RSS Feed

6 March, 2017 16:18

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

06-MARCH-2017

فوجی عدالتیں جمہوری عمل میں ایک بہت بڑا گیپ پیدا کر دیتی ہیں۔ شیری رحمان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم دہشت گردی کے سخت خلاف ہیں بینظیر بھٹو اور ہمارے ان گنت کارکنوں کی جانیں دہشت گردی کی وجہ سے گئیں۔ شیری رحمان

جیوڈیشل ریفارمز کے لئیے دو سال دئیے گئے لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ شاہ محمود قریشی

ہم نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں پر ایک نگران کمیٹی بنائے جائے اور ایک وقت مقرر کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی

حکومت کی کوششوں کی وجہ سے دہشت گردی میں اسی فیصد کمی ہو چکی ہے۔ خرم دستگیر

پیپلز پارٹی کی اے پی سی کے نتیجے میں اگر کوئی مثبت تجاویز سامنے آئیں تو ہم سپورٹ کریں گے۔ شاہ محمود قریشی

دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئیے ابھی ہمیں ملٹری کورٹس کی ضرورت ہے۔ خرم دستگیر

ہم جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کے متعلق حکومت سے سوال کرتے ہیں تو ہمیں کوئی جواب نہیں دیا جاتا۔ شیری رحمان

دہشت گردوں کو سزا دینے کی شرح سندھ میں تیرہ فیصد جبکہ بلوچستان میں صرف نو فیصد ہے۔ شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب میں آپریشن ردالفساد سے پہلے بھی انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن جاری تھا۔ خرم دستگیر

پنجاب میں نسلی امتیاز کرنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے بلال گنج کے تاجروں نے ایک نوٹس جاری کیا تھا۔ خرم دستگیر

پنجاب میں تمام کالعدم تنظیموں کے بینرز لگے ہوئے ہیں وہ الیکشن لڑ رہی ہیں۔ شیری رحمان

تاثر ہے کہ رانا ثنا اللہ کچھ کالعدم تنظیموں کے لئیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

پنجاب میں کچھ کالعدم تنظیموں کو براہ راست فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ شیری رحمان

ہمارے قوانین اتنے برے نہیں ہیں مسئلہ ان کو لاگو کرنے کا ہے۔ شاہ محمود قریشی

فوجی عدالتوں کی توسیع کی بات اس لئیے ہو رہی ہے کیونکہ سول عدالتیں اپنا کام کرنے میں ناکام رہی ہیں۔شاہ محمود قریشی

آج امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے سالانہ دس ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: