RSS Feed

13 April, 2017 17:10

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

13-APRIL-2017

پانچ سو کے قریب طلبا نے ولی خان یونیورسٹی کے ایک طالب علم پر حملہ کیا اور وہ موقع پر ہی مارا گیا۔ ڈی آئی جی مردان عالم شنواری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے مزید گرفتاریاں بھی کی جایں گی۔ عالم شنواری

یونیورسٹی کے طلبا نے مرنے والے طالب علم کی لاش کو جلانے کی بھی کوشش کی لیکن اس وقت تک وہاں پولیس پہنچ گئی تھی۔ عالم شنواری

طالب علم کا مارنے کی وجہ کا ابھی ٹھیک طرح معلوم نہیں ہے لیکن خیال ہے کہ گستاخی کا معاملہ تھا۔عالم شنواری

کلبھوشن کی پھانسی کی سزا بڑی بر وقت ہے بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت سے بھی گریز کر رہا ہے۔ نعیم الحق

پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ بات چیت کی کوشش کی ہے لیکن بی جے پی کی حکومت اس سے گریز کرتی ہے۔ نعیم الحق

بھارت میں کشمیر کے الیکشن میں صرف چھ یا سات فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں جو تاریخ میں سب سے کم ہیں۔ نعیم الحق

کور کمانڈرز نے آج بہت اہم بیان دیا اس سے بھارت کو سخت پیغام جانا چاہئیے۔ نعیم الحق

بھارتی دہشت گرد پاکستان میں کے پی کے بلوچستان میں تخریبی کاروائیاں کر رہے ہیں۔ نعیم الحق

پی ٹی آئی کی پالیسی بالکل صاف ہے کہ سعودی الائنس میں شیعہ ممالک کو کیوں نہیں شامل کیا جا رہا۔ نعیم الحق

کیا اسلامی فوج کا پہلا ہدف آئی ایس آئی ایس کو ختم کرنے کے علاوہ فلسطین کی آزادی نہیں ہونا چاہئیے۔ نعیم الحق

یمن اور سعودی عرب کی جنگ میں پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئیے۔ نعیم الحق

جنرل راحیل کا سعودی الائنس میں جانا مسئلہ نہیں ہے لیکن پہلے سوالوں کے جواب ملنے چاہئییں پھر پی ٹی آئی کوئی فیصلہ کر پائے گی۔ نعیم الحق

جب میں وزیرمزہبی امور تھا تو غیر ملکی سفیر مجھے کہتے تھے کہ گساتخی رسولﷺ کا قانون ختم ہونا چاہئیے یہ انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔ حامد سعید کاظمی

میں غیر ملکی سفیروں کو بتاتا تھا کہ گستاخی رسولﷺ کا قانون چیک پوسٹ ہے جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا پکڑا جائے گا۔ حامد سعید کاظمی

گستاخی رسولﷺ کے خلاف قانون ضرور ہونا چاہئیے لیکن اس کو ہاتھ میں لینے سے اس کی افادیت ختم ہو جائے گی۔ حامد سعید کاظمی

اگر کوئی شان رسالتﷺ میں گستاخی کرے تو اس سے پہلے کہ لوگ معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیں حکموت کو اس معاملے کا سمبھال لینا چاہئیے۔ حامد سعید کاظمی

شان رسالتﷺ میں گستاخی کے قوانین بہت سخت ہیں لیکن کوئی شخص جو کسی کے قتل کے در پے ہو اسے روکنا بہت ضروری ہوتا ہے۔مصدق ملک

اسلام کی روح ہی انصاف ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئیے۔ نعیم الحق

رسول کریمﷺ کی شان میں گستاخی سے لوگوں کے جزبات ابھر جاتے ہیں ہمیں ان کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔ حامد سعید کاظمی

میری زاتی رائے اور پارٹی لائن بھی وہی ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن پکڑا گیا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے۔ حامد سعید کاظمی

نوا ز شریف یو این او میں کلبھوشن پر بات کرتے تو آج بھارت فرنٹ فٹ پر آ کر بات نہ کرتا۔ حامد سعید کاظمی

پاکستان کے سابق کرنل حبیب کو نیپال سے اٹھایا گیا ہے اور تما اشارے را کی طرف جا رہے ہیں۔ نعیم الحق

بھارت ایران اور افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے افغان خفیہ ایجنسی میں تو بھارتی کام کر رہے ہیں۔ نعیم الحق

کلبھوشن یادیو کا پکڑا جانا بھارت کے منہ پر تمانچہ ہے۔ نعیم الحق

وزیراعظم اور ٹاپ لیڈرشپ وقار کے ساتھ صرف پالیسی بیان دیتی ہے۔ مصدق ملک

میں شروع سے کہہ رہا تھا کہ میرے خلاف کوئی ثبوت ہے نہ گواہ بعد میں عدالت نے بھی یہی کہہ کر مجھے بری کیا ہے۔ حامد سعید کاظمی

میں نے اعظم سواتی ک خلاف میرے خلاف عدالت میں جانے پر مقدمہ کیا ہوا ہے لیکن چھ سال ہو گئے کچھ نہیں ہوا۔ حامد سعید کاظمی

سعودی پرنس بندر نے میرے نام خط لکھا تھا کہ پاکستان میں کچھ لوگ کرپشن کر رہے ہیں تحقیقات کریں۔ حامد سعید کاظمی

پرنس بندر کے میرے نام خط سے کسی نے میرا نام کاٹ کر چوہدری افتخار کا نام لکھ دیا۔ حامد سعید کاظمی

پاکستان میں مقدمات میں قانونی پیچیدگیاں ہوتی ہیں اور قانون کا نظام بہت کمزور ہے۔ نعیم الحق

پاکستان میں قانون کے سسٹم میں بہتری آ رہی ہے ایک وزیراعظم نے خود کا احتساب کے لئیے پیش کیا ہوا ہے اور دوسرے کو گھر بھیج دیا گیا تھا۔ مصدق ملک

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: