RSS Feed

7 February, 2017 16:25

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

07-FEBRUARY-2017

برطانوی حکومت نے عمران فاروق کے قتل کا کیس ختم نہیں کیا اس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ناز شاہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کیس پر میں وزارت داخلہ سے پوچھتی رہتی ہوں انہیں مجھے جواب دینا پڑے گا۔ناز شاہ

ہماری حکومت نے نوے کی دہائی میں بھی سیاست میں جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف آپریشن کیا اب بھی کر رہی ہے۔رانا تنویر

عمران فاروق کے قاتل پاکستان میں ہیں اگر حکومت پاکستان سنجیدہ ہوتی تو انہیں برطانوی حکومت کے حوالے کر دیتی۔ لارڈ نزیر

را ایم کیو ایم کو پیسہ دینے میں ملوث ہے تو اس کی کرمنل سزا نہیں ہو سکتی اسے سیاسی طور پر حل کرنا ہو گا۔ لارڈ نزیر

الطاف حسین کو گرفتار کرنے کے لئیے عدالت کو ثبوت دینے ہوں گے۔ لارڈ نزیر

الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے بھی کر دیا گیا تو برطانوی حکومت گارنٹی مانگے گی کہ انہیں پھانسی کی سزا نہیں دی جائے گی یہ برطانیہ کے قانون کے خلاف ہے۔لارڈ نزیر

ہمارے ملک کے قانون کا نظام بہت بوسیدہ ہے ماڈل ٹاؤن میں چودہ لوگ مارے گئے لیکن کچھ نہیں بنا۔ مصطفی کھوکھر

جو امیر ہے طاقتور ہے حکومت میں ہے اس کے خلاف کچھ نہیں ہوتا۔ مصطفی کھوکھر

پاکستان کا قانون ایک کتے کی طرح ہے جسے بڑے لوگ ساتھ رکھتے ہیں پاناما کیس اس کی مثال ہے۔مصطفی کھوکھر

پاکستان آرمی ایک ادارہ ہے ایک شخص کے چلے جانے سے پالیسی نہیں بدلتی۔ جنرل اعجاز اعوان

آج بھی آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر بات کی ہے اس کا براہ راست سی پیک کے ساتھ تعلق ہے۔ اعجاز اعوان

الطاف حسین سیاسی پناہ لینے برطانیہ گیا تھا آج اس کی ملینز کی پراپرٹی ہے آدھا ملین پونڈ اس کے گھر سے ملے سکاٹ لینڈ یارڈ اس کے خلاف کاروائی نہیں کرنا چاہتی۔ اعجاز اعوان

ڈکٹیٹرز کی کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں لیکن سیاسی لوگ منتخب ہو کر آتے ہیں ان کو بیرونی طاقتوں سے پاکستان کے مفاد کے مطابق بات کرنی چاہئیے۔ اعجاز اعوان

مارشل لا نہ کبھی پاکستان کے لئیے آپشن تھی نہ ہے اور نہ کبھی ہو گی۔ اعجاز اعوان

زرداری صاحب بھی قانون کی کمزوریوں کی وجہ سے سوئس کیس سے بچے ہیں۔ رانا ثنا اللہ

پیپلز پارٹی کے دور میں اسلام آباد کرپشن کی منڈی بنا ہوا تھا۔ رانا تنویر

کوئی شخص بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے مسعود اظہر یا حافظ سعید نے اگر کوئی غلط کام کیا ہے تو انہیں سزا ملنی چاہئیے۔ اعجاز اعوان

کل واشنگٹن پوسٹ کی خبر تھی کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف زبردست کام کیا ہے۔ اعجاز اعوان

ہمیں کالعدم تنظیموں سے جان چھڑا لینی چاہئیے پاکستان دنیا میں تنہا کر نہیں دیا جائے گا بلکہ کر دیا گیا ہوا ہے۔ مصطفی کھوکھر

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: