RSS Feed

10 April, 2017 17:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

10-APRIL-2017

دنیا میں جاسوسوں کو سزایں ہوتی رہتی ہیں یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف کو آج قوم سے خطاب کرنا چاہئیے تھا کلبھوشن یادیو کا بہت اہم فیصلہ ہوا ہے۔ شیخ رشید

نواز شریف نے آج تک کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا وہ بتائے کہ بھارت ایران میں بیٹھ کر گوادر اور پسنی میں کیا کر رہا ہے۔ شیخ رشید

ہماری حکومت مودی کی سوچ اور اس کی زہر آلود مزہبی انتہا پسندی کو سمجھنے سے عاری ہے۔ شیخ رشید

بھارت سے ٹٹ فار ٹیٹ ہونی چاہئیے دیکھیں بھارت کس طرح موو کرتا ہے۔ شیخ رشید

کراچی سے ملنے والے اسلحہ اور بلوچستان میں جو امن ہوا ہے اس میں کلبھوش یادیو سے ملنے والی معلومات کا دخل ہے۔شیخ رشید

بھارت اور امریکہ مل کر سی پیک کے خلاف کام کر رہے ہیں بھارت نے کرنل حبیب کو نیپال سے اٹھایا ہے دیکھیں اسے کیا رنگ دیتا ہے۔ شیخ رشید

آصف زرداری کی جو پوزیشن جنرل راحیل شریف کے دور میں تھی وہ موجودہ کمانڈ کے دور میں نہیں ہے۔ شیخ رشید

جنرل راحیل کے دور میں آصف زرداری رحمان ملک کی پوری کوشش کے باوجود پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے تھے۔ شیخ رشید

پاناما کا فیصلہ بر صغیر کی سیاست کا بہت بڑا فیصلہ ہو گا اور یہ آئندہ سیاست کی سمت کو طے کرے گا۔ شیخ رشید

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا کلبھوشن یادیو کو سزا دینا ایک قانونی طریقہ ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

پاکستان کے آئین اور تمام قوانین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کو کور حاصل ہے ور ملزم کو وکیل کا حق ملتا ہے۔ اعجاز اعوان

کلبھوشن یادیو کو وکیل کا حق بھی ملا اور اب اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے۔ اعجاز اعوان

کلبھوشن یادیو پہلی اپیل پاکستان آرمی کو کرے گا اگر وہ اس کو رد کر دے تو پھر وہ سپریم کورٹ میں اپیل کر سکے گا۔ اعاز اعوان

سپریم کورٹ اگر کلبھوشن یادیو کی سزا کے برقرار رکھے گی تو وہ صدر پاکستان کے پاس رحم کی اپیل بھی کر سکے گا۔ اعجاز اعوان

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر خاص طور پر کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ سعید غنی

اچھا ہوتا اگر کلبھوشن یادیو کا مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جاتا تا کہ دنیا اس کو مانتی۔ سعید غنی

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایٹمی دھماکوں کی طرح کلبھوشن یادیو کے معاملہ میں بھی بھارت کو بھر پور جواب دیا ہے۔ خرم دستگیر

دنیا میں جاسوسوں کے مقدمات اوپن عدالتوں میں بھی چلیں تو بند کمرے میں چلائے جاتے ہیں۔ خرم دستگیر

بھارتی فوج کو سرونگ آفیسر پاکستان کے اندر جاسوسی کرتا ہوا گیا ہے یہ دنیا میں دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے۔ اعجاز اعوان

کلبھوشن یادیو سول جج کے سامنے بھی اپنے جرم کا اعتراف کر چکا ہے اور اس کی وڈیو بھی موجود ہے۔ اعجاز اعوان

نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کا معاملہ مودی کے ساتھ نہ یو این او میں اور نہ دنیا میں کسی اور جگہ اٹھایا ہے۔ اعجاز اعوان

جو بھی پاکستان میں آ کر ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اس سزا ضرور ملے گی۔ خرم دستگیر

وزیرخارجہ اور مشیر خارجہ کے پروٹوکول میں دنیا میں بہت فرق ہوتا ہے سرتاج عزیز کو ہی وزیرخارجہ لگا دیں۔ سعید غنی

بھارت دنیا میں پاکستان کو تنہا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔ سعید غنی

زوالفقار علی بھٹو کا بھی کوئی وزیرخارجہ نہیں تھا انہوں نے بھی وزارت خارجہ اپنے پاس رکھی تھی۔ خرم دستگیر

حکومت نے وزیر دفاع اور انفرمیشن منسٹر عدالت کے کہنے پر رکھے تھے کسی دن اسی طرح وزیر خارجہ بھی رکھ لیں گے۔ سعید غنی

بھٹو اور نواز شریف کی زہانت اور تجربے میں بہت زیادہ فرق تھا خارجہ پالیسی پر بھٹو نے بہت زیادہ محنت کی تھی۔ اعجاز اعوان

نواز شریف یو این میں کلبھوشن یادیو پر ملیحہ لودھی سے بات کروانے کی بجائے خود کرتے تو کچھ اور بات ہوتی۔ اعجاز اعوان

کلبھوشن یادیو پر نواز شریف کے علاوہ حکومت کے ہر شخص نے بات کی ہے۔ خرم دستگیر

ڈاکٹر عاصم اور کچھ اور لوگوں کو عدالتوں نے ریلیف دیا ہے ان پر ناجائز مقدمات بنائے گئے تھے۔ سعید غنی

آصف زرداری کے کچھ لوگوں کو جس طرح سے اٹھایا گیا ہے او س یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ کام ایجنسیوں نے کیا ہے۔ سعید غنی

مسلم لیگ ن ہمارے بندے نہیں اٹھا سکتی ظاہر ہے شک ایجنسیوں کی طرف ہی جائے گا۔ سعید غنی

جب تک شواہد سامنے نہ آ جایں کسی ایجنسی پر الزام لگانا درست نہیں ہو گا۔ اعجاز اعوان

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: