے خلاف کاروائی کی تھی۔ عارف علوی

حکومت کے پی کے کے وزیراعلی پر الزام گا رہی ہے کہ وہ اتنے غیر زمہ دار ہیں کہ اسلام آباد پر حملہ کرنے کے لئیے اپنے ساتھ لشکر لے کر آ رہے تھے۔ کائرہ

ہمیں پی ٹی آئی کی طرف سے دو نومبر کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی وہ ملتوی کر دیا گیا ہے اب ہم شرکت نہیں کریں گے۔ طاہرالقادری

سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک ایسا پراسس شروع ہو گیا ہے کہ جس کا مجھے اختتام دکھائی نہیں دیتا۔ قادری

میں زاتی طور پر پی ٹی آئی کے فیصلے کے حق میں نہیں ہوں۔ قادری

انا للہ و انا الیہ راجعون صرف مرنے پر ہی نہیں کسی نقصان ہو جانے پر بھی پڑھا جاتا ہے۔ قادری

سپریم کورٹ کے جج نے کہا ہے کہ وہ پاناما لیکس کے مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے کیونکہ یہ بہت اہم معاملہ ہے۔ عارف علوی

وزیراعظم نے آج ایک میٹنگ میں کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت خوش ہیں۔ بلوچ

وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئیے پیش کر دیں گے۔بلوچ

اگر وزیراعظم خود کو اور اپنے خاندانکو احتساب کے لئیے پیش کرنے کے لئیے تیار ہیں تو پھر اتنا وقت کیوں ضائع کیا پہلے پیش کر دیتے۔ کائرہ

ہمارے دور میں وزیراعلی پنجاب نے واپڈا کے دفتر جلائے لوگ لے کر اسلام آباد کی طرف آئے ہم نے گلدستے پیش کئیے تھے۔ کائرہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: