RSS Feed

12 January, 2017 16:38

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

12-JANUARY-2017

میں نے ای پروگرام میں کہا تھا ڈان لیکس کی انکوائری کا فیصلہ ادارے کا ہے یا راحیل شریف کا ہے۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

آج یہ بات ہو گئی ہے کہ ڈان لیکس کی انکوائری کا فیصلہ ادارے کا تھا راحیل شریف کا نہیں تھا۔ شاہ محمود قریشی

آج فوج کا جوان سپہ سالار سے ڈان لیکس کی انکوائری پر سوال کر رہا ہے اور سپہ سالار کہہ رہا ہے کہ یہ معاملہ دبے گا نہیں۔ شاہ محمود قریشی

ڈان لیکس کے ساتھ مریم نواز یا فواد حسن فواد کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ طلال چوہدری

انکوائری جج نے ڈان لیکس میں ملوث لوگوں کو بلا کر ان کو ایک سوالنامہ دیا ہے ان میں مریم نواز شامل نہیں ہے۔ طلال چوہدری

حکومت نے کہا تھا کہ وہ چار دنوں میں ڈان لیکس کی انکوائری کروا دے گی لیکن آج چار ماہ بعد بھی کچھ نہیں ہوا۔ شاہ محمود قریشی

اگرانکوائری مریم نواز کی ہو رہی ہے اور نہ فواد حسن فواد اور پرویز رشید کی تو پھر انکوائری کس کی ہو رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی

ڈان لیکس کی خبر لیک نہیں ہوئی تھی یہ خبر کسی نے بنا کر دی تھی۔طلال چوہدری

ڈان لیکس کی انکوائری کے لئیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا تھا میرے خیال میں ایک یا دو مہینے میں نتیجہ سامنے آ جائے گا۔طلال چوہدری

پاکستان میں حکومت اس طرح چل رہی ہے کہ وزیردفاع نے راحیل شریف کے بارے میں ایک بیان دیا جب چیرمین سینٹ نے اس کی وضاحت مانگی تو اس سے یکسر پھر گئے۔ شاہ محمود قریشی

حکومت نے ملٹری کورٹس کو اجازت دی اور رانا ثنا اللہ کہہ رہے کہ ان کورٹس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ شاہ محمود قریشی

حویلیاں حادثے کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ بلیک باکس مل گیا ہے تمام تفصیلات سامنے آ گئی ہیں اب کچھ پوشیدہ نہیں رکھا جا سکے گا۔ شاہ محمود قریشی

ابھی تک حکومت نے ہمارے ساتھ طیارہ حادثے کی کوئی معلومات شئیر نہیں کی ہیں۔ ہمایوں جمشید

ہمارے علاوہ ایک امریکی کمپنی بھی اس طیارہ حادثے کے معاملہ میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ہمایوں جمشید

ائیر بلیو اور بھوجیہ ائیر لائن حادثے کا معاملہ بھی دوبارہ اٹھ گیا ہے۔ ہمایوں جمشید

صرف غلطیوں پر بات نہیں ہونی چاہئیے ان غلطیوں کو درست بھی کیا جانا چاہئیے۔ ہمایوں جمشید

ہمیں طیارہ حادثے کے متعلق کوئی معلومات نہیں دی جا رہیں میں صبح شام اپنے بیٹے کے لئیے روتی ہوں۔ والدہ پائلٹ احمد منصور جنجوعہ

میں انکوائری کے بارے میں معلومات لینے کے لیے فون کرتی ہوں تو کوئی فون نہیں اٹھاتا۔ والدہ

میرے بیٹے نے اپنی بہن کو بتایا تھا کہ طیارے کا انجن ٹھیک نہیں ہے لیکن ہمیں پھر بھی اڑانے کو کہا جا رہا ہے۔ والدہ

میرے ساتھ یہ دوسرا حادثہ ہوا ہے میرے شوہر بھی اسی طرح طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ والدہ

میرا بیٹا بتاتا تھا کہ طیارے کو ایک اینجن پر چلایا جاتا ہے اور سہگل کہتا تھا کہ اس طیارے کو اڑانے کے لئیے ایک انجن بھی کافی ہے۔ والدہ

سہگل کبھی اپنے بیٹے کو بھی بٹھا کر اس طیارے کو ایک انجن پر اڑائے۔ والدہ

میری شاہ محمود قریشی سے اپیل ہے کہ وہ طیارہ حادثے کے معاملہ کو پارلیمنٹ میں اٹھایں۔ والدہ

میرا وعدہ ہے کہ میں پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں طیارہ کے حادثے کے معاملہ کو ضرور اٹھاؤں گا۔ شاہ محمود قریشی

میری درخواست ہے کہ طیارہ حادثے کی رپورٹ کو من و عن شائع کیا جائے یہ ہمارا حق ہے۔ ہمایوں جمشید

میرے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں لیکن ایک بات یقینی ہے کہ طیارے کے حادثے میں کسی نہ کسی کی غلطی ہے۔ ہمایوں جمشید

میری وزیراعظم اور چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ طیارے کے حادثے کے معاملہ کا نوٹس لیں اور بلیک پاکس کی ریکارڈنگ ہمیں سنوایں۔ والدہ

N A E E M M A L I K
http://naeemmalik.wordpress.com/
00-92-332-4386868

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: