RSS Feed

5 December, 2016 16:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

05-DECEMBER-2016

کراچی کے ہوٹل میں لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا گیا تھا لیکن وہاں لکڑی کا کام ہو رہا تھا۔ اعجاز احمد خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہوٹل میں اے سی کا کام بھی ہو رہا تھا زیادہ تر اموات سانس گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔اعجاز احمد خان

وزیراعلی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اڑتالیس گھنٹوں میں زمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا۔ اعجاز احمد خان

پاکستان میں آگ لگنے کے بارے میں قوانین کمزور ہیں دوسرے ان پر عمل بھی نہیں ہوتا۔ شفقت محمود

کمشنر کراچی کو پتہ ہونا چاہئیے کہ آگ لگے تو زیادہ تر اموات سانس گھٹنے سے ہی ہوتی ہیں۔ شفقت محمود

سرتاج عزیز بزرگ آدمی ہیں ان کی بھارت میں بے عزتی کی گئی ہے پریس کانفرنس تک نہیں کرنے دی گئی۔ شفقت محمود

بھارت جانے سے پہلے حکومت کو بھارت سے سرتاج عزیز کے دورے کی تمام باتیں طے کر لینی چاہئییں تھیں۔ شفت محمود

بھارت نے ڈپلومیٹک اصولوں کا خیال نہیں رکھا اس بات کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ محمد زبیر

سرتاج عزیز کا دورہ بھارت دو طرفہ نہیں تھا ایک کانفرنس کے سلسلے میں تھا سرتاج عزیز کا گولڈن ٹمپل جانا طے تھا۔ محمد زبیر

حکومت نے سرتاج عزیز سے کئیے جانے والے برے سلوک پر بھارت سے ہر سطح پر احتجاج کیا ہے۔ محمد زبیر

میں ریجنٹ ہوٹل کے چوتھے فلور پر کمرے میں تھا میں نے دیکھا کہ ہر طرف آگ لگی ہوئی ہے۔ صہیب مقصود

ہمارے ساتھ والے کمرے میں ایک فیملی ٹھہری ہوئی تھی ہم ان کے دو بچوں کو بھی اٹھا کر لابی تک لائے۔ صہیب مقصود

ہم نے اپنے کمروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑے تا کہ تازہ ہوا آئے ورنہ ایک منٹ بھی سروائیو کرنا مشکل تھا۔ صہیب مقصود

میرے ساتھی کرکٹرز کے کمروں تک آگ پہنچ گئی تھی انہوں نے اوپر سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔ صہیب مقصود

اس بات میں کبھی کوئی شک نہیں تھا کہ لندن فلیٹس نوے کی دہائی میں نیسکون اور نیلسن کی ملکیت بنے تھے۔ محمد زبیر

شریف خاندان کہتا ہے کہ اس نے لندن فلیٹس دو ہزار چھ میں خریدے تھے۔ محمد زبیر

مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ پاناما لیکس کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلے۔ محمد زبیر

شریف خاندان نے اگر دبئی کی فیکٹری بیچ کر ہی لندن فلیٹس خریدے تھے کم از کم یہ تو باتائے کہ پیسے کس طرح بھیجے تھے۔ شفقت محمود

پاناما لیکس پر عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی مسلم لیگ ن اسے قبول کرے گی۔ محمد زبیر

پاناما لیکس کے کیس میں شریف خاندان کے بیانات میں تضاد ہے۔ فائزہ داؤد

عدالت نے پی ٹی آئی کو بھی کہا ہے کہ ان کی دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ہیں۔فائزہ داؤد

دبئی میں پاکستانی لوگوں کی پاناما لیکس پر رائے ہے کہ کرپشن ہوئی ہے لیکن اس کیس کا بنے گا کچھ نہیں۔ فائزہ داؤد

پاناما لیکس کا فیصلہ جتنی جلد آ جائے اچھا ہے یہ پی ٹی آئی کی ہمت ہے جو اسے عدالت تک لے آئی ہے۔ شفقت محمود

قطری شہزادے کے خط کے بارے میں عدالت کے جج نے کہا ہے کہ یہ مشکوک ہے۔ فائزہ داؤد

قطری شہزادہ اس وقت پاکستان میں موجود ہے پی ٹی آئی اسے جرح کرنے کے لئیے عدالت بلوا لے۔ محمد زبیر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.