RSS Feed

2 February, 2017 16:16

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

02-FEBRUARY-2017

محمد زبیر کی گورنر کی حیثیت سے تعیناتی بہت خوش آئند ہے میں ان کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ڈاکٹر عشرت العباد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کراچی کے موجودہ حالات کے لئیے محمد زبیر میرے خٰال میں بہت اچھا کام کریں گے۔ عشرت العباد

بابا لاڈلا کے مارے جانے سے یہ تاثر ملا ہے کہ ہماری ایجنسیاں کراچی آپریشن میں بہت سنجیدہ ہیں۔ عشرت العباد

جب میں کراچی سے نکلا تھا تو کراچی کا امن بہتر ہو چکا تھا اب اسے قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ عشرت العباد

ہر جماعت سیاسی سپیس حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن کسی علاقعے سے ایک جیتی ہوئی جماعت کا اثر ختم کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔ عشرت العباد

الطاف حسین اب ایک ہیڈ لیس اینٹٹی ہیں اصل طاقت اب فاروق ستار کے پاس ہے۔ عشرت العباد

ایم کیو ایم کے پاس وسیع میدان ہے لیکن پی ایس پی کو ابھی بہت سخت محنت کی ضرورت ہے۔ عشرت العباد

الطاف حسین کا اثر رسوخ اب بھی موجود ہے یا نہیں یہ آئیندہ الیکشن میں پتہ چلے گا۔ شاہد خاقان عباسی

الطاف حسین کا اثر رسوخ اب بھی موجود ہے سوائے پی ایس پی کے ایم کیو ایم کے تمام دھڑے پھر سے اکٹھے ہو جایں گے۔ شفقت محمود

الطاف حسین تھوڑے سے پس منظر میں چلے جایں گے لیکن کراچی میں کامیاب وہی ہو گا جسے ان کا آشیر باد حاصل ہو گا۔ شفقت محمود

اگر حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی نہ کرے تو کہتے ہیں کیوں نہیں کرتے اب کی ہے تو کہتے ہیں کہ کیوں کی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

حافظ سعید کے خلاف کاروائی کا فیصلہ حکومت کا ہے انہوں نے گرفتار کر کے فوج کو اطلاع دی۔ اعجاز اعوان

فوج اور آئی ایس آئی نے حکومت کو کہا تھا کہ ان کا کوئی لاڈلا نہیں ہے اور نہ کوئی گڈ اور بیڈ طالبان ہے وہ جس کے خلاف چاہے کاروائی کرے۔ اعجاز اعوان

نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں انہیں گرفتار کرنا اچھا فیصلہ ہے۔ شفقت محمود

چاہے کوئی بلاگر ہو چاہے کوئی کالعدم تنظیم ملک کا قانون سب پر لاگو ہوتا ہے۔ شفقت محمود

حافظ سعید نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں گرفتار کریں چارج لگایں تحقیقات کریں عدالت میں پیش کریں اور سزا دیں۔ شفقت محمود

حافظ سعید پر کیس چلایں گے تو پھر انہیں اپنے دفاع کا بھی حق حاصل ہو گا۔ شفقت محمود

وزیر داخلہ نے ایک وفد سے ملاقات کی انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس میں ایک شیڈیول فور کا بندہ بھی شامل ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اگر وزیرداخلہ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ انہیں ملنے والے وفد میں ایک شیڈیول فور کا بندہ بھی شامل تھا تو پھر یہ ان کی بہت بڑی کمزوری تھی۔ اعجاز اعوان

مودی کا دورہ امریکہ آ رہا ہے حافظ سعید کی امریکہ نے ہیڈ منی مقرر کی ہوئی ہے شاید معاملہ ٹھنڈا کرنے کے لئیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ اعجاز اعوان

ڈان لیک میں نیشنل ایکشن پلان ہی زیر بحث تھا جسے حکومت نے ادارے کے منہ پر مار دیا۔ اعجاز اعوان

آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے آج پورا ملک محفوظ ہے جو پہلے نہیں تھا۔ شاہد خاقان عباسی

نیشنل ایکشن پلان میں جو بوجھ حکومت نے اٹھانا تھا وہ نظر نہیں آ رہا۔ اعجاز اعوان

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: