RSS Feed

5 April, 2017 16:10

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

05-APRIL-2017

میں سکھر سے کراچی اپنے بیٹے کے ساتھ آ رہا تھا کہ راؤ انوار میرے بیٹے کو اغوا کر کے لے گئے۔ نیاز کھوسو کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں راؤ انوار کو آسانی سے اپنے بیٹے کا اغوا ہضم نہیں ہونے دوں گا۔ نیاز کھوسو

نیاز کھوسو کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر کٹی تھی مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ نیاز کھوسو کا بیٹا ہے۔ راؤ انوار

مجھے نہیں معلوم کہ نیاز کھوسو کا بیٹا کہاں ہے یہ جھوٹ بول رہا۔ راؤ انوار

میں نے نیاز کھوسو کے بیٹے کے معاملے پر آئی جی سندھ سے بھی بات کی ہے۔ راؤ انوار

میرے بیٹے کو پہلے دھمکی دی گئی پھر اٹھایا گیا اسے ڈھوڈھنا راؤ انوار کا کام ہے۔نیاز کھوسو

راؤ انوار کے خلاف نیب میں بھی درخواست کی تھی۔ نیاز کھوسو

راؤ انوار اور نیاز کھوسو کا معاملہ بہت حساس ہے جتنی جلد حل ہو جائے اچھا ہپو گا۔ سعید غنی

نیاز کھوسو کے بیٹے کے اغوا کا معاملہ سندھ میں بیڈ گورننس کی بہترین مثال ہے۔ عبدالقادر بلوچ

اے ڈٖی خواجہ کو سندھ حکومت نے پولیس میں بھرتیوں اور آصف زرادری کی کمپنی اومنی کی وجہ سی ہٹایا ہے۔ عارف علوی

سندھ میں پولیس سٹیشنز کروڑوں روپے میں بکتے ہیں۔ عارف علوی

لاہور میں دہشت گردی کی اطلاع تھی پھر بھی کاروائی نہیں ہوئی اس بات کی انکوئری ہونی چاہئیے۔ عبدالقادر بلوچ

اگر لاہور میں دہشت گردی کی اطلاع تھی تو پھر واقع کا ہو جانا مجرمانہ غفلت ہے۔ سعید غنی

ثابت ہو جائے کہ لاہور میں دہشت گردی کے واقع کی اطلاع تھی تو پھر پنجاب حکومت کو جواب دینا چاہئیے۔ عبدالقادر بلوچ

کراچی میں ایسا بھی ہوا ہے کہ ایک پولیس والے نے دوسرے کے بیٹے کو پکڑ کر اس کے گھٹنوں پر گولیا ماری ہیں۔ عارف علوی

جس دن گولیاں ماریں اسی دن پھر پولیس افسر کے بیٹے پر سات ایف آئی آر بھی کاٹیں۔ عارف علوی

سندھ اور پنجاب پولیس کا کلچر بہت برا ہے ان پر بہت سے الزامات ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

سندھ اور پنجاب کو کے پی کے پولیس کی مثال پر عمل کرنا چاہئیے۔ عارف علوی

سندھ پولیس کی کارکردگی اتنی بھی بری نہیں ہے پہلے سے بہتر ہوئی ہے اس نے بہت بڑے بڑے کیس حل کئیے ہیں۔ سعید غنی

رینجرز کا کام پولیس کی ڈیوٹی کرنا نہیں ہے وہ صرف پولیس کی مدد کر سکتی ہے۔ عبدالقادر بلوچ

سوچنے کی بات ہے کہ سندھ میں ایک سال کے بعد آئی جی پولیس کو بدلنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے۔ عبدالقادر بلوچ

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: