RSS Feed

2 January, 2017 16:48

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

02-JANUARY-2017

پاناما صرف میرے لئیے نہیں پورے پاکستان کے لئیے اہم ہے کیونکہ کرپشن سب کو متاثر کرتی ہے۔ آج کے واحد مہمان عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کرپشن ہوتی رہے تو ملک بنک کرپٹ ہو جاتا ہے اور ہمارا ملک بنک کرپٹ ہو چکا ہے۔

پاناما کیس فیصلہ کرے گا کہ یہ ملک کس طرح کا پاکستان بنے گا اوپر سے احتساب ہو گا تو کرپشن ختم ہو گی۔

پہلے سپریم کورٹ نے پاناما کیس نہیں لیا تھا عوام سڑکوں پر نکلے پریشر پڑا تو عدالت کیس لینے پر مجبور ہوئی۔

سپریم کورٹ پاناما کیس سن چکی تھی اب صرف فیصلہ دینا تھا لیکن نہیں دیا۔

سپریم کورٹ کے اقدام سے عوام کو یہ تاثر ملا ہے کہ یہاں انصاف نہیں ہو سکتا۔

نواز شریف پاناما سے توجہ ہٹانے کے لئیے ایک سڑک کا چار چار بار افتتاح کر ہے ہیں۔

ہم نے پاناما پر تمام دستاویزات آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ سے لی ہیں اور کوئی ان سے نکار نہیں کر سکا۔

میں کل پریس کانفرنس کر کے پاناما کیس پر نئے ثبوت پیش کرنے جا رہا ہوں جس سے سب مطمئین ہو جایں گے۔

عدالت اگر روزانہ کی بنیاد پر پاناما کیس سنے تو دو ہفتے میں اس کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔

ڈکٹیٹر جواب نہیں دیتا لیکن جمہوریت میں جواب دینا پڑتا ہے۔

مجھے کسی نے کہا کہ نواز شریف پاناما سے با عزت بری ہو جائے گا میں نے کہا کہ بری ہو سکتا ہے لیکن عزت کے ساتھ نہیں۔

ہم عدالت میں جو نئی دستاویزات پیش کرنے جا رہے ہیں ان سے قطری شہزادے کا خط غلط ثابت ہو جائے گا۔

آصف زرداری کی سیاست کا آصف زرداری کو ہی پتہ ہو گا پہلے باہر کیوں گئے اب واپس کیوں آئے وہی جانتے ہیں۔

بائیس جماعتوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی لیکن سزا کسی کو نہیں ہوئی الیکشن کمشن نواز شریف کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

اگر پی ٹی آئی کھڑی نہیں ہوتی تو الیکشن میں دھاندلی اور پاناما کیس ختم ہو چکے ہوتے۔

بر سر اقتدار جماعت کے خلاف کبھی کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتتا جب مسلم لیگ ق حکومت میں تھی تو ن لیگ تمام ضمنی الیکشن ہار گئی تھی۔

دو ہزار سترہ میں میرا فی الحال شادی کا کوئی پروگرام نہیں ہے میں کراچی اور سندھ میں اپنی جماعت کو منظم کرنے میں مصروف ہوں گا۔

نیب اس ملک میں کرپشن کا ادارہ بن چکا ہے کبھی کسی بڑے آدمی کو کرپشن میں نہیں پکڑا۔

چین کے احتساب کے ادارے نے ایک سال میں گیارہ لاکھ لوگوں کو پکڑا جن میں سے دو سو وزیر ہیں۔

کیا کرپشن کے خلاف لڑنا صرف میرا کام ہے ادارے کہاں ہیں وہ اپنا کام کیوں نہیں کرتے۔

چارٹر آف ڈیموکریسی مسلم لیگ ن اور پیلز پارٹی کے درمیان چارٹر آف مک مکا تھا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کرپٹ ہیں اور دونوں مل کر نیب کے چیرمین کا تقرر کرتے ہیں۔

میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ میں زرداری کے نیچے سیاسی اتحاد بنے تو اس میں رہ کر کام کرنے کو تیار ہوں یہ خبر درست نہیں ہے۔

پاکستان میں اس وقت دنیا میں سب سے کم انسانوں پر انویسٹ کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں حکومتی اقدامات کا چھوٹے سے صرف ایک مخصوص طبقے کو فائدہ ہوتا ہے۔

لاہور شوکت خانم کو سالانہ چار ارب روپے نقصان ہوتا ہے اور اتنا ہی پشاور کو ہوتا ہے جو لوگوں کی زکات سے پورا ہو جاتا ہے۔

جب آپ اللہ سے وعدہ کرتے ہیں اور پھر اس پر قائم رہتے ہیں تو اللہ آپ کی مدد کرتا ہے۔

پاکستان اس لئیے بنا تھا کہ ایک اسلامی رفاحی ریاست بنے جب تک یہاں عدل وانصاف نہیں ہو گا یہ فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔

پاکستان ایک چھوٹی سی الیٹ کلاس کا ہے یہ عام لوگوں کا پاکستان نہیں ہے۔

N A E E M M A L I K
http://naeemmalik.wordpress.com/
00-92-332-4386868

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: