RSS Feed

21 December, 2016 16:20

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

21-DECEMBER-2016

نائن الیون کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ نہ دہشت گرد افغانستان سے آیں گے اور نہ پاکستان سے جایں گے لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ محمد زبیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کراچی دس منٹ کے نوٹس پر بند ہو جاتا تھا لیکن اب دس گھنٹے کے نوٹس پر بھی بند نہیں ہوتا اس کا کریڈٹ چوہدری نثار کو جاتا ہے۔ محمد زبیر

ملک میں دہشت گردی کم ہونے کا کریڈٹ جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے۔ عارف علوی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف کاروائی کے خلاف مزاحمت پیش کی۔ عارف علوی

نیشنل ایکشن پلان بنے کئی سال ہو گئے لیکن ابھی تک نیکٹا فعال نہیں ہو سکا۔ عارف علوی

قاضی فیض عیسی نے اپنی رپورٹ میں بیماری کی نشاندہی کر دی ہے۔ عارف علوی

سانحہ کوئٹہ پر قاضی رپورٹ ایک بہت سیریس چیز ہے اور قاضی فیض عیسی ایک بہت اچھی شہرت کے جج ہیں۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی کو حکومت ملی تو پاکستان کے انیس علاقعے دہشت گردوں کے قبضے میں تھے ہم نے ان کے خلاف کاروائی شروع کی تو مسلم لیگ ن پی ٹی آئی اور مزہبی جماعتوں نے ہماری مخالفت کی۔ سعید غنی

دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی مخالفت کرنے والوں میں نواز شریف اور چوہدری نثار بھی شامل تھے۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی کے دور میں کراچی کی صورت حال بہت خراب تھی اس سپریم کورٹ کی رپورٹ بھی موجود ہے۔ محمد زبیر

ایک وقت تھا کہ دہشت گردوں سے پاکستان کے وجود کو خرہ تھا لیکن اب نہیں ہے۔ محمد زبیر

قاضی فیض عیسی نے اپنی رپورٹ میں ان خرابیوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں ہم دور کر لیں تو پاکستان کا مستقبل انشا اللہ بہت روشن ہو گا۔ غنی خلجی

قاضی عیسی نے اپنی رپورٹ میں ہر سوال کا جواب متعلقہ لوگوں سے حاصل کر کے شامل کیا ہے۔ غنی خلجی

سانحہ کوئٹہ کی کوئی فرانزک انویسٹیگیشن نہیں کی گئی تھی یہ بلوچستان حکومت کی بہت لا پرواہی تھی۔ غنی خلجی

چوہدری نثار نے کہا کہ وہ کمشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے حالانکہ ان کا نمائندہ پیش ہوا۔ غنی خلجی

میں نے دس مرتبہ پوچھا کہ سانحہ کوئٹہ کی انکوائری کہاں تک پہنچی ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ غنی خلجی

قاضی رپورٹ پاکستان میں کسی کمشن کی وہ پہلی رپورٹ ہے جو منظر عام پر آئی ہے۔ غنی خلجی

جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ کو شائع کیا جائے اور جو حساس حصے ہیں ان نکال دیا جائے۔ عارف علوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنے کمشن کی رپورٹ کو بھی شائع کیا جائے۔ عارف علوی

مشاہد اللہ اور پرویز رشید کا نام کسی کمشن کی رپورٹ میں نہیں آیا لیکن ان کو نکال دیا گیا چودری نثار کا نام قاضی کمشن کی رپورٹ میں ہے لیکن نہیں نکالا گیا۔ سعید غنی

ایبٹ آباد پر حملے کی امریکی رپورٹ کو اس وت کی حکومت اور آرمی چیف نے قبول کیا تھا۔ محمد زبیر

ہمارے کارکن ائیر پورٹ پر زرداری کا استقبال کریں گے اور پھر چل جایں گے۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ زرداری کے استقبال پر ریلی نہیں نکالیں گے کیونکہ اس سے لوگوں کو بہت مشکلات پیش آیں گی۔ سعید غنی

زرداری کے واپس آنے سے پیپلز پارٹی کو بہت فائدہ ہو گا کیونکہ ان کی سیاسی سمجھ بوجھ بہت زیادہ ہے۔ سعید غنی

بلاول لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے۔ سعید غنی

زرداری ایک بہت بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں وہ باہر بیٹھ کر اپنی پارٹی کو لیڈ کر رہے ہیں انہیں ملک میں ہونا چاہئیے۔عارف علوی

N A E E M M A L I K
http://naeemmalik.wordpress.com/
00-92-332-4386868

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: