RSS Feed

16 January, 2017 16:28

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

16-JANUARY-2017

میں اپنے پچاس سالہ تجربے کی بنا پر کہتا ہوں کہ سپریم کورٹ نے اب تک پاناما کیس کا اصل سوال پوچھا ہی نہیں ہے۔ اعتزاز احسن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سپریم کورٹ کو سوال کرنا چاہئیے کہ میاں صاحب نے لندن فلیٹس کی ملکیت مان لی ہے اب وہ ثبوت بھی دیں کہ کیسے خریدے تھے۔ اعتزاز احسن

میں صاحب کے پیسے دبئی سے جدہ اور پھر جدہ سے لندن کس طرح پہنچے اس کی دستاویزات پیش کریں۔ اعتزاز احسن

اتفق فاؤنڈری میں سات خاندان حصہ دار تھے ان میں سے صرف ایک ہی ارب پتی کیسے بن گیا۔ اعتزاز احسن

میاں خاندان حکومت میں رہنے کی وجہ سے ارب پتی بنا ہے۔ اعتزاز احسن

اعتزاز صاحب ٹھیک کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی کے وکیل نے بھی یہی کہا ہے کہ میاں صاحب منی ٹریل پیش کریں۔شاہ محمود قریشی

میں صاحب کا وکیل عدالت کو کہہ رہا ہے کہ میاں شریف نے اپنی ساری دولت اپنے صرف ایک پوتے کو دے دی تھی۔ شاہ محمودق ریشی

سوال یہ ہے کہ میاں شریف نے اپنی دولت باقی خاندان کو کیوں نہیں دی۔ شاہ محمود قریشی

نواز شریف نے کہا تھا کہ ان کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں لیکن عدالت میں کچھ بھی نہیں پیش کیا۔ شاہ محمود قریشی

نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ پاناما کیس میں اسثنی نہیں مانگیں گے آج ان کے وکیل نے عدالت سے ان کے لئیے استثنی کی درخواست کی ہے۔ شاہ محمود قریشی

پاناما کیس کی کسی بھی دستاویز میں نواز شریف کا نام شامل نہیں ہے۔ خرم دستگیر خان

نواز شریف کے بچوں نے لندن فلیٹس کی ملکیت قبول کی ہے ان کا ٹرائیل کیا جائے۔ خرم دستگیر

نوااز شریف نے انیس سو ستانوے میں ایک قانون بنایا تھا جس کے تحت کسی بھی آفس ہولڈر کے بچوں کی جائیداد اس کی مانی جائے گی۔ اعتزاز احسن

آفس ہولڈر کی جائیداد میں اضافہ ہو جائے گا تو اس کو حساب دینا ہو گا اور اس کا نام اس کے بچوں سے پہلے آئے گا۔ اعتزاز احسن

حکومت نے پاناما کیس کو تین حصوں یعنی میاں شریف، مریم نواز اور بیٹوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

حکومت چاہتی ہے کہ پاناما کیس میں نواز شریف کا نام نہ آئے اور اس کو زیادہ سے زیادہ لٹکایا جائے۔ شاہ محمود قریشی

میں صاحب کا وکیل عدالت میں اتنے بورنگ دلائل پیش کرتا ہے کہ جج صاحبان اور عدالت میں موجود دوسرے لوگوں کو نیند آنے لگتی ہے۔ شاہ محمود قریشی

پاناما کیس عدالت میں چل رہا ہے احتساب کے ادارے کے سامنے نہیں نواز شریف نے اس کیس میں ثبوت فراہم نہیں کرنے۔ خرم دستگیر

اسفند یار ولی کے خلاف عدالت نے ایک اخباری رپورٹ پر فیصلہ کر دیا تھا۔ اعتزاز احسن

محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف بھی سپریم کورٹ نے ایک اخباری رپورٹ پر انحصار کر کے فیصلہ دیا تھا۔ اعتزاز احسن

جب میں ٹیکس ادا کرتا ہوں تو میرا تمام بینک ریکارڈ پیش کیا جاتا ہے ایسا ہی حساب نواز شریف کو بھی دینا ہے۔ اعتزاز احسن

عالمی میڈیا کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر کسی کو مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ خرم دستگیر

پی ٹی آئی کی پہلے دن سے کوشش ہے کہ پاناما کیس کو جلد از جلد نمٹا دیا جائے لیکن میاں صاحب کو وکیل اسے لٹکا رہا ہے۔ شاہ محمودق ریشی

سول ایوی ایشن کا کہنا کہ جہاز کے عملے کے ٹیسٹ لئیے جایں کہ کہیں انہوں نے کوئی نشہ تو نہیں کیا ہوا تھا ایک روٹین کا معاملہ ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم

نشے کے ٹیسٹ کرنے کے لئیے قبر کشائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے پہلے سے موجود نمونوں سے ہی یہ ٹیسٹ ہو جایں گے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم

N A E E M M A L I K
http://naeemmalik.wordpress.com/
00-92-332-4386868

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: