RSS Feed

13 December, 2016 16:21

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

13-DECEMBER-2016

میں نے اپنے پارٹی چیرمین کو کئی بار کہا ہے کہ پارلیمنٹ حکومت کا حصہ نہیں ہے وہاں جانا چاہئیے۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پارلیمنٹ ایک فورم ہے جہاں لوگ ہمیں منتخب کر کے بھیجتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

سپریم کورٹ اعتراف کر چکی ہے کہ نیب، ایف بی آر اور دوسرے ادارے ناکام ہو چکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

پیپلز پارٹی کے جن لوگوں پر کرپشن کے الزمات ہیں وہی کرپشن کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

جب تک کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس نہیں ہو گی کچھ نہیں ہس سکتا۔ شاہ محمود قریشی

آرمی کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ سب سے پہلے اس نے فنانس اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کی بات کی۔ جنرل اعجاز اعوان

فوج کرپشن کے خلاف جس حد تک جا سکتی ہے جائے گی لیکن آخر کار حکومت نے کام کرنا ہے۔ اعجاز اعوان

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں واپس آنے کا فیصلہ درست ہے بائیکاٹ ٹھیک نہیں تھا۔ رانا ثنا اللہ

پارلیمنٹ ہی وہ جگہ ہے جہاں کرپشن کے خلاف کام کیا جا سکتا ہے یہ کام سڑکوں پر نہیں ہو گا۔ رانا ثنا اللہ

پارلیمنٹ میں جب کسی مسئلے پر بحث ہو گی تو اس کے اثرات ضرور سامنے آیں گے۔ رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ نے چھٹی سے پہلے ہی چھٹی کروا دی فیصلہ ہمیشہ کمزور کے خلاف ہی آتا ہے۔ شاہ محمو د قریشی

ملٹری کورٹس نے مجرموں کو سزایں دیں لیکن عدالتیں ان پر عملدرآمد نہیں ہونے دیتیں۔ اعجاز اعوان

حکومت عدالتی نظام کو درست کرنے کا بل لائے ہم تعاون کریں گے۔ شاہ محمود قریشی

ایک شخص کو عدالت نے چوبیس سال بعد بے گناہ قرار دے دیا جبکہ اس کو سزائے موت ہو چکی ہے۔ اعجاز اعوان

پاناما کا فیصلہ ہو سکتا تھا لیکن سپریم کورٹ نے فیصلہ نہیں سنایا۔ اعجاز اعوان

پارلیمنٹ میں اظہار رائے کی آزادی ہے وہاں جو بھی کہا جائے اس پر کوئی جوابدہ نہیں ہوتا۔ رانا ثنا اللہ

وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اپنا تحریری بیان پڑھا تھا اور اس پر اپنے وکیلوں سے مشورہ کیا تھا۔ شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم کا بیان ایک سیاسی بیان تھا۔ شاہ محمود قریشی

وزیراعظم پارلیمنٹ میں اس اسکینڈل کی وضاحت کر رہے تھے جس میں ان کے پورے خاندان پر الزام ہے۔ اعجاز اعوان

ضروری نہیں تھا کہ وزیراعظم اپنی پارلیمنٹ کی تقریر میں قطری شہزادے کے خط کا زکر کرتے۔ رانا ثنا اللہ

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: