RSS Feed

22 February, 2017 16:28

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

22-FEBRUARY-2017

پاک فوج کا پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کا اعلان خوش آئند ہے جہاں بھی دہشت گرد ہیں وہاں آپریشن ہونا چہئیے۔ جہانگیر ترین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جنوبی پنجاب میں پورے پنجاب سے سب سے کم تعلیم پر پیسہ خرچ کیا جاتا ہے وہاں بہت زیادہ مدرسے ہیں۔ جہانگیر ترین

سہولت کار کو دہشت گرد کے برابر سزا ملنی چاہئیے کیونکہ اس کے بغیر دہشت گردی نہیں ہو سکتی۔ ترین

جنرل قمر باجوہ نے آرمی چیف کے طور پر آپریشن ردالفساد کا سب سے بڑا فیصلہ لیا ہے اور میں اس کی بھر پور حمایت کرتا ہوں۔ جنرل اعجاز اعوان

پنجاب میں آپریشن کو آرمی لیڈ کرے گی جبکہ رینجرز اس کے ماتحت ہو گی۔ اعجاز اعوان

ملٹری کورٹس کا بننا ہمارے عدالتی نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ عرفان قادر

ساری حکومت فوج اور محب وطن اداروں کو کوشش کرنی چاہئیے کہ جیوڈیشری با اثر ہو۔ عرفان قادر

جیوڈیشل ریفارمز پر اپوزیشن اور حکومت نے جو فیصلے کئیے تھے ان پر ایک انچ بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ترین

اب انشااللہ بیس نقاطی نیشنل ایکشن پلان کے ہر نقطے پر عمل کروایا جائے گا۔ اعجاز اعوان

میری تجویز ہے کہ بچے سارا دن مدرسے میں پڑھ کر رات کو اپنے گھر جایں تا کہ وہ چوبیس ملک دشمنوں کے ساتھ نہ رہیں جو ان کو ورغلاتے ہیں۔ اعجاز اعوان

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی را اور افغانی این ڈی سی ایس ملوث ہیں۔ اعجاز اعوان

پاکستان کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں وہ طاقتور پر ہاتھ نہیں ڈالتےْ ترین

سپریم کورٹ نے نیب کے چیرمین کو کہا کہ آپ نے نواز شریف کے خلاف فیصلے پر اپیل کیوں نہیں کی تو انہوں نے کہا کہ نہیں کروں گا۔ ترین

سپریم کورٹ کے جج کا نیب پر تبصرہ کہ وہ فوت ہو چکی ہے نامناسب ہے۔ عرفان قادر

پاناما کیس بہت واضع ہے سپریم کورٹ نے بہت زیادہ وقت لگا دیا ہے۔ عرفان قادر

سپریم کورٹ کے سامنے اس وقت کرپشن اور وزیراعظم کی نااہلی کا کیس ہے۔ عرفان قادر

سپریم کورٹ کے جج کا نیب پر تبصرہ اس کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے کہ ادارے کچھ نہیں کر رہے۔ترین

سپریم کورٹ کی پچھے دو تین دن کی سماعت سے لگتا ہے کہ فیصلہ متفقہ طور پر آئے گا۔ترین

سپریم کورٹ کا اب شارٹ نہیں بلکہ لانگ فیصلہ آنا چاہئیے کیونکہ وہ پاناما کیس کو اچھی طرح سے سن چکی ہے۔ عرفان قادر

اب تو نواز شریف کے بچاؤ کا صرف ایک طریقہ ہے کہ وہ خود عدالت کے سامنے آ کرکوئی وضاحت پیش کریں۔ عرفان قادر

قطری شہزادے کے خط کو عدالت پہلے ہی اٹھا کر باہر پھینک چکی ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ عرفان قادر

پہلے شریف خاندان کہتا تھا کہ مریم نواز پاناما میں ٹرسٹی ہے ہم نے لیگل رائے عدالت کے سامنے پیش کی تو اب کہتے ہیں کہ وہ چھے مہینے کے لئیے اونر رہی۔ ترین

جو قانون نواز شریف پر لگے وہی عمران خان، جہانگیر ترین بلکہ ہر پارلیمنٹ کے رکن پر لگنا چاہئیے۔ ترین

اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بڑے فیصلے کئیے جایں ورنہ یہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ ترین

میری رائے ہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس پر ایسا فیصلہ کرے کہ جو قانون کے مطابق ہو اور وہ سرخرو ہو جائے۔ عرفان قار

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: