RSS Feed

23 January, 2017 17:44

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

23-JANUARY-2017

منروا کمپنی نواز شریف کی کمپنیوں نیلسن اور نیسکون کو ڈیل کرتی ہے۔ عمر چیمہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

آج جرمن اخبار نے پاناما لیکس پر جو معلومات دی ہیں ان کی مطابق مریم نواز کی ملکیت ثابت ہو جاتی ہے۔ عمر چیمہ

جرمن اخبار نے شریف خاندان کی جو پاناما پر دستاویزات جاری کی ہیں ان پر تین دسمبر دو ہاز پانچ کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔عمر چیمہ

جرمن اخبار نے ایک سعودی بنک سامبا میں مریم نواز کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی دی ہیں اگر وہ ٹرسٹی ہوتیں تو پھر ان کے بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات کی ضرورت نہ ہوتی۔ عمر چیمہ

جن دستاویزات کو نیا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے یہ وہی پرانی دستاویزات ہیں جن پر عمران خان اور جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کی تھی۔ طلال چوہدری

مریم نواز کا وکیل کل عدالت میں بتائے گا کہ کونسی دستاویز درست ہے اور کتنی درست ہے۔ طلال چوہدری

مریم نواز ٹرسٹی ہیں اور یہ بات ان کی دستاویزات سے ثابت ہو جائے گی۔ طلال چوہدری

پاناما کا کیس تو ایک فرد نواز شریف کے خلاف ہے سارے وزیر ان کا کیوں دفاع کر رہے ہیں اور اپنا کام نہیں کر رہے۔ علی زیدی

میرا ایک ہی سوال ہے کہ اگر بی بی سی اور آئی سی آئی جے جھوٹے ہیں تو پھر ان پر مقدمہ کیوں نہیں کرتے جو نواز شریف کو بدنام کر رہے ہیں۔ علی زیدی

ڈوئچے بنک سے ایک لون لیا ہوا ہے جو نیلسن اور نیسکون کے لئیے لیا گیا جو شریف خاندان اعتراف کر چکا ہے کہ ان کی کمپنیاں ہیں۔ عمر چیمہ

ایک اور کمپنی کمبر بھی ہے جس پر مریم نواز اور حسین نواز کے دستخط موجود ہیں۔ عمر چیمہ

نیلسن نیسکون اور کمبر کے نام پر ستر لاکھ پونڈ کا لون لیا گیا۔ عمر چیمہ

مریم نواز کے دستخط ہر جگہ ایک جیسے ہیں لیکن یہ کہتے ہیں کہ وہ جعلی دستخط ہیں۔ عمر چیمہ

ابھی تک شریف خاندان نے کسی بھی دستاویز کے متعلق یہ نہیں کہا کہ یہ جھوٹی ہے۔ علی زیدی

پہلے کہتے تھے کہ عدالت میں ثبوت دیں گے اور اب عدالت میں استثنی مانگ رہے ہیں۔ علی زیدی

شریف خاندان کی دولت کی اصل منی ٹریل اسحق ڈار کا ایفی ڈیوٹ ہے۔ علی زیدی

آج عدالت کی پچانوے فیصد آبزرویشنز شریف خاندان کے حق میں تھیں۔ طلال چوہدری

ججوں کی آبزرویشن میری نظر میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ قمر زمان کائرہ

پہلے بھی مقدمات میں ججوں کی آبزرویشن کچھ اور ہوتی تھی لیکن فیصلے کچھ اور آئے۔ کائرہ

پاناما پر شریف خاندان کے خلاف دستاویزات درست ہوں گی لیکن عدالت کس دستاویز کو مانے گی یہ الگ بات ہے۔ کائرہ

پاناما میں اصل تصدیق شدہ دستاویزات چاہئییں ایس جی ایس کوٹیکنا کیس سے آصف زرداری اس لئیے بری ہو گئے تھے کیونکہ اصل دستاویزات کی بجائے فوٹو کاپیاں پیسش کی گئی تھیں۔ عمر چیمہ

دستاویزات کی تصدیق ہمارے اداروں نے کروانی ہے یہ کس کام کے ہیں یا دستاویزات کی تصدیق کے لئیے میں جاؤں۔ عمر چیمہ

شریف خاندان نے صرف دو ثبوت دئیے ہیں ایک ٹرسٹ ڈیڈ اور ایک قطری خط اور دونوں ہی کہیں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ عمر چیمہ

جس طرح آج سعد رفیق برسے ہیں اس طرح مسلم لیگ ن کے اور لوگ بھی برستے ہیں۔ کائرہ

جب نیب نے مقدامت کی لسٹ پیش کی جس میں نواز شریف کا نام بھی شامل تھا تو پوری حکومت نے کہا کہ نیب تو ہے ہی پگڑیاں اچھالنے والا ادارہ۔ کائرہ

ایک دفعہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو طلب کرنے کی گستاخی کی تھی تو انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا تھا اور ججوں کو جان بچانے کے لئیے بھاگنا پڑا تھا۔ کائرہ

سعد رفیق نے جو آج خود کو لوہے کی چنے کہا ہے وہ جج صاحبان کو مخاطب کر رہے تھے جنہوں نے فیصلہ دینا ہے۔ کائرہ

سیاسی جلسوں میں بات کرنے کا انداز کچھ اور ہوتا ہے سعد رفیق بھی ایک سیاسی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ طلال چوہدری

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: