RSS Feed

6 June, 2017 05:58

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

06-june-2017

افغانستان پر ناردرن الائنس کی حکومت ہے اور وہ روایتی طور پر پاکستان کے خلاف ہے۔ شیری رحمان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ناردرن الائنس بھارت کے ساتھ جڑا ہے اور اس کے ساتھ مل کر چلتا ہے۔

ہم نے افغانستان کے لئیے اپنا گھر دل سب کچھ کھول دیا۔

اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو صورت حال ہے اس کی وجہ سے بارڈر بند ہو سکتا ہے۔

ہماری حکومت میں ایک بندے کو معلوم نہیں ہے کہ دوسرا کیا کر رہا ہے۔

حسین نواز کی تصویر کیسے لیک ہوئی اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔

حکومت نے یہ کیا مزاق بنایا ہوا ہے کہ اس معلوم نہیں کہ حسین نواز کی تصویر کیسے لیک ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے لیڈروں کو عدالتوں میں بلایا جاتا رہا لیکن ہم نے کبھی عدالتوں پر حملے نہیں کئیے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے کہا کہ

اس وقت افغانستان پر ناردرن الائنس کی حکومت ہے جو لوگ اپنا گھر نہیں سمبھال سکتے وہ حکومت کیا سمبھالیں گے۔

راحیل شریف ایک ایسے فوجی الائنس کی قیادت کرنے کے لئیے گئے ہیں جس کا کوئی وجود نہیں ہے اور نہ کبھی ہو گا۔

عرب ممالک میں اس وقت ایک افراتفری ہے جو چل رہی ہے انہیں سمجھ نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ

پاکستان کی پالیسی افغانستان اور ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو متوازن رکھنا ہے۔

افغانستان اور ایران کے ساتھ متوازن تعلقات کے بغیر چین کے ساتھ راہداری کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک شک کی فضا ہے۔

نواز شریف کے بچے ملک سے باہر کاروبار کریں تو اعتراض اور شہباز شریف کے اندر کام کریں تو بھی اعتراض ہے۔

پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے کہا کہ

عمران خان نے آرمی چیف کے ساتھ اپنی ملاقات میں کہا تھا پاکستان کے ایران اور افغانستان کے ساتھ بردرانہ تعلقات قائم رہنے چاہییں۔

ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان پر اس وقت ایک ایسے وزیراعظم کی حکومت ہے جس کی کوئی وقعت نہیں ہے۔

نواز شریف ہر ملک کے ساتھ زاتی تعلقات بناتا ہے جبکہ تعلقات ملکوں کے درمیان ہوتےہیں۔

نوا ز شریف اور مودی کے تعلقات ہیں نواز شریف اور قطر نواز شریف اور بحرین کے تعلقات ہیں پاکستان کے ساتھ نہیں۔

نواز شریف کا قطر اور سعودی عرب دونوں جگہ کاروبار ہے اور وہ ہمیشہ اپنا مفاد دیکھتے ہیں۔

حسین نواز کی تصویر کا لیک ہونا ایک سازش ہے جوں جوں جے آئی ٹی کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں حکومت میں کھلبلی مچ رہی ہے۔

تصویر جاری کر کے ایک طرف ججوں کو تو دوسری طرف جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔

جے آئی ٹی کی سکیورٹی یا تو چوہدری نثار کے پاس ہے یا پھر آئی بی کے پاس ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: