RSS Feed

21 November, 2016 16:14

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

21-NOVEMBER-2016

ساری قوم اس بات پر متفق ہے کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جس میچورٹی کا مظاہرہ کیا اس سے دہشت گردی میں پچھتر فیصد کمی ہوئی۔ جنرل اعجاز اعوان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جنرل راحیل شریف کے دور میں کراچی کے حالات بھی بہت بہتر ہوئی ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

جنرل راحیل شریف نے دھرنے کے دنوں میں عمران خان اور طاہر القادری سے بھی دھرنا ختم کرنے کی بات کی لیکن انہوں نے دھرنا جاری رکھا۔ اعجاز اعوان

جنرل کیانی نے اپنے دور میں فوج کے کردار کو ایک بالکل نیا رخ دیا۔ اعجاز اعوان

فوج کے نئے کردار کا فیصلہ جنرل کیانی نے نہیں کیا تھا بلکہ یہ ادارے کا فیصلہ تھا۔ رانا ثنا اللہ

بعض فوج کے ریٹائرڈ آفیسرز ٹالک شوز میں اس طرح بات کرتے ہیں کہ جیسے فوج آ کر رہے گی لیکن جنرل راحیل نے اس تاثر کو ختم کیا۔ رانا ثنا اللہ

جنرل راحیل نے فوج کو لیڈ کرنے کا ایک ایسا معیار قائم کیا ہے جس پر آئیندہ آنے والوں کو بھی چلنا پڑے گا۔ رانا ثنا اللہ

جنرل راحیل کے اقدامت کی وجہ سے کراچی میں کافی حد تک امن قائم ہو گیا ہے۔ عارف علوی

راحیل شریف کی یہ بات بھی بہت اچھی ہے کہ انہوں نے پہلے ہی صاف کہہ دیا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔ عارف علوی

جنرل راحیل شریف ہر موقع پر اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے رہے۔ عارف علوی

بھارت کے ساتھ معاملات کو جنرل راحیل نے اس طرح ہینڈل کیا کہ اسے جواب بھی دیا لیکن معاملات کو بگڑنے بھی نہیں دیا کہ جنگ شروع ہو جائے۔ عارف علوی

جنرل کیانی بھی جنرل کیانی کی طرح سوات اور مہمند ایجنسی میں اپنے جوانوں کے پاس آتے رہے میں سوات آپریشن کا کمانڈر تھا۔ اعجاز اعوان

جنرل راحیل کی طرح جنرل کیانی کے دور میں بھی تین جرنیلوں کو کرپشن کی وجہ سے گھر بھیجا گیا تھا۔ اعجاز اعوان

جنرل راحیل شریف نے اپنے ادارے کے لئیے بڑا نام کمایا ہے۔ قمر زمان کائرہ

آصف زرداری کسی وقت بھی پاکستان واپس آ سکتے ہیں ان پر کوئی قد غن نہیں ہے۔ کائرہ

آصف زرداری کی واپسی اور جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ کائرہ

نئے آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہئیے اور یہ طے کر لینا چاہئیے ک جو سینئیر ہو اسے آرمی چیف لگا دیا جائے۔ کائرہ

میرے خیال میں سینئیر جرنیلوں میں سے کسی کو بھی آرمی چیف لگانے کا اختیار وزیر اعظم کے پاس رہنا چاہئیے۔ عارف علوی

آرمی چیف کا تقرر انفرادی فیصلہ نہیں ہوتا ایک پوری ٹیم مل کر اس کا فیصلہ کرتی ہے۔ اعجاز اعوان

اس وقت جنرل زبیر حیات بہت ہی تجربہ کار ہیں اور کئی جگہ خدمات ادا کر چکے ہیں۔ اعجاز اعوان

جنرل کیانی نے امریکیوں کے ساتھ اٹھائیس ملاقاتیں کی تھیں اور جنرل زبیر حیات ان میں سے چوبیس ملاقاتوں میں جنرل کیانی کے ساتھ موجود تھے۔ اعجاز اعوان

امریکہ میں ٹرمپ صدر بن گئے ہیں وہ بھارت کے بہت قریب ہیں پاکستان ملٹری پر آئیندہ بہت زیادہ پریشر ہو گا۔ اعجاز اعوان

آرمی چیف لگاتے وقت سنیارٹی کا خیال رکھنا چاہئیے نمبر تین یا چار تک تو ٹھیک ہے لیکن نمبر آٹھ یا نو تک نہیں جانا چاہئے۔ رانا ثنا اللہ

آرمی چیف کی تقرری میں میرٹ کا خٰیال نہ رکھنے سے فوج کے اندر اچھا تاثر نہیں جاتا۔ عارف علوی

پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں دنیا کا سب سے زیادہ تجربہ کار ملک ہے۔ عارف علوی

یورپ میں مہاجرین آئے تو ان کا سسٹم کولیپس کر گیا جبکہ ہم پچھلے تیس سالوں سے افغان مہاجرین کو سمبھال رہے ہیں۔ عارف علوی

جوجرنیل بھی آرمی چیف بنے گا وہ سیاست سے دور رہے گا اور جنرل راحیل شریف کی لیگیسی کو آگے بڑھائے گا۔ اعجاز اعوان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: