RSS Feed

4 May, 2017 16:33

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

04-MAY-2017

پنجابی ہماری زبان ہے ہم نے پنجابی میں شہباز شریف سے پوچھا ہے کہ اس نے اب تک کیا کیا ہے۔ ندیم افضل چن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

شہباز شریف نے ایک میگا واٹ بھی نئی بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی ہے۔ ندیم افضل چن

ہم نے ہر شہر میں باکس رکھ دئیے ہیں تا کہ عوام شہباز شریف کے لئیے نیا نام تجویز کر سکیں۔ ندیم افضل چن

موجودہ حکومت نے صرف قرضے لئیے ہیں ملتان روڈ کو کمشن کھانے کی غرض سے پانچ بار بنایا گیا ہے۔ ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی کے احتجاج میں وزن تو ہے نندی پور سولر پارک موجودہ حکومت کا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ فواد چوہدری

ایسے لگتا ہے کہ میاں صاحب کی تیسری نہیں بلکہ پہلی حکومت ہے بہت ہی مایوس کن کارکردگی ہے۔ فواد چوہدری

نواز شریف نے آرمی چیف جنرل آصف جنجوعہ سے اپنے تعلقات خراب کئیے اور آج تک خراب ہی چلے آ رہے ہیں۔ فواد چوہدری

نواز شریف نے سب سے جلدی جنرل باجوہ کے ساتھ اپنے تعلقات خراب کئیے ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ ہمیشہ نواز شریف ہی ٹھیک ہوتے ہیں۔ فواد چوہدری

فوج نے ڈان لیکس پر حکومتی موقف کو مسترد کر دیا ہے ا س سے پتہ چلتا ہے کہ نواز شریف اتھارٹی کھو چکے ہیں۔ فواد چوہدری

پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف طبقے ہڑتال کر رہے ہیں ہم ساتھ نہیں دیں گے تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ ندیم افضل چن

ہمارے علاقعے میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے لائن لاسز کے نام پر بہت بڑا فراڈ کیا جا رہا ہے۔ ندیم افضل چن

واپڈا کا سسٹم اپ گریڈ نہیں کیا گیا ٹرانسفارمرز جل رہے ہیں کسانوں کےٹیوب ویلز سوکھ چکے ہیں۔ ندیم افضل چن

پنجاب میں ڈی پی او اس شخص کو لگایا جاتا ہے جو مسلم لیگ ن سے وفاداری کا حلف دے۔ ندیم افضل چن

اس بات کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جس نے جس لوگوں کی کرپشن کی طرف توجہ دلائی۔ فواد چوہدری

پاناما پر جے آئی ٹی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کی کارکردگی شفاف ہونی چاہئیے۔ فواد چوہدری

سب سے اچھی کارکردگی مسلم لیگ ن کی ہے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ کیا سڑکیں ہیں لاہور کی۔ نہال ہاشمی

پیپلز پارٹی بتائے سندھ میں کیا تبدیلی آئی کے پی کے میں بھی کرپشن کی بڑی کہانیاں ہیں۔ نہال ہاشمی

مسلم لیگ ن ہمارے سوالات کا جواب دے بتائے کہ نندی پور کرپشن اور پولیس کی وردی تبدیل کرنے کے پیچھے کیا کہانی ہے۔ ندیم افضل چن

پاکستان کی برآمدات دو سو ملین ہر مہینے کے حساب سے کم ہو رہی ہیں حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ فواد چوہدری

حکومت عدالت میں قانون کے پیچھے تو چھپ سکتی ہے لیکن اخلاقی قدروں کا کیا کرے گی۔ ندیم افضل چن

اگر ملک میں جمہوری روایات ہوتیں تو نواز شریف استعفی دے کر نئے الیکشن کا اعلان کر چکے ہوتے۔ فواد چوہدری

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: