RSS Feed

15 March, 2017 16:21

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

15-MARCH-2017

حسین حقانی کا بیان آنے کے بعد سب سے پہلے ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ جاری کی جانی چاہئیے۔ شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حسین حقانی نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے سولہ ہزار ویزے جاری کئیے اور اس کے ساتھ نرگس سیٹھی بھی شامل تھی۔ شیخ رشید

حسین حقانی پاکستان آیا تو اسے صدر اور وزیراعظم والی سکیورٹی دی گئی تھی۔ شیخ رشید

مارچ کا مہینہ بہت حساس ہے پاناما کے ساتھ میمو گیٹ کا معاملہ بھی آ گیا ہے۔ شیخ رشید

یوسف رضا گیلانی نے آج بہت اہم بیان دیا ہے کہ حسین حقانی کا نام ای سی ایل سے کس نے نکالا تھا۔ شیخ رشید

زرداری کی شروع سے یہ کمزوری ہے وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ جو چاہتا ہے وہ ہو جاتا ہے اور کیانی کو ایکسٹینشن چاہئیے تھی۔ شیخ رشید

میں سمجھتا ہوں کہ ڈان لیکس اور میمو غیت میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں کا مقصد پاکستان کی فوج کو توڑنا ہے۔ شیخ رشید

دو ہزار تین میں پیپلز پارٹی کی حکومت امریکی ڈیل کیوجہ سے بنی تھی اس لئیے زردری اس کی مدد کرتے رہے۔ اسد عمر

پاکستان کے سیاست دان بجائے اپنا کردار بڑا کرنے کے ہمیشہ کوشش کرتے رہتے ہیں کہ فوج کو چھوٹا کیا جائے۔ اسد عمر

نواز شریف میمو گیٹ کے کیس سے پیچھے نہیں ہٹے وہ اس کے خلاف خود سپریم کورٹ میں پیش ہوتے رہے۔ طارق فضل چوہدری

حسین حقانی کے باہر چلے جانے کی وجہ سے میمو گیٹ کا معاملہ دب گیا تھا۔ طارق فضل چوہدری

نواز شریف کو اب وزیراعظم بنے پونے چار سال ہو گئے تمام ایجنسیاں ان کے نیچے ہیں میمو گیٹ کے زمہ داروں کو سزا کیوں نہیں دی۔ اسد عمر

ہم حسین حقانی کی ایک تحریر کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی ساری قیادت کو گرفتار نہیں کر سکتے۔ طارق فضل چوہدری

ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ آنی چاہئیے وہ آ جائے تو ڈان لیکس کی کافی وضاحت ہو جائے گی۔ ندیم افضل چن

حسین حقانی نے میمو گیٹ کا معاملہ ڈان لیکس سے توجہ ہٹانے کے لئیے اٹھایا ہے۔ ندیم افضل چن

ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے کہ دیکھا جائے کہ امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے لئیے کس کس نے دستخط کئیے تھے۔ ندیم افضل چن

میمو گیٹ کی ٹیکنیکل چیزوں کو حکومت دیکھے گی لیکن اخلاقی طور پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو وضاحت پیش کرنی چاہئیے۔ طارق فضل چوہدری

سب سے پہلے میمو گیٹ کمشن کی رپورٹ کو پارلیمان میں پیش کیا جانا چاہئیے چاہے اس کے لئیے ان کیمرہ سیشن کرنا پڑے۔ اسد عمر

ڈان لیکس کی رپورٹ بھی پارلیمان میں پیش کی جائے تین دن کا کہا تھا ساڑھے چار ماہ ہو گئے ہیں۔ اسد عمر

وزیراعظم جب حلف اٹھاتا ہے تو اس میں یہ بھی شامل ہوتا ہے کہ وہ قومی رازوں کو راز رکھے گا۔ طارق فضل چوہدری

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: