RSS Feed

8 December, 2016 15:55

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

08-DECEMBER-2016

سعید انور کی جماعت چترال گئی ہوئی تھی ہم نے بھی ان کے ساتھ چالیس دنوں کا پروگرام بنایا لیکن امریکہ میں مصروفیت کی وجہ سے ایسا نہیں کر پائے۔ سہیل خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

چترال میں جتنے دن ہم رہے جو بھی کام ہوتا تھا جنید کہتے تھے کہ وہ جایں گے بہت سردی تھی لیکن وہ کہتے تھے کہ یہ موقع پھر نہیں آئے گا۔ سہیل خان

چترال میں راستے بہت خطرناک ہیں لیکن ہر جگہ بات کرنے کے لئیے وہ جاتے تھے میں نے انہیں پہلے کبھی اتنا ایکٹو نہیں دیکھا۔ سہیل خان

جنید نے جب شو بزنس چھوڑا تو پھر لوگوں نے ان کے سامنے چیک رکھے لیکن وہ پھر واپس نہیں گئے۔ سہیل خان

جنید کے شو بز چھوڑنے کے بعد مالی حالات اتنے خراب تھے کہ بچوں کو سکول سے اٹھا لیا تھا۔ سہیل خان

جنید نے آخری دن وہی نعت پڑھی کہ خادم تمہارا سعید آ رہا ہے ان کے پاس مائک بھی تھا اور آڈینس بھی تھی ۔ سہیل خان

جنید جمشید بہت خوبصورت مہینے میں گئے ہیں یہ وہ مہینہ ہے کہ جس میں اللہ اپنے پیاروں کو بلاتا ہے۔ عمر شریف

جس طرح جنید نے شہرت کی بلندی پر پہنچ کو خود کو تبدیل کیا یہ بھی اللہ کی رضا تھی اللہ نے اسے چن لیا ہوا تھا۔ عمر شریف

جنید ایک سوپر ڈوپر میگا سٹار تھے لیکن ان میں تکبر نام کی چیز نہیں تھی۔ فاخر

میں نے حج بھی جنید کے ساتھ کیا انضمام الحق اور مولانا طارق جمیل بھی ہمارے ساتھ تھے۔ فاخر

مجھے خوشی ہے کہ آج ہم سیاست پر نہیں بلکہ پاکستان کے دل کے ٹکڑے جنید جمشید کے بارے میں بات کرنے کے لئیے اکٹھے ہوئے ہیں۔عارف علوی

میں جنید کو پچھلے بیس پچیس سالوں سے جانتا ہوں اللہ نے اسے بہت اچھی آواز دی تھی۔ عارف علوی

شو بز سے دین کی طرف آئے لیکن ان میں انکساری بہت زیادہ تھی۔ عارف علوی

جنید جب گلوکاری سے دین کی طرف آئے تو ان کی شخصیت پہلے سے بہت بڑی ہو گئی فخر عالم

جنید آنے والی نسلوں کے لئیے ایک آئی کان کی حیثیت رکھیں گے۔فخر عالم

جنید نے کبھی کسی کی غیبت نہیں کی اور کسی کا دل نہیں توڑتے تھے۔ سہیل خان

جنید اپنے پاس کچھ نہیں رکھتے تھے جو کچھ ان کے پاس ہوتا تھا لوگوں کو دے دیتے تھے۔ سہیل خان

جنید فیکٹری کے ڈرائیور چوکیدار اور تمام ملازمین سے آگے بڑھ کر ہاتھ ملاتے تھے۔ سہیل خان

میں نے پہلی بار جنید کو سٹیج پر دیکھا ان کی شخصیت بہت سحر انگیز تھی میں نے سوچا کہ میں کبھی ان جیسا نہیں بن سکتا۔ علی ظفر

پہلے میں جنید سے ایک سوپر سٹار کے طور پر متاثر تھا لیکن اب میں ان کے برداشت کرنے کے رویہ سے بہت متاثر تھا۔ علی ظفر

میں نے جنید سے یہ بھی سیکھا کہ ایک دن ہم نے اللہ سے ملنا ے تو ہم جتنا بھی دوسروں کے لئیے کرسکیں کرنا چاہئیے۔ علی ظفر

میری پاکستانی قوم سے درخواست ہے کہ اگر جنید سے کوئی غلطی ہو گئی ہو تو وہ اسے معاف کر دیں اور میری اللہ سے بھی یہی درخواست ہے۔ عمر شریف

جنید کی نعت کی محفل میں اس طرح پزیرائی ہوتی تھی جیسے اللہ کے نیک بندوں کی ہوتی ہے عمر شریف

ہم نے مل کر اس ملک کو ایک قوم بنانا ہے ہم ایک قوم نہیں بنیں گے تو آگے کیسے بڑھیں گے۔ فاخر

ہماری ائیر لائین میں تحفے کے طور پر نوکریاں دی جاتی ہیں اس حادثے کی تحقیقات ہونی چاہئییں۔ فاخر

پی آئی اے میں ڈائریکٹر فلائٹ سیفٹی نہیں ہے ایک فلائٹ سیفٹی ڈائریکٹر ہونا چاہئیے۔ عارف علوی

جنید کا جس طرح کے طیارے کا حادثہ ہوا ہے اب تک اس کی چھتیس حادثے ہو چکے ہیں۔ فخر عالم

میں ابھی سے بتا سکتا ہوں کہ جنید کے طیارے کے حادثے کی زمہ داری کو پائلٹ پر ڈالنے جا رہے ہیں۔ فخر عالم

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: