RSS Feed

5 January, 2017 16:22

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

05-JANUARY-2017

جیسے ہی میں بلاول کے جلسے کی کوریج کرنے کے لئیے گھر سے نکلا پولیس نے ہمارے گھر پر حملہ کر دیا۔ امداد پھلپوٹو کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

گھر میں خواتین بھی تھیں لیکن پولیس نے گھر میں گھس کر ہم پر تشدد کیا اور کہا کہ انہیں لے چلو۔ امداد پھلپوٹو

پولیس میرے بھائی اور کزن کو بھی پکڑ کر لے گئی۔ امداد پھلپوٹو

مجھ پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے اور ہم لوگ شروع سے ہی سکھر کے رہنے والے ہیں۔ امداد پھلپوٹو

پولیس والے ہمیں پکڑ کر مارتے رہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ ہم پر الزام کیا ہے۔ امداد پھلپوٹو

پولیس نے ہمیں ایک پرائیویٹ آدمی کے ڈیرے پر رکھا۔ امداد پھلپوٹو

ہماری جماعت کے خلاف صحافی لکھتے رہتے ہیں لیکن ہم نے کبھی کسی پر تشدد نہیں کیا۔ سعید غنی

میں نہیں سمجھتا کہ خورشید شاہ کسی صحافی کے خلاف کوئی ایسا کام کر سکتے ہیں۔ سعید غنی

ایس ایس پی خیر پور ایک پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں جس میں وہ اس کیس کے متعلق کچھ اور پہلووں پر بھی بات کریں گے۔ سعید غنی

وزیراعظم کے بعد اپوزیشن لیڈر ملک کا سب سے اہم عہدہ ہے اس مسئلے پر خورشید شاہ کا نقطہ نظر بھی لینا چاہئیے۔ طلال چوہدری

ہمارا نظام یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ پولیس کے زریعے ایک صحافی پر تشدد کیا گیا ہے۔ شفقت محمود

ہمارے لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر سیاست کرنی ہے تو پھر تھانہ کچہری اور پٹواری کنڑول میں ہونے چاہئییں۔ شفقت محمود

پی ٹی آئی کی آج نئے ثبوتوں کی بات مان بھی لی جائے تو پھر پاناما کیس مریم اور حسین نواز کے خلاف بنتا ہے نواز شریف کے خلاف نہیں۔ طلال چوہدری

ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ پاناما میں نواز شریف کا نام شامل نہیں ہے۔ طلال چوہدری

کل جب عدالت میں پاناما کیس لگے گا تو پچھتر فیصد ختم ہو جائے گا۔ طلال چوہدری

مریم نواز اور حسین نواز کی کوئی آمدن نہیں تھی نواز شریف نے انہیں فرنٹ پر رکھا ہوا ہے۔ شفقت محمود

مسلم لیگ ن والوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ نواز شریف اور ان کے بچوں میں سے کون سچ بول رہا ہے۔ شفقت محمود

پاناما کیس میں بہت سی دستاویزات ایسی ہیں کہ جن کی تحقیقات کی ضرورت ہے اور سپریم کورٹ یہ کام نہیں کر سکتی۔ سعید غنی

پاناما کیس کی دستاویزات کی تحقیقات کرنے کے لئیے عدالت کو ایک کمشن بنانا پڑے گا۔ سعید غنی

نوے کی دہائی سے لے کر آج تک شریف خاندان نے جو پیسہ بنایا ہے نواز شریف خود کو اس سے علحیدہ نہیں کر سکتے۔ سعید غنی

اگر نواز شریف قطر کے شہزادے کے خط کی وجہ سے پاناما کیس سے بچ گئے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔ سعید غنی

حدیبیہ پیپر ملز کے لئیے جو چونتیس ملین پاؤنڈ کی ادائیگی کی گئی تھی سنا ہے کہ اب اس کے لیے بھی سعودی عرب سے ایک نیا خط آنے والا ہے۔ شفقت محمود

پیپلز پارٹی خود پر لگنے والے کرپشن کے الزامات سے عدالتوں سے بری ہوئی ہے۔ سعید غنی

مسلم لیگ ن آج تک عدالت سے کرپشن کے کسی کیس سے بری نہیں ہوئی ہے۔ سعید غنی

ہم دھاندلی والے الزام کی طرح پاناما کیس سے بھی بری ہوں گے۔ طلال چوہدری

N A E E M M A L I K
http://naeemmalik.wordpress.com/
00-92-332-4386868

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: