RSS Feed

19 December, 2016 16:14

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

19-DECEMBER-2016

جسٹس قاضی فیض عیسی نے سانحہ کوئٹہ اور دہشت گردی پر بہت اچھی رپورٹ لکھی ہے میں تعریف کرتا ہوں۔ عبدالقادر بلوچ کی نیم ملک لائیو میں گفتگو

وزیرداخلہ کی زات پر اگر کسی ناکامی کا الزام آئے تو انہیں اس پر وضاحت پیش کرنے کا حق ہے۔ عبدالقادر بلوچ

لدھینانوی صاحب پر اس وقت کوئی الزام نہیں ہے وہ اس ملک میں پھر رہے ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

ایک وفد وزیرداخلہ سے ملنے کو گیا اس میں لدھینانوی صاحب بھی شامل تھے اس لئیے ان کی وزیرداخلہ سے ملاقات ہو گئی۔ عبدالقادر بلوچ

جسٹس قاضی عیسی کی رپورٹ میں جن کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کو دور کیا جانا چاہئیے۔ عبدالقادر بلوچ

بلوچستان میں گورننس کے بڑے سیریس قسم کے مسائل ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

ہسپتال میں روزانہ بہت زیادہ لوگ آتے ہیں ہر ایک کو چیک نہیں کیا جا سکتا۔ عبدالقادر بلوچ

سانحہ کوئٹہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال میں وہ سہولتیں نہیں دی گئیں جو ان کو ملنی چہائییں تھیں۔ جلال نورزئی

ہسپتال زخمیوں کو ٹھیک طرح سے طبی سہولتیں فراہم کرتا تو بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا تھا۔ جلال نورزئی

ہسپتال میں صرف ایک خاتون ڈاکٹر تھی جس نے زخمیوں کی مدد کی باقی سب بھاگ گئے تھے۔جلال نورزئی

قاضی کمشن کی رپورٹ نے حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ شاہ محمود قریشی

نیشنل ایکشن پلان پر بلوچستان میں کس حد تک عمل ہوا ہے قاضی کمشن کی رپورٹ نے سب کچھ بتا دیا ہے۔شاہ محمود قریشی

چوہدری نثار نے جس طرح قاضی کمشن کی رپورٹ پر حملہ کیا ہے اس کے بعد میں پوچھتا ہوں کہ پاناما پر کمشن کیوں بنایا جائے۔ شاہ محمود قریشی

میں نے ہر فورم پر کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد میں نے جو کچھ کیا وہ میرا فرض تھا۔ ڈاکٹر شہلا کاکڑ

مجھے اللہ نے عزت دی ہے اور میں اس پر اس کی بہت شکر گزار ہوں۔ڈاکٹر شہلا کاکڑ

جج صاحب نے اپنی رپورٹ میں زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کا تو زکر کیا ہے لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی۔ ڈاکٹر شہلا کاکڑ

سانحہ کوئٹہ ک بعد جائے حادثہ سے پہلی ایمبولینس پندرہ منٹ کے بعد ہسپتال پہنچی۔ ڈاکٹر شہلا کاکڑ

وزارت داخلہ حادثے کے بعد لیڈرشپ فراہم نہیں کر سکی۔ ڈاکٹر شہلا کاکڑ

وزارت داخلہ لیڈر شپ فراہم کر رہی ہے لیکن درمیان میں ناکامیاں بھی آ جاتی ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

میں ڈاکٹر شہلا کاکڑ کو ان کی فرض شناسی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی

سانحہ کوئٹہ کے بعد حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ہی ہم وزیرداخلہ کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شاہ محمو قریشی

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: