RSS Feed

28 March, 2017 17:19

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

28-MARCH-2017

پچھلے تین سالوں میں ریلوے کے پانچ سو تین حادثات ریکارڈ کئیے گئے لیکن اس میں اگر کوئی لوکو موٹو فیل ہوا تو وہ بھی شامل ہے۔ نجم ولی ڈی جی ریلوے میڈیا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاکستان ریلوے جب حادثہ ہو جائے تو زمہ داروں کو سزا ضرور دیتا ہے۔ نجم ولی

ریلوے بتائے کہ اب تک کتنے حادثات کے زمہ داروں کو سزایں دی گئی ہیں۔ نئیر بخاری

یہ بھی بڑی بات ہے کہ ریلوے نے مان لیا ہے کہ پانچ سو تین حادثات ہوئے ہیں۔ نئیر بخاری

حادثات پوری دنیا میں ہوتے رہتے ہیں یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے اصل بات حادثات کی وجوہات کو جاننا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

ریلوے کی کارکردگی پچھلے سالوں میں بہتر ہوئی ہے لیکن پاکستان میں کسی ادارے میں کسی شخص کو اہلیت کی بجائے وفاداری کی وجہ سے لگایا جاتا ہے۔ فرخ سلیم

پاکستان میں غربت کی وجہ سے لوگ بچوں کو گھروں میں کام کرنے کے لئیے بھیجتے ہیں۔ نئیر بخاری

بچی رضیہ پر تشدد کیا گیا ہے اور اس کے متعلق پاکستان میں قوانین موجود ہیں۔ نئیر بخاری

جب بچوں پر کوئی تشدد کرے تو حکومت کو اس کا ولی بننا چاہئیے اور زمہ داروں کو سزا دلوانی چاہئیے۔ نئیر بخاری

بچوں پر تشدد ہونے کی صورت میں حکومت کو ایکشن لینا چاہئیے۔ شاہد خاقان عباسی

پاکستان میں ہر مسئلے کے بہت خوبصورت قوانین موجود ہیں اصل مسئلہ ان کا اطلاق ہے۔نئیر بخاری

قوانین کا اطلاق کرنا اداروں کا کام ہے لیکن پاکستان میں ادارے عوام کی بجائے حکومت کے مفاد کے لئیے کام کرتے ہیں۔ فرخ سلیم

سندھ حکومت کا یہ اعتراض درست نہیں ہے کہ حکومت پنجاب کو گیس کے منصوبوں میں ترجیح دے رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

حکومت نے گیس کے محکمے کو پیسے دئیے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

کہاں گیس ڈالنی ہے اس کی سکیم محکمہ خود بناتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

گیس کے مسئلے پر سی سی آئی کی میٹنگ بلا کر بات چیت کے زریعے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔ نئیر بخاری

حکومت چاہتی ہے کہ ہر چیز اس کے ماتحت ہونی چاہئیے۔ فرخ سلیم

ریگولیٹری ایجنسی کی روح آزادی ہے اسے منسٹری کے کے تحت کرنا اس کی روح نکالنے کے مترادف ہے۔ فرخ سلیم

عالمی ادارے ریگولیٹری اتھارٹیز کا اربوں روپے دینا چاہتے تھے لیکن انہیں منسٹری کے ماتحت کرنے کی وجہ سے وہ ڈر گئے۔ فرخ سلیم

پاکستان میں سول عدالتوں کی طرف سے دہشت گردوں کو سزا دینے کی شرح کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے۔ نئیر بخاری

ملٹری کورٹس کا قانون بہت غیر معمولی ہے حکومت نے جو اقدامات لینے تھے نہیں لئیے اس لئیے توسیع دینا پڑی۔ نئیر بخاری

خاص حالات میں خاص فیصلے کرنے پڑتے ہیں پاکستان کے حالات میں ضرورت تھی کہ کوئی ایسا نظام ہو جہاں فیصلے ہوں۔ شاہد خاقان عباسی

دنیا میں ججوں نے برقعے پہن کر جیلوں کے اندر بھی لوگوں کو سزایں دی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اگر فوجی عدالتیں اس لئیے بنائی گئی ہیں کیونکہ سول عدالتی سسٹم فیل ہو گیا تھا تو پھر تعلیم پانی اور بجلی بھی فوج کے حوالے کر دیں۔ فرخ سلیم

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: