RSS Feed

23 May, 2017 17:09

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

23-MAY-2017

بھارت ہماری شہری آبای پر بمباری کرتا ہے لیکن ہم یہ نہیں کر سکتے کیونکہ دوسری طرف بھی کشمیری رہتے ہیں جو ہمارے بھائی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بھارت نے پاکستان کی جس چوکی کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ وہاں صحافیوں کو لے کر جایں۔

یہ بات غلط ہے کہ بھارت نے ہماری چوکی تباہ کی ہے لیکن ہم بھارت کے جھوٹے دعوے کا بھی جواب دیں گے۔

بھارت اپنے داخلی مسائل سے اپنے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئیے پاکستان کی طرف رخ کر لیتا ہے۔

بھارت اب تک تیرہ سو سے زایدہ بار ایل او سی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

بھارت کو سوچنا چاہئیے کہ بار بار ایل او سی کی خلاف ورزی دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے۔

سالار کاکڑ بلوچستان پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکر نے کہا کہ وہ ایک رکشہ چلانے والے کے بیٹے ہیں اور انہوں نے بندوق کی بجائے قلم کا سہارا لیا ہے۔

مجھے ایک دن تھانےبلایا گیا کچھ دیر بعد گھر جانے کی اجازت دے دی لیکن رات کو کہا کہ اپنا لیپ ٹاپ لے کر تھانے پہنچ جایں۔

مجھے ایک گاڑی میں ڈال کر اٹھارہ گھنٹے کا سفر کروا کے اسلام آباد لایا گیا پھر چند گھنٹوں کے بعد چھوڑ دیا۔

مجھے کہا گیا ہے کہ آپ نے اسلام آباد نہیں چھوڑنا آپ کو کسی وقت بھی دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل رانجھا سوشل میڈیا ورکر مسلم لیگ ن نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ورکر ہیں ایک دن پولیس ان کے دفتر آئی اور کہا کہ اپنے گھر لے کر چلیں۔

بعد میں مجھے کہا گیا کہ آپ نے ہمارے ساتھ لاہور چلنا ہے اور پھر وہاں سے اسلام آباد لے آئے۔

اب مجھے چھوڑ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جایں اپنا کام کریں۔

مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فوج کا ماضی اور حال کا کردار زیر بحث آئے گا لیکن ہم نے اس کی حدود کا تعین کرنا ہے۔

جب مشرف نے اپنے دور میں نواز اور شہباز شریف کو اس ملک سے باہر بھیجا تو کسی نے احتجاج نہیں کیا تھا۔

پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے کے دنوں میں مسلم لیگ ن کی ٹاپ لیڈر شپ فوج کے خلاف سخت باتیں کرتی رہی ہے۔

آج اچانک مسلم لیگ ن کے دل میں فوج کی محبت جاگ گئی ہے اس بات پر کون یقین کرے گا۔

ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ موجودہ حکومت فوج کی عزت کی علمبردار ہے۔

حکومت اتنا ہی ور بازو استعمال کرے جتنا کل کو وہ خود بھی برداشت کر سکے۔

ملسم لیگ ن کی حکومکت میں سیف الرحمان لوگوں کو اٹھواتے رہے کئی لوگ اپنی جان سے بھی گئے بعد میں وہی قانون مشرف نے ان کے خلاف استعمال کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے شبلی فراز نے کاہ کہ وہ بھی سائبر کرائم قانون کی کمیٹی کے رکن ہیں اس میں ایف آئی اے کو استعامل کرنے کا کوئی زکر نہیں ہے۔

جب سول حکومت میں لوگوں کو اٹھایا جائے گا تو پھر جمہوریت اور ڈکٹیٹر شپ میں کیا فرق رہ جائے گا۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: