RSS Feed

19 January, 2017 16:51

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

19-JANUARY-2017

نواز شریف کے وکیل نے آج عدالت میں خود قطری شہزادے کے خط کو رد کر دیا ہے۔ شیریں مزاری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف نے آج عدالت میں کہا ہے کہ جب تک خط لکھنے والا خود عدالت میں پیش نہ ہو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ شیریں مزاری

مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ کسی طرح نواز شریف کا نام پاناما کیس سے نکل جائے۔ شیریں مزاری

مسلم لیگ ن والے دلدل کی طرح پاناما کیس میں پھنستے جا رہے ہیں۔ آفتاب باجوہ

نواز شریف نےا سمبلی کے فلور پرجھوٹ بولا وہ بادشاہ سلامت ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔ آفتاب باجوہ

آئین کے آرٹیکل چھیاسٹھ کے تحت ممبر اسمبلی فلور پر کچھ بھی کہہ سکتا ہے لیکن وہ جو کہے گا اس پر جوابدہ بھی ہے۔ آفتاب باجوہ

زوالفقارعلی بھٹو اور نواز شریف مقبول سیاسی لیڈر ہیں انہوں نے عوامی سیاست کی عوام نواز شریف کے خلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ رانا ثنا اللہ

اسٹیبلشمنٹ ایک خاص قوت کا نام ہے جو کبھی عدالت کے زریعے اور کبھی دھرنے کے زریعے حکومت کو گرانے کی کوشش کرتی ہے۔ رانا ثنا اللہ

وہ خاص قوت اب نواز شریف کو عدالت کے زریعے نا اہل قرار دلوانا چاہتی ہے۔ رانا ثنا اللہ

جب پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو مسلم لیگ ن والے پھدک پھدک کر خوشیاں منا رہے تھے اس وقت انہیں اسٹیبلشمنٹ دکھائی نہیں دی۔ شیریں مزاری

مسلم لیگ ن ابھی سے دھمکیاں دے رہی ہے کہ کہیں فیصلہ ان کے خلاف نہ آ جائے۔ شیریں مزاری

ایک ڈکٹیٹر کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا وعدہ نواز شریف نے کیا تھا۔ شازیہ مری

اسمبلی میں کی گئی بات سچی ہونی چاہئیے جائزہ لیا جائے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میہں جھوٹ بولا تھا یا سچ۔ شازیہ مری

مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق وہ قوتیں ہیں جو کسی کے اشارے پر چلتی ہیں۔ آفتاب باجوہ

جب بھٹو کو پھانسی ہوئی تھی تو رانا ثنا اللہ پیلز پارٹی میں تھے یہ اپنے لیڈر کے لئیے باہر کیوں نہیں نکلے تھے۔ آفتاب باجوہ

گیلانی وزیراعظم تھے تو نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ ایک غیر قانونی عہدے پر فائز ہیں وہ اسے چھوڑ دیں۔ شازیہ مری

پیپلز پارٹی جمہوریت میں یقین رکھتی ہے لیکن احتساب بھی جمہوریت کا حصہ ہے۔ شازیہ مری

نواز شریف سے منی ٹریل مانگنا غیر جمہوری عمل نہیں ہے۔ شازیہ مری

رانا ثنا اللہ کا بیان کہ کچھ قوتیں سپریم کورٹ کے زریعے نواز شریف کو ہٹانا چاہتی ہیں توہین عدالت ہے سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے۔ آفتاب باجوہ

بھٹو کو ضیاالحق نے پھانسی دلوائی اس وقت نواز شریف اس کے ساتھی تھے۔ شیریں مزاری

عدالتوں کو دروازہ سب سے زیادہ مسلم لیگ ن نے کھٹکھٹایا ہے انہیں عدالتوں کا بہت تجربہ ہے۔ شازیہ مری

عابد شیر علی کے والد جو خود مسلم لیگ ن کے رکن ہیں نے رانا ثنا اللہ پر بہت سنگین الزامات لگائے ہیں۔ شازیہ مری

مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ نہ آئے تو سپریم کورٹ پر حملہ کر دیتے ہیں اور حق میں فیصلہ آئے تو وہ جج بہترین ہوتا ہے۔ شازیہ مری

جمہوریت میں جماعتیں اپنے وزیراعظم کی پھانسی اور نا اہلی کا فیصلہ بھی مان لیتی ہیں اور نواز شریف عدالتوں پر حملہ کر دیتے ہیں۔ شازیہ مری

N A E E M M A L I K
http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: