RSS Feed

17 May, 2017 16:56

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

17-MAY-2017

ندیم ملک آپ نے ماضی میں مسلم لیگ ن کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی فوٹیج دکھا کر تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

آج ماضی کے مقابلہ میں پچاس فیصد کم لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ

بجلی پیدا کرنے کے بہت سے پلانٹس لگائے جا رہے ہیں لوڈ شیڈنگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ پنجاب کے مولا جٹ منسٹر ہیں یہ اینکرز کو فون پر دھمکیاں دیتے ہیں۔ نبیل گبول

مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے رینٹل پاور پراجیکٹس پر تنقید کرتی تھی لیکن آج خود یہی پلانٹس لگانے جا رہی ہے۔ نبیل گبول

حکومت نندی پور پراجیکٹ میں وزیراعظم سے لے کر منسٹرز تک جو کرپشن کی گئی ہے اس کا حساب دے۔ عارف علوی

میرے خیال میں اگلے سال بجلی کا شارٹ فال اور بھی بڑھ جائے گا۔ عارف علوی

حکومت نے بڑی جلدی میں گردشی قرضے ادا کئیے اور اس میں بڑا پیسہ بنایا ہے۔ عارف علوی

آڈیٹر جنرل نے کہا کہ فوٹو کاپیوں پر بھی لوگوں کو گردشی قرضوں کی ادائیگی کی گئی ہے تو اس کو ہٹا دیا گیا۔ عارف علوی

حکومت اب کوشش کرے گی کہ قرضے لے کر الیکشن سے پہلے بجلی کا شارٹ فال کم کر لے۔ عارف علوی

جب بھی سندھ کو بجلی فراہم کرنے کی بات آتی ہے تو حکومت کہتی ہے کہ سندھ بجلی چوری کرتا ہے۔ عارف علوی

سوائے چند علاقعوں کے جہاں لوگ بل ادا نہیں کرتے سندھ اور پنجاب میں ایک جیسی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ جھوٹ بول رہے ہیں سندھ میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ نبیل گبول

رانا ثنا اللہ پنجاب میں داداگیری کر کے شہباز شریف کے لئیے الیکشن جیتتا ہے اور کالعدم تنظیموں کو پالتا ہے۔ نبیل گبول

ساہیوال کول پلانٹ سندھ میں لگا کر وہاں سے بجلی کی لائین لگائی جا سکتی تھی لیکن کرپشن کی وجہ سے ایسا نہیں کیا گیا۔ عارف علوی

باہر سے کوئلہ منگوا کر ٹرکوں کے زریعے ساہیوال لایا جائے گا جس سے آلودگی میں اضافہ ہو گا۔ عارف علوی

نواب شاہ گھوٹکی سکھر وغیرہ میں سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ عارف علوی

ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے شرم آ رہی ہے کہ پی آئی اے سے ہیروئین برآمد ہوئی ہے۔ نبیل گبول

جس نے جہاز میں ہیروئین رکھی ہے وہ اگر بم رکھ دیتا تو کیا ہوتا طیارے میں چار سو مسافر سفر کر رہے تھے۔ نبیل گبول

طیارے میں ہیروئین رکھنے میں پی آئی اے کا گراؤنڈ سٹاف ملوث ہے۔ نبیل گبول

پی آئی اے کے طیارے میں ہیروئین رکھنے جیسے واقعات روکنے کا ایک ہی حل ہے کہ اسے پرائیویٹ کر دیا جائے۔رانا ثنا اللہ

طیارہ کریش ہو جائے تو تحقیقات نہیں ہوتی چار مسافروں نے کھڑے ہو کر مدینہ تک کا سفر کیا۔عارف علوی

میں پوچھتا ہوں کیا پی آئی اے ہے یا بس سروس ہے حکومت اسے چلانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ عارف علوی

حکومت مانے کہ وہ پی آئی اے اور دوسرے ادارے چلانے کے قابل نہیں ہے پرائیویٹائزیشن کوئی حل نہیں ہے۔ عارف علوی

رنا ثنا اللہ کی بات سے لگتا ہے کہ حکومت نے خود پی آئی اے کی فلائٹ میں ہیروئین رکھوائی تا کہ اسے پرائیویٹ کیا جا سکے۔ نبیل گبول

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: