RSS Feed

26 April, 2017 16:17

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

26-APRIL-2017

پاناما کا کیس نہ نواز شریف جیتا ہے اور نہ عمران خان یہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام جیتے ہیں۔ آج کے واحد مہمان سابقہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سپریم کورٹ کے پانچ ججوں میں سے کسی ایک نے بھی نواز شریف کو بیگناہ قرار نہیں دیا۔

نواز شریف ایک سو دس فیصد پاناما کیس ہار گئے ہیں اب انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

سپریم کورٹ کے دو ججوں نے تو نواز شریف کی کچھ دستاویزات کو رد بھی کیا ہے جیسا کہ قطری خط۔۔

بہتر ہوتا کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی بجائے کسی سینئیر جج کو انکوائری کے لئیے لگا دیتی۔

مریم نواز کو ڈان لیکس میں کلین چٹ نہیں ملی ہے۔

اگر پاناما فیصلے پر ریویو پیٹیشن پیش کی گئی تو یہی پانچ جج کیس سنیں گے۔

میں میمو گیٹ کیس میں ایک پٹیشنر کے طور پر پیش نہیں ہو سکتا کیونکہ میں سابقہ چیف جسٹس ہوں۔

ڈان لیکس کی میٹنگ میں اعلی سول اور ملٹری لیڈرشپ بیٹھی ہوئی تھی اور بات باہر لیک ہو گئی۔

ڈان لیکس میں پاکستان کی سکیورٹی کو کمپرومائز کیا گیا۔

پاکستان کے ادارے کمزور ہو چکے ہیں چیرمین نیب نے سپریم کورٹ کے اندر کہا کہ وہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کرے گا۔

نواز شریف کو استعفی دے کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہئیے۔

یوسف رضا گیلانی کو نا اہلی کی سزا جسٹس ناصر الملک نے دی تھی۔

یوسف رضا گیلانی کے خلاف فیصلہ کسی سیاسی مقصد کے تحت نہیں دیا تھا۔

میں نے چیف جسٹس کے طور پر رینٹل پاور پراجیکٹس اور پنجاب بینک سے اس ملک کے اربوں روپے وصول کئیے۔

پیپلز پارٹی کی یہ بات درست نہیں ہے کہ میں ایک سیاسی جج تھا۔

عدالتوں نے بہت سے دہشت گردوں کو سزایں دی ہیں لیکن اس ملک کے نظام کو ٹھیک کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

میرے ایک حکم سے اڈیالہ جیل سے اٹھا کر ساؤتھ وزیرستان لے جائے گئے لوگ شام سات بجے سے پہلے پیش کر دئیے گئے تھے۔

میں نے اگر پرویز مشرف کے حق میں ایک فیصلہ دیا تھا تو بعد میں اس کا ازالہ بھی کر دیا تھا۔

جج بحالی تحریک میں قوم نے میرا نہیں بلکہ ادارے کا ساتھ دیا تھا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اگر سپریم کورٹ نے سووموٹو نوٹس نہیں لیا تھا تو ہائی کورٹ لے لیتی۔

ججوں کے خلاف کیس کی رپورٹ کو پبلک نہ کرنا قانون کے مطابق ہے۔

اس ملک کی بد قسمتی ہے کہ یہاں الیکش وہ لوگ جیتتے ہیں کہ جن کے ہاتھ صاف نہیں ہیں۔

میں کوئٹہ سے الیکشن لڑوں گا وہ میرا علاقعہ ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: