RSS Feed

26 January, 2017 16:17

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

26-JANUARY-2017

جنرل راحیل شریف کو زمین ملنے کی خبر کوئی ایسی سپیشل بات نہیں ہے کہ جسے خبر بنا کر پیش کا جائے۔

عبدالقادر بلوچ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

فوج کے تمام رینکس کے لوگوں کو زمیںیں الاٹ کی جاتی ہیں اور یہ کام پاکستان بننے سے پہلے سے ہو رہا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

بارڈر کے قریب ہر وقت فائرنگ ہوتی ہے عام آدمی کاشت نہیں کر سکتا تھا تو کہا گیا کہ یہ زمیںیں فوجیوں کو دے دی جایں وہ کاشتکاری کریں۔ عبدالقادر بلوچ

جنرل راحیل کے متعلق زمین کی الاٹمنٹ کی خبر چلانا بہت افسوسناک ہے۔ شفقت محمود

کچھ لوگوں کو راحیل شریف سے رنجشیں تھیں وہ اب ان کو بدنام کر رہے ہیں۔ شفقت محمود

فوجیوں کے علاوہ ججوں سیکرٹریوں کو بھی زمیںیں الاٹ کی جاتی ہیں لیکن اس کی کوئی حد مقرر ہونی چاہئیے۔ سعید غنی

جس کسی نے بھی راحیل شریف کو زمین الاٹ ہونے کی خبر لگوائی ہے اس سے تحقیات ہونی چاہئییں۔ عبدالقادر بلوچ

مجھے شک ہے کہ جن لوگوں نے ڈان نیوز کی خبر لگوائی تھی راحیل شریف کے خلاف زمیں کی الاٹمنٹ کی خبر بھی انہوں نے ہی لگوائی ہے۔ شفقت محمود

پارلیمنٹ میں لڑائی کا واقع افسوسناک ہے صبر سے کام لیا جانا چاہئیے تھا۔ عبدالقادر بلوچ

خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی نے تقاریر کیں سب کچھ ٹھیک جا رہا تھا شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریر کے آخر میں ایک نعرہ لگوایا جس کی وجہ سے ہنگامہ ہو گیا۔ عبدالقادر بلوچ

شاہد خاقان عباسی واپس جا رہے تھے وہ واپس مڑے اور انہوں نے ایک رکن کو تھپڑ مار دیا جس کی وجہ سے ہنگامہ ہو گیا۔ شفقت محمود

جو کچھ سپریم کورٹ کے باہر ہوتا ہے آج پارلیمنٹ میں ہونے والا ہنگامہ اس کا تسلسل تھا۔ سعید غنی

آج جو کچھ پارلیمنٹ میں ہوا میں اس کا مسلم لیگ ن کو زمہ دار سمجھتا ہوں وہ حکومت ہے صبر سے کام لینا چاہئیے تھا۔ سعید غنی

آج کے واقع سے پتہ چلتا ہے کہ مسلم لیگ ن دباؤ کا شکار ہے۔ سعید غنی

شاہد خاقان عباسی لڑائی کے لئیے واپس نہیں مڑے تھے انہوں نے سمجھا کہ شاید ان کی بات مان لی جائے وہ بات کرنے آئے تھے۔ عبدالقادر بلوچ

نواز شریف نے پارلیمنٹ میں منی ٹریل بتائی لیکن بعد میں قطری شہزادے کا خط لے آئے اور آج ایک اور قطری خط لے آئے ہیں۔شفقت محمود

اگرشریف خاندان کے پاس منی ٹریل ہوتی تو قطری شہزادے کے خط کی ضرورت پیش نہ آتی نہ منی ٹریل ہے اور نہ لاسکتے ہیں۔ سعید غنی

شریف خاندان نے پیسے قاضی خاندان کی زریعے باہر بھیجے تھے منی لانڈرنگ کی گئی تھی۔ سعید غنی

نصیر اللہ بابر نے منی لانڈرنگ پر پوری رپورٹ تیار کی تھی اور بی بی سی کو کہا تھا کہ ہم تو عدالت میں کیس لے کر جاتے لیکن وہ سٹے دے دیتی ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ سعید غنی

قطری شہزادے نے اب تک لندن فلیٹس کی ملیت تسلیم نہیں کی اور کہا ہے کہ میاں شریف نے انہیں کیش دیا تھا۔ شفقت محمود

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: