RSS Feed

15 December, 2016 16:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

15-DECEMBER-2016

جنید جمشید کے بارے میں جتنا بھی کہا جائے کم ہے وہ اللہ کا ایک خاص بندہ تھا جو اس نے ہمارے لئیے بھیجا۔ جنید جمشید کی بیوی نیہا کہ خالہ سبین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جنید کا تعلق ہماری فیملی سے نہیں تھا ان سے ملنے کے بعد احساس ہوا کہ وہ کیا بندہ ہے۔ سبین

نیہا کی عمر جب دس سال تھی تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا انہیں ان کی والدہ نے پالا۔ سبین

جنید نیہا سے شادی کے باوجو اپنی پہلی بیوی بچوں اور دوسرے رشتہ داروں کو کبھی نہیں بھولتے تھے۔ سبین

ہر انسان اپنے باپ کو رول ماڈل کے طور پر دیکھتا ہے لیکن میرے والد پوری قوم کے رول ماڈل تھے۔ تیمور جمشید بیٹا جنید جمشید

جس طرح ہمارے والد کو عزت دی گئی ہے اس پر میں پوری قوم اور میڈیا کا شکر گزار ہوں۔تیمور جمشید

جنید تبلیغ کے مشن پر تھے ان کی موت شہادت ہے۔ شازیہ مری

جنید جیے شخص کو نام پر کسی ادارے کو منسوب کر دینا چاہئیے تا ک ان کی یاد تازہ رہے۔ شازہ مری

جنید جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں انہوں نے جو کچھ بھی کیا اس میں عروج حاصل کیا۔ محمد زبیر

جنید نے جس طرح ایک مقصد کے لئیے شہرت اور پیسے کی قربانی دی وہ وہ ایک مثال ہے۔ محمد زبیر

میں اپنی حکومت سے ضرور بات کروں گا کہ جنید جمشید کے نام پر کسی چیز کو منسوب کر دیا جائے۔ محمد زبیر

میں آج خاص طور پر جنید کے جنازے میں شرکت کرنے کے لئیے کراچی آیا اور میں نے شرکت کی بھی ہے۔ عارف علوی

ایدھی اور جنید جمشید جیسے لوگوں کا کام ہی ان کی لیگیسی ہے۔ عارف علوی

جنید جمشید نے پوری قوم کو بتایا کہ ایک شخص اپنے مقصد کے لئیے کیا کچھ چھوڑ سکتا ہے۔ عارف علوی

مسلم لیگ ن کا آج پارلیمنٹ میں رویہ کل کی نسبت بہتر تھا۔ شازیہ مری

حکومت نے پاناما پر جلد بازی میں ایک قانون پاس کیا تھا جسے ہم نے سینٹ میں مسترد کر دیا ہے۔ شازیہ مری

ہم نے انیس سو چھپن کے قانون جسے ٹوتھ لیس قرار دیا گیا تھا کو بہتر بناے کا بل پاس کیا تھا۔ محمد زبیر

پاناما کا کیس عدالت میں چل رہا ہے اس پر کسی قسم کی قانو سازی نہیں کی جا سکتی۔ محمد زبیر

حکومت پارلیمنٹ میں ایک فنانس بل لائی اور اس میں خاموشی سے بیرون ملک آف شر کمپنیوں کو بھی ڈال دیا۔ عارف علوی

اپوزیشن کو شک ہوا کہ فنانس بل میں آف شور کمپنیوں کو پاناما کی وجہ سے ڈالا گیا ہے اس لئیے اس کی مخالفت کی۔ عارف علوی

سپریم کورٹ نے جب حکومت کے وکیل سے پوچھا کہ مریم نواز کا ٹرسٹ کہاں رجسٹرڈ ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ زبانی طور پر رجسٹرڈ ہے۔ عارف علوی

مسلم لیگ ن کے وکیل نے بڑش لا۶ کے تحت ٹرسٹ کو زبانی طور پر رجسٹرڈ کہا تھا اور جج نے کہا تھا کہ یہ ٹھیک بات ہے۔ محمد زبیر

مسلم لیگ ن کہتی ہے کہ ان کے وکیل نے وزیراعظم کے بیان کو سیاسی کہا جبکہ وکیل عدالت میں جس کی نمائندگی کرے اس کی جگہ لے لیتا ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کا بل پاناما کیس پر نہیں بلکہ وزیراعظم کے اس بیان پر تھا جسے سیاسی کہا گیا۔ شازیہ مری

وزیراعظم کے بیان کو سیاسی کہنے سے پارلیمنٹ اور اس کے ارکان کا استحقاق مجروح ہوا۔ شازیہ مری

وزیراعظم کے بیان کو سیاسی کہنا جھوٹ اور غلط بیانی کے متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شازیہ مری

نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ پاناما کی تمام دستاویزات ان کے پاس ہیں جبکہ عدالت میں کہا کہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔ عارف علوی

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: