RSS Feed

3 November, 2016 16:02

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

03-NOVEMBER-2016

پاناما لیکس پر شریف خاندان کے تضادات میں کوئی شک نہیں ہے۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف کے اپنے بیانات میں بہت تضادات ہیں ایک بیان دوسرے سے نہیں ملتا۔ اسد عمر

آج شریف خاندان کے وکیل نے عدالت میں کہا ہے کہ مریم نواز کبھی بھی نواز شریف کی زیر کفالت نہیں رہیں۔ اسد عمر

پی ٹی آئی نے سات ماہ سے پاناما لیکس کو سر پر اٹھا رکھا ہے لیکن جب عدالت نے پوچھا کہ ان کے پاس پاناما لیکس پرکیا ثبوت ہیں تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ خرم دستگیر

شریف خاندان کے بیانات میں تضادات ہیں لیکن یہ بزات خود ثبوت نہیں ہیں اس کی بنیاد پر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ سلمان اکرم راجہ

مریم نواز کا نواز شریف کے زیر کفالت ہونے کا معاملہ الیکشن کمشن میں ہے وہ اس کا فیصلہ کرے گا۔ سلمان اکرم راجہ

نوا زشریف کے بیٹوں کے نام جائیداد کا معاملہ ایسا ہے کہ جس پر سپریم کورٹ دیکھے گی کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔ سلمان اکرم راجہ

میں نواز شریف کے بچوں پر جو الزامات ہیں ان کا کوئی جواب نہیں دوں گا۔ خرم دستگیر

پی ٹی آئی نے عدالت میں ہر گز نہیں کہا کہ ہمارے پاس پاناما لیکس کا کوئی ثبوت نہیں ہے ہم نے ثبوتوں کی پوری کتاب پیش کی ہے۔ اسد عمر

پی ٹی آئی کے حامد خان نے صرف یہ کہا کہ کچھ معاملات میں عدالت کو تفتیش کرنی پڑے گی۔ اسد عمر

مسلم لیگ ن کے عدالت میں ثبوت نہ پیش کرنے پر عدالت نے کہا کہ پہلے آپ کو پندرہ دن دئیے گئے پھر اڑتالیس گھنٹے اور دئیے گئے لیکن ثبوت پیش نہیں کئیے۔ اسد عمر

آج عدالت میں اسد کھرل نے کہا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ ادارے ثبوت ہونے کے باوجود کاروائی نہیں کر رہے۔ اسد عمر

عدالت نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ دو فریقوں کے درمیان نہیں ہے یہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا معاملہ ہے۔ سلمان اکرم راجہ

سپریم کورٹ نے ون مین کمشن بنانے کا اعلان کیا ہے اور وہ مکمل با اختیار ہو گا۔ سلمان اکرم راجہ

دلچسپ بات یہ ہے کہ نواز شریف کے بچے یہ کہیں گے کہ پاناما لیکس کی جائیداد ان کی ہے یا نہیں ہے۔ سلمان اکرم راجہ

اگر نواز شریف کے بچوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی پراپرٹی ان کی ہے تو پھر ان کو پیسوں کی ترسیل کی تفصیلات بھی بتانی پڑیں گی۔ سلمان اکرم راجہ

مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل نے فیس بک سے ہماری پرائیویٹ وڈیو اٹھا کر بغیر ہماری اجازت میڈیا پر چلائی ہے۔ عفت حسن رضوی

ہم مسلم لیگ ن کے خلاف سائبر کرائم کے ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں عفت حسن رضوی

عدالت نے نواز شریف کے بچوں کا ٹرائی کرنا ہے خود ان کا نہیں کرنا۔ خرم دستگیر

وزیراعظم نے رضاکارانہ طور پر خود کو احتساب کے لئیے پیش کر دیا ہے۔ خرم دستگیر

نواز شریف نے خود کو رضاکارانہ طور پر احتساب کے لئیے پیش نہیں کیا ہے۔ اسد عمر

سپریم کورٹ نے آج صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ پاناما لیکس کا کیس نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف چلے گا۔ اسد عمر

جب انیس سو ترانوے میں لندن کی پراپرٹی خریدی گئی تو نواز شریف کے بچے ان کے زیر کفالت تھے۔ اسد عمر

سپریم کورٹ کہہ سکتی ہے کہ اسے بتایا جائے کہ نواز شریف کے بچوں نے لندن والی پراپرٹی کیسے خریدی تھی۔ سلمان اکرم راجہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: