RSS Feed

22 December, 2016 16:14

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

22-DECEMBER-2016

زرداری صاحب پاکستان کے سابقہ صدر اور پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں اچھی بت ہے کہ وہ ملک واپس آ رہے ہیں۔ سراج الحق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

دیکھنا یہ ہے کہ زرداری پاکستان واپس آ کر کیا کرتے ہیں مجھے زیادہ تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ سراج الحق

زرداری صاحب ایزی محسوس نہیں کر رہے تھے اس لئیے ملک سے باہر چلے گئے اور اپنے بیٹے کو آگے کر دیا۔ سراج الحق

زرداری صاحب نے مجھ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے پاس ہونے والے اقلیتوں کے بل پر ہمارے تحفظات دور کریں گے۔ سراج الحق

پیپلز پارٹی کے ساتھ صرف اسی صورت میں مل کر چلا جا سکتا ہے اگر ان کا عام آدمی کے لئیے کوئی ایجنڈا ہو جو اس وقت نہیں ہے۔ سراج الحق

حکومت پاناما کرپشن کی وجہ سے دلدل میں پھنس چکی ہے نہ اپوزیشن کا سامنا کر سکتی ہے اور نہ عوام کا کر سکتی ہے۔ سراج الحق

زرداری صاحب کے آنے کے بعد بھی ملک ایسے ہی چلے گا البتہ بیٹھ کر بات کرنے کے جمہوری طریقے کو تقویت ملے گی۔ ڈاکٹر مصدق ملک

زرداری صاحب دھرنے توڑ پھوڑ اور گالی گلوچ کی سیاست نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

زرداری صاحب نے جو کچھ کہا تھا وہ جنرل راحیل کے خلاف نہیں تھا انہوں نے ادارے کے بارے میں بات کی تھی۔ قمر زمان کائرہ

زرداری صاحب واپس آ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ نئے آرمی چیف اور ادارے کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ کائرہ

یہ ستائیس تاریخ کو پتہ چلے گا کہ زرداری صاحب کے پاکستان واپس آنے سے سیاست میں کیا تبدیلی آئے گی۔ شفقت محمود

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد زرداری صاحب ملک سے چلے گئے تھے اور اب ان کے آنے سے پہلے ڈاکٹر عاصم کو ضمانت دے دی گئی ہے۔ شفقت محمود

زرداری صاحب کے واپس آنے اور ڈاکٹر عاصم کی رہائی کا آپس میں تعلق محسوس ہوتا ہے۔ شفقت محمود

بینظیر بھٹو اور زرداری صاحب پاکستان کی سیاست میں مفاہمت کو لے کر آئے۔ ڈاکٹر مصدق

پیپلز پارٹی اور زرداری صاحب نے اپنی حکومت میں جو فیصلے کئیے ان کا پاکستان کو فائدہ ہوا لیکن پارٹی نقصان پہنچا۔ کائرہ

پیپلز پارٹی نے دھرنے کے دوران اور مشرف کے خلاف حکومت کا ساتھ نواز شریف کو نہیں سسٹم کو بچانے کے لئیے دیا تھا۔ کائرہ

پیپلز پارٹی نے بہت کوشش کی ہے کہ وہ ثابت کر سکے کہ وہ پنجاب کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے پی ٹی آئی نہیں ہے لیکن وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ شفقت محمود

مسلم لیگ ن ماضی میں محترمہ نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کے خلاف اور حال میں زرداری کے خلاف نہایت نازیبا زبان استعمال کرتی رہی ہے۔ شفقت محمود

زرداری صاحب کے خلاف پیٹ پھاڑنے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں مسلم لیگ ن ہی کرتی رہی ہے۔ شفقت محمود

جس طرح اس وقت مسلم لیگ ن والے پیپلز پارٹی کے بارے میں میٹھی میٹھی باتیں کر رہے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ بات چیت ہو چکی ہے۔ شفقت محمود

پیپلز پارٹی نے بلاول کو آگے لا کر پارٹی کا چہرہ بدلنے کی کوشش کی لیکن زرداری کے آنے سے لوگوں کو پرانی باتیں یاد آ جایں گی۔ شفقت محمود

زرداری صاحب کے واپس آنے سے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔ شفقت محمود

N A E E M M A L I K
http://naeemmalik.wordpress.com/
00-92-332-4386868

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: